• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میری تباہ کہانی؟

ایم اسلم اوڈ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
298
ری ایکشن اسکور
965
پوائنٹ
125
آج انتہائی افسوس اور مایوسی کی حالت میں دوستوں سے یہ بات شئیر کررہا ہوں کہ تقریبا میری 5 سال کی محنت اور جمع پونجی ایک لمحے میں ہی دیکھتی آنکھوں کے سامنے تباہ اور برباد ہو گئی
ایک ایک جمع پونجی کے لئے میں نے کیا کچھ نہیں کیا ،،
رات کو کبھی 2 بجے سو رہا ہوں تو کبھی 3بجے یا پھر 4 بھی بج جاتے اس جمع پونجی کو جمع کرتے کرتے
مسلسل دو سال کی 80 فیصد کی رات میں شاید ہی میں 2بجے سے پہلے سویا ہوں
مقصد کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟
جمع پونجی میں اضافے کا جنون

۔
۔
۔
اللہ ہدایت دے بجلی کے محکمے والوں کو
دوستوں کل رات میں اپنے سسٹم میں انپیج کو انسٹال کررہا تھا کہ بے وقت بجلی چلی گئی اور سسٹم انسٹالیشن کے درمیان ہی بند ہوگیا ایک طویل انتظار کے بعد جب لائٹ آئی اور میں نے سسٹم آن کیا تو سسٹم کے بائیوز کے ڈسپلے کے علاوہ سوائے اندھیرے کے علاوہ کچھ نہ تھا
سوچا شاید ونڈوز اڑھ گئی دوبارہ انسٹال کرلوں مگر جب سی ڈی روم میں لگا کر سسٹم کو ری اسٹارٹ کیا تو سسٹم بوٹ نہیں ہو رہا تھا اسکے بعد ایک ٹرائی کے طور پر ونڈوز 98 کی سی ڈی سے سسٹم کو بوٹ کیا تو سسٹم بوٹ ہوگیا اور c ڈرائیو کو فارمیٹ کیا اسکے بعد ایکس پی کی سی ڈی لگائی اور سسٹم کو بوٹ کیا تو سسٹم ہوگیا اور ونڈوز ایکس پی انسٹال ہونی شروع ہوگئی میں بڑاخوش تھا کہ ہارڈ ڈسک تباہ ہونے سے بچ گئی جب ونڈوز مکمل ہوئی اور میں نے مائی کمپیوٹر کو اوپن کیا تو مجھ کو اپنی آنکھوں پر اعتبار نہ تھا کہ میں یہ کیا دیکھ رہا ہوں ہارڈڈسک کے دو پارٹیشن،،d, اورe فارمیٹ ہو کر c میں ضم ہوچکے اور ان پارٹیشں میں موجود سارا ڈیٹا بھی ختم
٣ پارٹیشن ختم ہو کے صرف ایک ہی پارٹیشن بن گیا
دوستوں یہ ہے میری تباہ کہانی
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,385
پوائنٹ
995
انا للہ وانا الیہ راجعون بہت صدمہ ہوا یہ سن کر۔
ہمارے ٹیچر اکثر کہتے رہتےہیں کہ کمپیوٹر پہ اعتبار ناٹ اپنے کام اور ڈیٹا کا بیک اپ بناتے رہاکرو۔یہ کسی بھی وقت ڈیٹ ہوسکتا ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,399
پوائنٹ
891
السلام علیکم،
علی بھائی، آپ ڈیٹا ریکوری کا کوئی سافٹ ویئر ٹرائی کریں۔ اکثر ڈیٹا فارمیٹنگ کے بعد بھی آرام سے واپس حاصل کیا جا سکتا ہے۔ درج ذیل سافٹ ویئرز بہتر رہیں گے:

Aidfile Recovery Software 3.5.2.0

iDisksoft Data Recovery v2.6

iCare Data Recovery Software 4.6.4

Active File Recovery 9.0.3


وغیرہ۔۔۔
 

نجم

رکن
شمولیت
اپریل 18، 2011
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
480
پوائنٹ
79




اب جی میل کی سائیٹ اوپن کر رہا ہوں تو یہ ایرر آرہا ہے
السلام علیکم!
علی بھائی آپ ای میل کھولتے ہیں تو جو ایرر آ رہا ہے اس میں سے جو آخری آپشن ہے
I Understand this risk اس پہ کلک کریں تو ایک ونڈو اوپن ہو جائے گی۔پھر OK Press کیجئے۔ ٹھیک ہو جائے گا۔
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
علی بھائی آپ کی دکھ بھری کہانی سن کر بہت افسوس ہوا ۔ اللہ تعالی بجلی کے وزیروں کو ہدایت عطا فرمائے۔آمین۔ شاکر بھائی کے مشورہ پر عمل کرکے دیکھیں اللہ پاک کرم کرے گا۔انشااللہ
 

ایم اسلم اوڈ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
298
ری ایکشن اسکور
965
پوائنٹ
125
ڈانلوڈنگ کے زریعے تو ایک عرصہ لگے گا سوفٹوئر جمع کرتے کرتے
کوئی کراچی کابھائی اگر ہماری مدد کرنا چاہے اور مجھ کو ایمرجنسی طور پر اینٹی وئیرس اور کچھ ضروری سافٹویر شئیر کردیں تو عین نوازش ہوگی ترجیحاً قرب وجوار والے
میں نیو کراچی کے علاقہ میں ہوں
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,961
ری ایکشن اسکور
5,788
پوائنٹ
354
السلام علیکم،
علی بھائی، آپ ڈیٹا ریکوری کا کوئی سافٹ ویئر ٹرائی کریں۔ اکثر ڈیٹا فارمیٹنگ کے بعد بھی آرام سے واپس حاصل کیا جا سکتا ہے۔ درج ذیل سافٹ ویئرز بہتر رہیں گے:

Aidfile Recovery Software 3.5.2.0

iDisksoft Data Recovery v2.6

iCare Data Recovery Software 4.6.4

Active File Recovery 9.0.3


وغیرہ۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
شاکر بھائی آپ نے بالکل درست کہا۔
میں بھی جب ایک این جی او LPP میں بطور کمپیوٹر آپریٹر کام کرتا تھا تو آپ کے دیئے گئے دو سافٹ ویئرز کو استعمال کر چکا ہوں ۔الحمد للہ اور اس میں سے خاطر خواہ فائدہ حاصل کر چکا ہوں۔
جزاک اللہ خیرا
علی بھائی آپ بھی یہ سافٹ ویئرز ضرور ٹرائی کریں ۔ان شا ء اللہ مفید ثابت ہوں گے۔
 
Top