• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولوی طارق جمیل (حنفی ، دیوبندی ) کا مغالطہ آمیز بیان

محمد عاصم

مشہور رکن
شمولیت
مئی 10، 2011
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
1,027
پوائنٹ
104
اللہ بھی گانا گائیں گے کیا؟؟؟۔۔۔
نہیں اللہ کے بارے میں کہتا ہے کہ قرآن مجید کی تلاوت فرمائیں گے
کیا آپ یا کوئی اور اہل علم بھائی مجھے بتاسکتا ہے کہ یہ جو اس بندے نے کہا ہے ایسی کو ضعیف یا موضوع روایت میں ہی ذکر ہو؟؟
اس تقریر کا موٹا موٹا مفہوم کچھ یوں ہے کہ
جو لوگ دنیا میں گانے میوزک نہیں سنتے جنت میں اللہ ان کو جنت کی عورتوں سے گانا سنوائے گا اور وہ بھی ٧٠ سال تک ایک ہی گیت سناتیں رہیں گی اور اس گانے کے ساتھ ہوائیں میوزک پیدا کریں گی درختوں کے پتے ساز بن جائیں گے وغیرہ وغیرہ
اس بعد اللہ فرمائے گا کیسا لگا جنتی کہیں گے بہت اچھا
اللہ فرمائے گا یہ تو کچھ بھی نہیں یہ سنو پھر داؤد علیہ السلام کو اللہ فرمائے گا کہ تم گانا سناؤ اور اللہ اُن کو دنیا کی آواز سے بھی اچھی آواز عطا فرمائیں گے اور وہ گائیں گے تو لوگ مست ہو جائیں گے جنت کی نعمتوں کو بھی بھول جائیں گے
اس بعد اللہ فرمائے گا کیسا لگا جنتی کہیں گے بہت اچھا
اللہ فرمائے گا یہ تو کچھ بھی نہیں یہ سنو پھر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم ہوگا آپ گیت گائیں جب آپ گیت جنت کے ساز کے ساتھ گائیں گے تو جنتی لوگ اپنے آپ کو بھی بھول جائیں گے اس میں گم ہو جائیں گے
اس بعد اللہ فرمائے گا کیسا لگا جنتی کہیں گے بہت اچھا
اللہ فرمائے گا یہ تو کچھ بھی نہیں
فرشتوں کو حکم دے گا کہ حجاب کے پردے گڑا دو اللہ سامنے آئیں گے اور قرآن کی تلاوت فرمائیں گے اور جنتی لوگ صرف اپنے کانوں سے ہی نہیں بلکہ اپنے جسم کے انگ انگ سے سنیں گے اگر موت مر نہ گئی ہوتی تو لوگوں کے کلیجے پھٹ جاتے وغیرہ وغیرہ
کیا ایسی کوئی روایت موجود ہے ًیں نے آج تک ایسی کوئی روایت سنی اور نہ ہی پڑھی ہے اگر کسی بھائی کے علم میں ہو تو بتا دیں بے شک وہ روایت موضوع ہی کیوں نہ ہو مگر بتائے جزاک اللہ خیرا
 

مشوانی

رکن
شمولیت
ستمبر 06، 2012
پیغامات
68
ری ایکشن اسکور
313
پوائنٹ
44
چلو بھائی جواب مل گیا- میں نے یہی سوال اور یہی video اپنے ایک دیوبندی بھائی کو بھیج دی اور حوالہ مانگا- تو یہ رہا انکا عالمانہ جواب-
١. ہر چیز قرآن اور حدیث میں نہیں ہے-
٢. ہو سکتا ہے یہ بات کہیں فقہ کی کتاب میں لکھی ہو-
٣- طارق جمیل صاھب عالم ہیں، اگر وہ کہہ رہیں ہیں تو انہوں نے پڑھا ہوگا- اپنے آپ سے تو نہیں کہہ رہے ہونگے-
٤- تو کیا گانا سننا اچھی بات ہے جو آپ دلیل مانگ رہے ہو؟ اپ بھی مانتے ہو کہ یا حرام ہے تو پھر دلیل کی کیا بات-
٥-فرعون کو الله نے مہلت دی تھی- ہاں دی ہوگی- اب دلائل تو کوئی جیب میں نہیں گھوم رہا ہوتا-
٦- یہ اپ اہلے حدیث کا پروپیگنڈا ہے- اگر سچے ہو تو سامنے آؤ نہ- انکے ساتھ مناظرہ کرو- تم لوگ تو پیٹھ پیچھے ڈرامے کرتے ہو-

