• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
اس ماہِ مبارک میں رات کے آخری پہر چار کاموں کا اہتمام کرنا چاہیے۔

1)استغفار
اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان بارے فرمایا ہے:وَ الۡمُسۡتَغۡفِرِیۡنَ بِالۡاَسۡحَارِ رات کی آخری گھڑیوں میں بخشش مانگنے والے ہیں۔(آل عمران ١٧)

2)دعا
رات کے آخری پہر اللہ تعالٰی آسمان دنیا پر نزول فرماتے ہیں اور یہ دعا کی قبولیت کا وقت ہے۔

3)دو رکعات نماز
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات کے آخری پہر پڑھی جانے والی نماز میں اللہ کے فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔(صحيح مسلم ٧٥٥)

4)سحری کا اہتمام کرنا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کھانے کی بہت ترغیب دلائی اور اسے مبارک کھانا قرار دیا بلکہ اسے اہل اسلام اور اہل کتاب کے روزے کے مابین فارق قرار دیا۔
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
دو عادتوں پر جس نے قابو پالیا اس نے اپنا روزہ بچالیا:

" غیبت اور جھوٹ"

مجاہد رحمہ اللّٰہ
[مصنف ابن أبي شيبة (٨٨٨٧)]
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
امام ابن القیم ذکر کرتے ہیں:

پس دعا کو حاجت پوری ہونے کی علامت بنادیا گیا ہے کیونکہ دعا کی توفیق ملنا ہی اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ قبول ہوگی جیسے کالے بادل بارش کا پیش خیمہ ہوتے ہیں۔

[ الجواب الكافي: 16 ]
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
کسی شخص سے محبت کی سب سے مضبوط دلیل یہ ہے کہ آپ اس کے لیے دعا کریں کیونکہ انسان دعا اسی کے لیے کرتا ہے جس سے محبت کرتا ہو۔(الإمام عبدالرحمن بن ناصر السعدی رحمه الله)

امام یحیی بن معاذ رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے:

وہ اچھا بھائی (دوست) نہیں جسے یہ کہنا پڑے کہ میرے لیے دعا کیجیے گا۔(الآداب الشرعية ٥٨١/٣)
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
”رات سو کر گزار دینا اور صبح اس پر نادم ہونا، رات عبادت کر کے گزارنے اور صبح اس پر اَکڑتے پھرنے سے بہتر ہے۔“

(مدارج السالكين لابن القيم : ٢٧٢/١)
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
امام ابن تیمیہ رحمہ الله فرماتے ہیں:

"حفظ قرآن مقدم ہے بہت سی ان چیزوں پر جنہیں لوگوں نے علم کا نام دے رکھا ہے!"

(مجموع فتاوی ابن تیمیہ، 23:54)
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
مسواک کرنے کے فوائد

امام ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

1. منہ کو خوشبودار بناتی ہے
2. مسوڑھوں کو مضبوط کرتی ہے
3. بلغم کو ختم کرتی ہے
4. نظر کو تیز کرتی ہے
5. دانتوں کی خرابی (کیڑا/سوراخ) کو دور کرتی ہے
6. معدہ کو درست کرتی ہے
7. آواز کو صاف اور بہتر بناتی ہے
8. ہاضمہ میں مدد دیتی ہے
9. نیند کو دور کرتی ہے
10. تلاوت (قرآن پڑھنے) میں نشاط پیدا کرتی ہے
11. نماز کے لیے چستی پیدا کرتی ہے
12. ذکرِ الٰہی کے لیے رغبت بڑھاتی ہے
13. ربِّ کریم کو راضی کرتی ہے
14. فرشتوں کو پسند آتی ہے
15. نیکیوں میں اضافہ کا سبب بنتی ہے

زاد المعاد (4/323)
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
عبد الرحمن السعدی رحمہ اللّٰہ فرماتے ہیں : زندگی کا وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور انسان ہر لمحہ اپنی آخرت کی طرف بڑھ رہا ہے حیرت ہے ہم پر
ہم اپنے قیمتی وقت کو کھیل تماشے اور بے فائدہ کاموں میں ضائع کر دیتے ہیں حالانکہ ہم نے دنیا کو آرام کی جگہ سمجھ لیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا تو عمل کرنے نیکیاں جمع کرنے اور بھلائیاں سمیٹنے کی جگہ ہے۔

الفواکہ الشهية (1/21)
 
Top