الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
ابن ابی شیبہ بڑے مقام ومرتبہ کے محدث تھے،ان کی تالیف المصنف اپنے موضوع پر بے نظیر ہے، بالخصوص آثار صحابہ وتابعین کاجتنا اور جس قدر ذخیرہ انہوں نے اس میں جمع کردیاہے، وہ ایک علمی خزانہ ہے،اہل علم کا یہ طریقہ رہاہےکہ وہ ہردور میں علمی وفکری تنقید کرتے رہے ہیں،علمی وفکری تنقید سے ہی نئے گوشے...
چونکہ یہ موضوع مقبول صاحب نے شروع کیاہے،لہذا ان کو ہی پہلے اپنی بات رکھنی چاہئے،اس میں چند نکات کا خیال رکھناضروری ہے
اولا:یہ مسئلہ منصوص ہے یاپھر اجتہادی ہے
ثانیا:اجماعی ہے یااختلافی ہے
ثالثا:دلائل کی نوعیت کیاہے،نصوص ہیں، یاپھر محض صحابہ وتابعین کے آثار ہیں؟
رابعا:کیاکسی فریق کو اس مسئلہ میں...
ہمارے نام نہاد شیخ اس مضمون پر تقلید پر خوب گرجے برسے ہیں، لیکن اگران کی نگاہ میں،میں نام نہاد مقلد ہوں تو پھر تقلیدپر گرجنابرسناسمجھ میں نہیں آتا،ان کو خوش ہوناچاہئے کہ یہ پکے مقلد نہیں ہیں، نام نہاد مقلد ہیں، اللہ رے سمجھ اور فہم ،اے روشنی طبع تو برمن بلاشدی۔
اب اسی کتاب وسنت کے حامل کے بیٹے سلمان اوران کے پوتے محمد بن سلمان جوکچھ کررہے ہیں، وہ بھی ہم دیکھ رہے ہیں، اور آگے آگے جوکچھ ہوگا، دیکھتے رہیں گے، وظیفہ خواروں کو کیا لگتاہے،بس شاہ کی لمبی عمر کیلئے دعاکرتے رہیں، چاہے دنیا میں کچھ بھی ہورہاہو
غالب وظیفہ خوار ہو دو شاہ کو دعا
وہ دن گئے کہ...
جب غزل کا مطلع اتنا زور دار ہوگا تو بقیہ غزل میں کیسی آتش فشانی اور گھن گرج ہوگی ، اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے، غیرمقلدین سے جب کہاجاتاہے کہ وہ فقہ حنفی سے نفرت رکھتے ہیں تواس وقت وہ تقیہ کرتے ہیں اور جب تقیہ کی ضرورت نہیں رہتی تو پھر تبرا پر اترآتے ہیں،حقیقت یہ ہے کہ بیشتر سلفیوں کے دل...
اسے کہتے ہیں غلط ترجمانی!
یاتو ابن داؤد دیدۂ ودانستہ غلط بیانی کررہے ہیں یاپھر انہوں نے خود ہی اس مسئلہ کو غلط سمجھاہے
احناف کے یہاں خبرواحد سے قرآن کی کسی آیت کی تخصیص یاتقیید کا نہ ہونا رکن کے درجہ میں ہے،وجوب،سنیت، استحباب وغیرہ کے درجہ میں خبر واحد سے اضافہ کیاجاسکتاہے،آسان لفظوں میں...
تمام قارئین کو میری جانب سے السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
درمیان میں تھوڑا تعطل اس لئے ہوگیاکہ اسی درمیان عمرہ کا مبارک سفر ہوا، جس میں حرمین شریفین مین حاضری کی سعادت نصیب ہوئی،اب آتے ہیں پھر سے موضوع کی جانب ،
امام ابوداؤد فرماتے ہیں :
رَحِمَ اللَّهُ مَالِكًا كَانَ إِمَامًا رَحِمَ اللَّهُ...
انشورنس پر حکم سے قطع نظر یہ دونوں ہی وجوہات مکمل نہیں ہیں،اولاًاس لئے کہ انشورنس اصولی طورپر بیع نہیں ہے بلکہ وہ ایک خدمت ہے جس کا معاوضہ لیاجارہاہے۔
دوسری بات اگرہم مان لیں کہ یہ بیع ہے تویہ بیع مجہول کس طرح ہے،جب یہ معلوم ہے کہ اداکرنے والا ایک سال کیلئے چار سو روپے اداکرے گا اوراس کے بدلے...
لیکن یہ آپ کی ہی صرف غلطی نہیں ہے، بعینہ یہ مغالطہ حافظ ابن حجر کو بھی پیش آیاہے، چنانچہ حافظ ابن حجر لکھتے ہیں:
وقد جزم الذهبي بأنه وضع حديثا فينظر من ترجمة عثمان بن عبد الله الأموي (5132)
لسان الميزان ت أبي غدة (3/ 248)
حالانکہ یہ وہی حوالہ ہے جس میں حافظ ذہبی ابن حبان سے نقل کررہے ہیں،ثابت...
