• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چالیس سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نمار پڑھنا

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
کیا کسی نیک شخص کا چالیس تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز پڑھنا بطور کرامت ممکن ہے? اہل حدیث مسلک کا اس بارے میں کیا موقف ہے
 

Rashid Yaqoob Salafi

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 12، 2011
پیغامات
140
ری ایکشن اسکور
509
پوائنٹ
114
میں وکی پیڈیا میں امام صاحب کا تعارف پڑھ رہا تھا جہاں لکھا تھا

"
آپ نہایت ذہین اور قوی سٹوریج کے مالک تھے۔ آپ کا زہد و تقویٰ فہم و فراست اور حکمت و دانائی بہت مشہور تھی۔ آپ نے اپنی عمر مبارک میں 7 ہزار مرتبہ ختم قرآن کیا۔ 45 سال تک ایک وضو سے پانچوں نمازیں پڑھیں، رات کے دو نفلوں میں پورا قرآن حکیم ختم کرنے والے امام اعظم ابو حنیفہ دن کو علم پھیلاتے اور رات کو عبادت کرتے، ان کی حیات مبارکہ کے لاتعداد گوشے ہیں۔ ائمہ حدیث آپ کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایک طرف آپ علم کے سمندر ہیں اور دوسری طرف زہد و تقویٰ اور طہارت کے پہاڑ ہیں۔"

میں حیران ہوں، چالیس سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز پڑھتے رہے، اور پینتالیس سال تک ایک ہی وضو سے پانچوں نمازیں پڑھتے رہے !!
کوئی بھائی اس گتھی کو سلجھا سکتا ہے ؟؟
انہوں نے شاید پچیس سال کی عمر میں وضو کیا اور پھر وہ وضو مزید پینتالیس سال تک قائم رہا، نہ وہ سوئے نہ قضائے حاجت کے لئے گئے، نہ حقوقِ زوجیت ادا کیے۔
 
Top