چلو بھائیو ایک زبردست اور منہ تھوڑ جواب آ گیا اب چپ ہوجاؤ- :)
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
اس بیان کے جھوٹا ہونے میں صرف ایک چیز جہاں پر مولانا طارق جمیل صاحب غلطی کرگئے۔۔۔
وہ یہ کے اللہ جب پوچھے گا کہ میرے وہ بندے کہاں ہیں جنہوں نے دنیا میں گانا نہیں سُنا تھا۔۔۔ ایسا ہونہیں سکتا۔۔۔ بلکہ
اللہ تعالٰی فرمائے گا فرشتوں سے کہ جاؤ اُن تمام لوگوں کو جمع کرو جنہوں نے دنیا میں گانا نہیں سُنا۔۔۔
یا کُن فیکون۔۔۔ بات ساری یہ ہے۔۔۔ دین کی گاڑی چلانے کا طریقہ یہ ہرگز نہیں ہوتا۔۔۔
نماز کے تعلق سے مولانا بالکل درست فرمایا کے نماز قضاء نہیں ہونی چاہئے لیکچر چھوڑ دو مگر نماز نہیں چھوڑو۔۔۔ میں اتفاق کرتا ہوں۔۔۔
. ہر چیز قرآن اور حدیث میں نہیں ہے-
٢. ہو سکتا ہے یہ بات کہیں فقہ کی کتاب میں لکھی ہو-
٣- طارق جمیل صاھب عالم ہیں، اگر وہ کہہ رہیں ہیں تو انہوں نے پڑھا ہوگا- اپنے آپ سے تو نہیں کہہ رہے ہونگے-
٤- تو کیا گانا سننا اچھی بات ہے جو آپ دلیل مانگ رہے ہو؟ اپ بھی مانتے ہو کہ یا حرام ہے تو پھر دلیل کی کیا بات-
٥-فرعون کو الله نے مہلت دی تھی- ہاں دی ہوگی- اب دلائل تو کوئی جیب میں نہیں گھوم رہا ہوتا-
٦- یہ اپ اہلے حدیث کا پروپیگنڈا ہے- اگر سچے ہو تو سامنے آؤ نہ- انکے ساتھ مناظرہ کرو- تم لوگ تو پیٹھ پیچھے ڈرامے کرتے ہو-
ہونے کو تو بہت کچھ ہوسکتا ہے۔۔۔
ہو یہ بھی سکتا ہے جو رافضی کہتے ہیں وہ بھی درست ہو۔۔۔
ہو یہ بھی سکتا ہے جو قادیانی کہتے ہیں وہ بھی درست ہو۔۔۔
لیکن صحیح اور غلط کا معیار ایک مسلمان کے نزدیک کیا ہونا چاہئے۔۔۔ اور جب یہ بات ایک عالم دین کہے تو۔۔۔
تو لازمی ہے وہ اس پر دلیل پیش کرے۔۔۔مولانا اچھے عالم نہیں۔۔۔ لیکن ماشاءاللہ پہنچے ہوئے قصہ گو زرو ہیں۔۔۔اس میں کوئی دور ائے نہیں ہے۔۔
اللہ عالم الغیب ہے۔۔۔ وہ کسی سے کیوں پوچھے گا؟؟؟۔۔۔
میرا اعتراض اس بات ہے کہ قصہ گوئی ہوسکتا ہے آپ کی ذات کو تو نفع پہنچادے مگر شاید دین کو نقصان ۔۔۔اور یہ ہی وجہ ہے ہم آپس میں دست وگریباں ہیں۔۔۔
قصہ سنانے ولا تو قصہ سنا کرنکل گیا اور سننے والے آپ میں ایک دوسرے سے اختلاف کررہے ہیں۔۔۔ ہونا یہ چاہئے کہ
اس وڈیو کو ان ہی کے مراکز پر بھیج کر ان سے اس قصہ کہ سند طلب کرنی چاہئے۔۔۔
لیکن یہ کام کرے گا۔۔۔ کیونکہ اُن کے ایک پیروکار نے الزام پہلے ہی عائد کردیا کے اس طرح کے اعتراض اہلحدیث کرتے ہیں۔۔۔
مگر حیرت ہے کے اعتراض کی حد تک تو اللہ نے عقل دی ہے۔۔۔ لیکن اعتراض کو سمجھنے کے اوپر کا خانہ خالی چھوڑ دیا۔۔۔
بات وہیں آکر رکتی ہے اللہ جس سے محبت کرتا ہے اُسے دین کا علم عطاء فرمادیتا ہے۔۔۔ ہماری دُعاہے اللہ ہم سب سے راضی ہو۔۔۔
اور دین حق کو سمجھنے کی توفیق عطاءفرمائے۔۔۔
آمین یارب العالمین۔
واللہ تعالٰی اعلم۔
والسلام علیکم،
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
