میں وکی پیڈیا میں امام صاحب کا تعارف پڑھ رہا تھا جہاں لکھا تھا
"
آپ نہایت ذہین اور قوی سٹوریج کے مالک تھے۔ آپ کا زہد و تقویٰ فہم و فراست اور حکمت و دانائی بہت مشہور تھی۔ آپ نے اپنی عمر مبارک میں 7 ہزار مرتبہ ختم قرآن کیا۔ 45 سال تک ایک وضو سے پانچوں نمازیں پڑھیں، رات کے دو نفلوں میں پورا قرآن حکیم ختم کرنے والے امام اعظم ابو حنیفہ دن کو علم پھیلاتے اور رات کو عبادت کرتے، ان کی حیات مبارکہ کے لاتعداد گوشے ہیں۔ ائمہ حدیث آپ کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایک طرف آپ علم کے سمندر ہیں اور دوسری طرف زہد و تقویٰ اور طہارت کے پہاڑ ہیں۔"
میں حیران ہوں، چالیس سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز پڑھتے رہے، اور پینتالیس سال تک ایک ہی وضو سے پانچوں نمازیں پڑھتے رہے !!
کوئی بھائی اس گتھی کو سلجھا سکتا ہے ؟؟
انہوں نے شاید پچیس سال کی عمر میں وضو کیا اور پھر وہ وضو مزید پینتالیس سال تک قائم رہا، نہ وہ سوئے نہ قضائے حاجت کے لئے گئے، نہ حقوقِ زوجیت ادا کیے۔