یہ ویب سائٹ کن لوگوں کی ہے؟ میرا مطلب ہے کہ علمی نگران وغیرہ کون ہیں؟
علاوہ ازیں ہر حدیث پر جو ابتدائی حکم لگایا گیا ہے، تو یہ حکم لگانے والا کون ہے؟ یا کن محدثین کا حکم لیا گیا ہے؟؟
اگر اس ویب سائٹ اور اس میں موجود احادیث پر حکم کے متعلّق اطمینان ہو سکے تو یہ ویب سائٹ بہت ہی مفید ہوگی۔
بھائی جان یہ ایک سلفی ویب سایٹ ہے۔ اور اس کا علمی نگران کوئی ایک بندہ نہیں بلکہ کئی لوگ ہیں جن کے نام نہیں بتائے گئے۔
اور ان کی احادیث پر لگائے گئے زیادہ تر احکام صرف اسناد کے ظاہر کو دیکھ کر ہی لگائے گئے ہیں، بغیر کسی گہری تحقیق کے۔
مثلاً اگر کوئی راوی ثقہ ہے تو اس کی ہر حدیث پر صحیح یا حسن کا ہی حکم ہو گا، چاہے وہ مدلس ہی کیوں نہ ہو۔
اور ہر راوی کی توثیق و تضعیف میں صرف حافظ ابن حجر کا حکم ہی مد نظر رکھا گیا ہے۔
ایک خوبی اس میں یہ ہے کہ آپ کسی بھی راوی پر کلک کر کے اس کے حالات محدثین کی نظر میں پتہ کر سکتے ہیں۔
مگر احادیث کی تصحیح و تضعیف میں یہ سایٹ اچھی ہےلیکن بہت اچھی نہیں کہہ سکتے۔
یہ وہ چیزیں ہیں جو میں نے اس میں نوٹ کی ہیں، آگے علماء بہتر بتا سکتے ہیں۔