نہیں اللہ کے بارے میں کہتا ہے کہ قرآن مجید کی تلاوت فرمائیں گے
کیا آپ یا کوئی اور اہل علم بھائی مجھے بتاسکتا ہے کہ یہ جو اس بندے نے کہا ہے ایسی کو ضعیف یا موضوع روایت میں ہی ذکر ہو؟؟
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الطَّبَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ، عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ شَرِيكٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْبَكْرِيِّ، عَنْ صَالِحِ بْنِ حَيَّانَ , ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، قَالَ: " إِنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَدْخُلُونَ كُلَّ يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ عَلَى الْجَبَّارِ تَعَالَى فَيَقْرَأُ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنَ، وَقَدْ جَلَسَ كُلَّ امْرِئٍ مِنْهُمْ مَجْلِسَهُ عَلَى مَنَابِرِ الدُّرِّ وَالْيَاقُوتِ، وَالزَّبَرْجَدِ، وَالذَّهَبِ وَالزُّمُرُّدِ كُلًّا بِأَعْمَالِهِمْ، فَلَمْ تَقَرَّ أَعْيُنُهُمْ بِذَلِكَ، وَلَمْ يَسْمَعُوا شَيْئًا قَطُّ أَعْظَمَ , وَلَا أَحْسَنَ مِنْهُ، ثُمَّ يَنْصَرِفُونَ إِلَى رِحَالِهِمْ نَاعِمِينَ قَرِيرَةً أَعْيُنُهُمْ إِلَى مِثْلِهَا مِنَ الْغَدِ](صفۃ الجنۃ لابی نعیم الاصفہانی2/114)
یہ حدیث ضعیف بلکہ شدید ضعیف ہے اس کا ایک راوی صالح بن حیان ضعیف ہے۔امام بخاری اس کے بارے میں فیہ نظراورامام نسائی لیس بثقہ کہتے ہیں۔حافظ ذہبی اسے واہ کہتے ہیں۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
اس بیان کے جھوٹا ہونے میں صرف ایک چیز جہاں پر مولانا طارق جمیل صاحب غلطی کرگئے۔۔۔
وہ یہ کے اللہ جب پوچھے گا کہ میرے وہ بندے کہاں ہیں جنہوں نے دنیا میں گانا نہیں سُنا تھا۔۔۔ ایسا ہونہیں سکتا۔۔۔ بلکہ
اللہ تعالٰی فرمائے گا فرشتوں سے کہ جاؤ اُن تمام لوگوں کو جمع کرو جنہوں نے دنیا میں گانا نہیں سُنا۔۔۔
یہ حدیث کی صحت وضعف میں عقلی اورقیاسی گھوڑے دوڑاناہے؟
کیاآنجناب نے ایک نگاہ ان تمام حدیثوں پر ڈال لی ہے جس مین اس طرح کا مضمون مذکور ہے کہ میرے فلاں بندے کہاں ہیں؟اوران سب کا موضوع ہوناواضح ہوگیاہے؟
اگرنہیں توپھرکیوں خواہ مخواہ ایک ایسی بات کہہ رہے ہیں جس پر خود جناب کو اطمینان نہیں ہے۔
اطمینان کے ساتھ موسوعات حدیثیہ میں تحقیق کریں۔اس مضمون کی کئی حدیثیں مل جائیں گی!
ورنہ کہیں ایسانہ ہو کہ آپ دوسری انتہاء پر کھڑے ہوجائیں اورنتیجہ کے طورپر اسی صف مین شامل ہوں جس کی مذمت کررہے ہوں
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
گھوڑے ایسے دوڑائے جاتے ہیں؟؟؟۔۔۔
اور مولانا طارق جمیل صاحب کے عمل پر اُنہیں کیسے مخاطب کریں گے یہ بھی بتادیں۔۔۔
شاید آپ نے اوپر کی وہ لائن نہیں پڑھی جس میں خود میں نے مولانا صاحب کی تعریف بھی کی ہے۔۔۔

