محترم عقیل صاحب اصل مسئلہ یہ نہیں کہ آپ کیا لکھ رہے ہیں اور کس کے خلاف اور کس کے حق میں لکھ رہے ہیں۔ آپ سے کسی کو کوئی خاص دشمنی نہیں۔ یہاں دیوبندی، بریلوی اور شیعہ اہل حدیث کے خلاف لکھتے ہیں اور انہیں لکھنے دیا جاتا ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ آپ خود کو اہل حدیث ظاہر کرکے مسلک اہل حدیث کی بابت ایسے نظریات کے حامی ہونے کا پرچار کر رہے ہیں جن سے مسلک اہل حدیث بری ہے۔ مطلب آپ ان لوگوں کی یاد تازہ کررہے ہیں جو اپنا اصل دین چھپا کر خود کو مسلمان ظاہر کرکے مسلمانوں کی صفوں میں شامل ہوکر انتشار پھیلاتے ہیں۔ آپ اپنا اصل مسلک و مذہب یعنی حنفی دیوبندی ظاہر کردیں پھر جو چاہیں لکھیں کوئی نہیں روکے گا۔لیکن اگر دو رنگی کا مظا ہرہ کرینگے تو یہی صورتحال رہے گی۔
تدوین از انتظامیہ:
محترم انتظامیہ نے کچھ تبدیلی کیساتھ آپ کا پیغام پہنچا دیا،سچ پو چھو تو مجھے آپ سے بات کرتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے۔
بد نصیبی سے فرقہ پرستی کی مہلک وبا نے ہماری سوچوں کو اس قدر بیمار کر دیا ہے کہ ہم ہر بات کو کسی نہ کسی گرو سے جوڑ لیتے ہیں،ااور متکلم کو کوئی وہابی بریلوی،دیوبندی کا لقب دے دیتے ہیں ،میرے بھائی جب یہ مکتبہ فکر نہ تھے، تو تب بھی مسلمان تھے،میں اپنی پہچان دیوبند یا اہلحدیث کی نسبت نہیں کرانا چاہتا ،لیکن اگر کوئی مجھے حنفی یا اہلحدیث سمجھے تو اس میں میں کوئی برائی بھی نہیں سمجھتا،اپنی اپنی سوچ کی بات ہے۔
آپ کی عادت ہے کہ آپ اکثر دوسروں کو دھوکے باز ،جھوٹا وغیرہ سمجھتے ہیں ،یہ بہت بری بات ہے اپنی سوچ کا زوایہ درست رکھے۔میں جو بھی لکھتا ہوں اپنے پاس سے نہیں بلکہ سیروتاریخ کی کتب سے لکھ رہا ہوں ،اور چھپے ہوئے حقائق منظر عام پر لا رہا ہوں کہ
مسلک اہلحدیث کی تدوین و اشاعت صوفیا اہلحدیث نے کی
اگر کسی میں دم خم ہے اور مجھے غلط سمجھتا ہے تو اس پر دلیل دے تھریڈ ڈیلیٹ کرنے سے کیا ملے گا،بات تو پھر بھی منظر عام پر آ ہی جاتی ہے،دوسرا آپ نے کہا کہ میں اہلحدیث بن کر دھوکا دیتا ہوں،محترم مجھے نہ تو دیو بند سے وہ دلچسبی ہے جو آپ سمجھتے ہیں اور نہ ہی اہلحدیث سے۔
میرے لیے دونوں مسالک قابل احترام ہیں،آپ صوفیا کے مزاج کو نہیں سمجھتے ،علما اہلحدیث نے مجدد صاحب ؒ ،شاہ ولی اللہؒ اور انکے خاندان کو اہلحدیث لکھا ،اور حنفی کہتے ہیں کہ وہ حنفی تھے ،اصل میں صوفیا کے مسلک میں اتنا اعتدال ہوتا ہے کہ عام بندہ سمجھ نہیں سکتا،اور ہر کسی کو اس میں اپنا رنگ نظر آ رہا ہوتا ہے۔میرا مسلک وہی ہے جو صحابہ کا تھا بس۔
یہ دھوکے دینا دوسرے مسالک کی عزت نہ کرنا اور علما اکرام کو برا بھلا کہنا ایسی جرات وہی کر سکتا ہے جس عاقبت خراب ہو چکی ہو ۔جو علم سے عاری ہو خوف خدا سے خالی ہو۔
آپ مہربانی فرما کر مجھ عاجز کو اپنے اوپر قیاس نہ کرے ،اور اگر آپ بات اخلاق سے نہیں کر سکتے تو بت شک میرے ساتھ بات نہ کرے۔اہل فورم جانتےہیں کہ انتشار کون پھیلا رہا ہے۔
دوسر ی آپ کو بڑی غلط فہمی یہ لگی ہوئی ہے کہ مسلک اہلحدیث میں صوفی نہیں تو آپ ہی بتا دے یہ جو میں لکھتا کیا اپنے پاس سے لکھ رہا ہو ں یا صوفیا اہلحدیث کی کتب سے لکھ رہا ہوں،میرے بھائی گاوں کے گاوں اہلحدیث ہیں اور صوفی ہیں،اور مسلک اہلحدیث تیزی معتزلہ فکر کو رد کر کے اہلسنت میں داخل ہو رہا ہے الحمد للہ،اگر آپ آج بھی صوفیا اہلحدیث سے ملنا چاہتے تو اس بارے میں لاہور جا کر مولانا جنید غزنوی صاحب سے ملنا ور پوچھنا کہ مسلک اہلحدیث میں صوفی ہیں کہ نہیں۔