• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عمر سلفي کی جانب سے حالیہ مواد

  1. عمر سلفي

    اقوال سلف

    عبد الرحمن السعدی رحمہ اللّٰہ فرماتے ہیں : زندگی کا وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور انسان ہر لمحہ اپنی آخرت کی طرف بڑھ رہا ہے حیرت ہے ہم پر ہم اپنے قیمتی وقت کو کھیل تماشے اور بے فائدہ کاموں میں ضائع کر دیتے ہیں حالانکہ ہم نے دنیا کو آرام کی جگہ سمجھ لیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا تو عمل کرنے...
  2. عمر سلفي

    اقوال سلف

    مسواک کرنے کے فوائد امام ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں : 1. منہ کو خوشبودار بناتی ہے 2. مسوڑھوں کو مضبوط کرتی ہے 3. بلغم کو ختم کرتی ہے 4. نظر کو تیز کرتی ہے 5. دانتوں کی خرابی (کیڑا/سوراخ) کو دور کرتی ہے 6. معدہ کو درست کرتی ہے 7. آواز کو صاف اور بہتر بناتی ہے 8. ہاضمہ میں مدد دیتی ہے 9...
  3. عمر سلفي

    اقوال سلف

    امام ابن تیمیہ رحمہ الله فرماتے ہیں: "حفظ قرآن مقدم ہے بہت سی ان چیزوں پر جنہیں لوگوں نے علم کا نام دے رکھا ہے!" (مجموع فتاوی ابن تیمیہ، 23:54)
  4. عمر سلفي

    اقوال سلف

    ”رات سو کر گزار دینا اور صبح اس پر نادم ہونا، رات عبادت کر کے گزارنے اور صبح اس پر اَکڑتے پھرنے سے بہتر ہے۔“ (مدارج السالكين لابن القيم : ٢٧٢/١)
  5. عمر سلفي

    اقوال سلف

    کسی شخص سے محبت کی سب سے مضبوط دلیل یہ ہے کہ آپ اس کے لیے دعا کریں کیونکہ انسان دعا اسی کے لیے کرتا ہے جس سے محبت کرتا ہو۔(الإمام عبدالرحمن بن ناصر السعدی رحمه الله) امام یحیی بن معاذ رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے: وہ اچھا بھائی (دوست) نہیں جسے یہ کہنا پڑے کہ میرے لیے دعا کیجیے گا۔(الآداب الشرعية...
  6. عمر سلفي

    اقوال سلف

    امام ابن القیم ذکر کرتے ہیں: پس دعا کو حاجت پوری ہونے کی علامت بنادیا گیا ہے کیونکہ دعا کی توفیق ملنا ہی اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ قبول ہوگی جیسے کالے بادل بارش کا پیش خیمہ ہوتے ہیں۔ [ الجواب الكافي: 16 ]
  7. عمر سلفي

    اقوال سلف

    دو عادتوں پر جس نے قابو پالیا اس نے اپنا روزہ بچالیا: " غیبت اور جھوٹ" مجاہد رحمہ اللّٰہ [مصنف ابن أبي شيبة (٨٨٨٧)]
  8. عمر سلفي

    اقوال سلف

    اس ماہِ مبارک میں رات کے آخری پہر چار کاموں کا اہتمام کرنا چاہیے۔ 1)استغفار اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان بارے فرمایا ہے:وَ الۡمُسۡتَغۡفِرِیۡنَ بِالۡاَسۡحَارِ رات کی آخری گھڑیوں میں بخشش مانگنے والے ہیں۔(آل عمران ١٧) 2)دعا رات کے آخری پہر اللہ تعالٰی آسمان دنیا پر نزول فرماتے ہیں اور یہ دعا کی...
  9. عمر سلفي

    اقوال سلف

    "ليلة القدر" کی وجہ تسمیہ میں اہل علم نے ایک بات یہ بیان کی ہے:اس رات اپنے گناہوں کے سبب بے قدر بندہ بھی ٬ توبہ و استغفار اور خشوع و خضوع کے ساتھ عبادات کا اہتمام کرنے سے قدر والا بن جاتا ہے۔ (زاد المسير لابن الجوزي) حافظ عبدالرحمن المعلمي
  10. عمر سلفي

    اقوال سلف

    ’’میں تو عموماً اپنا قرآن مجید کی تلاوت کا حصہ اپنے بستر پر لیٹ کر بھی پڑھ لیتی ہوں۔‘‘ (أُم المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا | المصنف لابن أبي شيبة : ٢/‏٢٤١، صحیح)
  11. عمر سلفي

    [ زندگی آسان کر دینے والا قاعدہ ]

    عرب کے ہاں مقولہ معروف ہے۔ ”اعلیٰ ظرف کبھی پورا پورا حساب نہیں کرتا۔“ (خاص الخاص للثعالبي : ٣٥) اکثر مفسرین نے اس قول کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ یا حسن بصری رحمہ اللہ کی طرف منسوب کیا ہے۔ (أحكام القرآن للجصاص : ٢٣٥/٢، تفسير البغوي : ١٦٤/٨) یہ قاعدہ دراصل نبی کریم ﷺ کے اس طرزِ عمل سے ماخوذ ہے جو...
  12. عمر سلفي

    اقوال سلف

    امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے سوال ہوا ایسے شخص کے متعلق جو یہود و نصاری کو اہل تشیع سے بہتر سمجھتا ہے۔ آپ نے جواب دیا: تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے۔ جو شخص بھی اس چیز پر ایمان رکھتا ہو جو محمد ﷺ لے کر آئے ہیں، تو وہ ہر اُس شخص سے بہتر ہے جو اس کا انکار کرتا ہے۔ اگرچہ اس مؤمن میں کسی قسم کی...
  13. عمر سلفي

    اقوال سلف

    سلف میں سے کسی کے پاس رات کے وقت کوئی حاجت مند آیا۔ انہوں نے چراغ کو بھجا دیا اور فرمایا : ”اب کھل کر اپنی بات کہو، کہیں آمنے سامنے ہونے کی وجہ سے تم اپنی حاجت پوری طرح بیان کرنے سے شرماتے نہ رہ جاؤ۔“ (التذكرة الحمدونية : ٤٨٢) فی زمانہ ہر طرح کے چراغ روشن کر دییے جاتے ہیں، کیمرے، فلیش، لائیو...
  14. عمر سلفي

    اقوال سلف

    امام ابن القیم رحمہ اللہ (ت- ٧٥١ ھ) فرماتےہیں: مَن صحَّ له رمضانَ و سَلِم سلِمتْ له سائرَ سَـنتِه . ’’جس کا رمضان صحیح (عبادات اور آداب کے ساتھ) گزرا اور (گناہوں سے) محفوظ رہا، تو اس کا پورا سال سلامتی کے ساتھ گزرے گا‘‘ [زاد المعاد في هدي خير العباد - ت الرسالة الثاني ١/‏٣٨٦)]
  15. عمر سلفي

    اقوال سلف

    امام ابن الجوزی رحمہ اللہ (٥٩٧ھ) ماہِ رمضان کی فضیلت اور شان بیان کرتے ہوئے رقمطراز ہیں: "اس مبارک مہینے میں کوئی دعا ایسی نہیں جو شرفِ قبولیت سے محروم رہے، کوئی نیک عمل ایسا نہیں جو بارگاہِ الٰہی میں بلند نہ کیا جاتا ہو، کوئی خیر و بھلائی ایسی نہیں جسے اس ماہ میں یکجا نہ کر دیا گیا ہو، اور کوئی...
Top