آپ نے یہ بڑی پیاری بات کی۔۔۔
کیاآنجناب نے ایک نگاہ ان تمام حدیثوں پر ڈال لی ہے جس مین اس طرح کا مضمون مذکور ہے کہ میرے فلاں بندے کہاں ہیں؟ اوران سب کا موضوع ہوناواضح ہوگیاہے؟
یہ ہی ہم چاہتے ہیں کے ہر بات کو قرآن وحدیث سے پیش کیا جائے اور جہاں تک بات ماننے کی ہے تو ہم بیٹھے ہیں نا ماننے کے لئے، لیکن جو پھر بھی نہیں مانے اس کے بارے میں آپ کچھ کہنا پسند فرمائیں گے۔۔۔ کیونکہ الفاظ کوٹ کئے تھے میں نے جنکا جواب دیا۔۔۔

اگرنہیں توپھرکیوں خواہ مخواہ ایک ایسی بات کہہ رہے ہیں جس پر خود جناب کو اطمینان نہیں ہے۔
درست فرمایا۔۔۔ لیکن آپ کا شکریہ کے آپ نے اسے شدید ضعیف بتا کر میرے اطمنان کو جلابخشی۔۔۔ شکریہ۔۔۔

ورنہ کہیں ایسانہ ہو کہ آپ دوسری انتہاء پر کھڑے ہوجائیں اورنتیجہ کے طورپر اسی صف مین شامل ہوں جس کی مذمت کررہے ہوں
اندازہ ہے۔۔۔ درست اور صحیح کا امکان موجود ہے۔۔۔ اور امکان کا رد دلیل سے ہی رفع ہوگا۔۔۔
قصہ سنانے والے تو قصہ خوانی کرکےنکل گے اور سننے والے آپ میں ایک دوسرے سے اختلاف کررہے ہیں۔۔۔ ہونا یہ چاہئے کہ
اس وڈیو کو ان ہی کے مراکز پر بھیج کر ان سے اس قصہ پارینہ کہ سند طلب کرنی چاہئے۔۔۔
لیکن یہ کام کرے گا۔۔۔ کیونکہ اُن کے ایک پیروکار نے الزام پہلے ہی عائد کردیا کے اس طرح کے اعتراض اہلحدیث کرتے ہیں۔۔۔
مگر حیرت ہے کے اعتراض کی حد تک تو اللہ نے عقل دی ہے۔۔۔ لیکن اعتراض کو سمجھنے کے اوپر کا خانہ خالی چھوڑ دیا۔۔۔
بات وہیں آکر رکتی ہے اللہ جس سے محبت کرتا ہے اُسے دین کا علم عطاء فرمادیتا ہے۔۔۔ ہماری دُعاہے اللہ ہم سب سے راضی ہو۔۔۔
اور دین حق کو سمجھنے کی توفیق عطاءفرمائے۔۔۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ: إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ نَادَى مُنَادٍ: أَيْنَ الَّذِينَ كَانُوا يُنَزِّهُونَ أَنْفُسَهُمْ وَأَسْمَاعَهُمْ عَنْ مَجَالِسِ اللَّهْوِ وَمِنْ مَزَامِيرِ الشَّيْطَانِ أَسْكِنُوهُمْ رِيَاضَ الْمِسْكِ، ثُمَّ يَقُولُ لِلْمَلَائِكَةِ: أَسْمِعُوهُمْ تَحْمِيدِي وَتَمْجِيدِي
(صفۃ الجنۃ لابن ابی الدنیا190)
یہ روایت مرسل ہے اس کے تمام روات ثقہ ہیں۔
  • ابن ابی الدنیاکے بارے میں ابوحاتم کے رائے صدوق کی ہے
    حافظ سیوطی طبقات الحفاظ1/298میں لکھتے ہیں
    عبد الله بن مُحَمَّد بن عبيد بن سُفْيَان بن قيس الْأمَوِي مَوْلَاهُم أَبُو بكر ابْن أبي الدُّنْيَا الْبَغْدَادِيّ
    الْحَافِظ صَاحب التصانيف الْمَشْهُورَة المفيدة
    قَالَ الْخَطِيب كَانَ مؤدب أَوْلَاد الْخُلَفَاء
    روى عَن إِبْرَاهِيم بن الْمُنْذر الْحزَامِي وَأحمد بن إِبْرَاهِيم الدَّوْرَقِي والْحَارث بن مُحَمَّد بن أبي أُسَامَة وَالْحسن بن حَمَّاد سجادة وَخلف بن هِشَام الْبَزَّار ورجاء بن مرجى الْحَافِظ وَالزُّبَيْر بن بكار وَزُهَيْر بن حَرْب وَأبي عبيد الْقَاسِم بن سَلام وَآخَرين
    وَعنهُ ابْن مَاجَه فِي التَّفْسِير وَأَبُو بكر أَحْمد بن سلمَان النجاد وَأَبُو الْعَبَّاس ابْن عقدَة وَأَبُو عَليّ البرذعي وَابْن أبي حَاتِم وَغَيرهم
  • داؤد بن عمر الضبی ثقہ ہیں
  • عبداللہ بن مبارک کا پوچھناہی کیا
  • امام مالک بن انس تعارف سے بری ہیں
  • محمد بن المنکدر نہایت ہی ثقہ تابعی ہیں


اس لحاظ سے اس مرسل حدیث کی سند بے غبار ہے۔
جولوگ مرسل حدیث کو تسلیم کرتے ہیں ان کیلئے اس سند میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں جولوگ نہیں تسلیم کرتے ان کے نزدیک یہ محض ضعیف ہوگی اورفضائل اعمال مین ضعیف حدیث کا تسلیم کیاجانابیشترعلماء ومحدثین کا مذہب ومسلک رہاہے۔
 

مشوانی

رکن
شمولیت
ستمبر 06، 2012
پیغامات
68
ری ایکشن اسکور
313
پوائنٹ
44
جمشید بھائی اوپر " الله کے قرآن کی تلاوت" کی بات ہو رہی ہے، اور جو حدیث آپنے پیش کی ہے اس میں ایسا کوئی ذکر نہیں- حالانکہ طارق جمیل جس حدیث کو بیان کر رہے ہیں وو اوپر والی حدیث ہے، جو کے بلا شبہ ضعیف ہے- اگر میں غلط ہوں تو رہنمائی فرمائیں- جزاکاللہ-
 
Top