یہ جرح حافظ ذہبی کی نہیں، ابن حبان کی ہی ہے،دیکھئے:
وَهَذَا شَيْءٌ وَضَعَهُ أَبُو مُطِيعٍ الْبَلْخِيُّ عَلَى حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ فَسَرَقَهُ هَذَا الشَّيْخُ
المجروحين لابن حبان (2/ 103)
امام نسائی
ابن داؤد نے حسب معمول اس پر بھی غورنہیں کیاکہ امام نسائی کے الفاظ کیاہیں، بس’’ قلۃ‘‘ کا لفظ دیکھا اورنقل کردیا،انہوں نے قلۃ روایت کا لفظ استعمال کیاہے،یعنی انہوں نے احادیثیں کم روایت کی ہیں، یہ نہیں کہ ان کے پاس حدیثیں بھی کم تھیں۔ کسی کے پاس حدیث کم یازیادہ ہونا دوسرا مسئلہ ہے...
عبداللہ بن مبارک:
اولاًتو دیکھنے کی بات یہ ہے کہ عبداللہ بن مبارک امام ابوحنیفہ کے مداحوں میں ہیں، عبداللہ بن مبارک کے تعلق سے ابن عبدالبر لکھتے ہیں:
وَعَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ رِوَايَاتٌ كَثِيرَةٌ فِي فَضَائِلِ أَبِي حَنِيفَةَ ذَكَرَهَا ابْن زُهَيْر فِي كِتَابِهِ وَذَكَرَهَا غَيْرُهُ(الانتقاء في...
ویسے آج تک ہم نے تو کسی کو کسی کرامت کے نہ ماننے پر کفر اورگمراہی کا خطاب دیتے نہیں دیکھا،لیکن اسی فورم پر کرامت اورکشف پر ’’شرک وبدعت ‘‘کااطلاق ہوتے بارہادیکھاہے۔
اگرآپ تھوڑازور بیان ان کے حق میں بھی صرف کرتے جو اس طرح کی باتوں کو ایمانیات کا درجہ دے کر ’’شرک وبدعت‘‘کا رٹالگاتے ہیں تو شاید توازن برقراررہتا،ورنہ آپ نے توپورا وزن ایک پلڑے میں ڈال رکھاہے،انسان کو یاتو کسی کے حق میں اورکسی کا فریق واضح طورپر ہوناچاہئے، چھپ کر نہیں،آپ کسی کی حمایت کریں، کھل...
یہ ہے توجیہ القائل بمالایرضی بہ القائل۔
امام ابوحنیفہؒ کے بارے میں متعددکتابوں میں یہ واقعہ منقول ہے،اب یہ واقعہ صحیح بھی ہوسکتاہے اورغلط بھی،قطعیت کا دعویٰ تونہیں کیاجاسکتا،اس کو ماننا ’’ایمان لانا‘‘نہیں ہے، آج کل ایک گروہ کی پتہ نہیں کم عقلی ہے یاپھر بے عقلی، کسی کشف وکرامت کو تسلیم کرنے کو...
کسی بزرگ سے کشف یاکرامت کے واقعہ کا غیرمستند یابے بنیاد ہونا ایک بات ہے اور کشف وکرامت پرہی ’’شرک وبدعت‘‘ کا اطلاق دوسری بات ہے، یہ ٹھیک ہے کہ بزرگوں کی سوانح میں کشف وکرامات کے تعلق سے دورازکار باتیں لکھ دی گئی ہیں، لیکن ان کو بنیاد بناکر نفس کشف وکرامت پرہی سوالیہ نشان کھڑے کرنا غیرمعقول...
ابن دائود نے امام ابوحنیفہ کو قلیل الحدیث ثابت کرنے کیلئے متعدد محدثین کے حوالے پیش کیے ہیں، جن میں سے ابن حبان،ابن عدی پر بات ہوچکی، آئیے اب بات کرتے ہیں ،حفص بن غیاث کے پیش کردہ حوالہ پر،حفص بن غیاث ایک مسئلہ کے تعلق سے امام ابوحنیفہ کے چارپانچ جوابات سے برگشتہ خاطرہوگئے،اس واقعہ کو پیش کرنے...
ابن دائود نے کچھ محدثین کے اقوال سے امام ابوحنیفہ کو قلیل الحدیث ثابت کرناچاہاہے؛لیکن یہ بحث ایسی ہے،جس پر غیرمقلدین حضرات بارہا مسکت جواب ملنے کے باوجود پھر وہی دوچار فقرے اورجملے لے کر آجاتے ہیں،ابن حبان کہتے ہیں کہ امام ابوحنیفہ سے ایک سو تین سے زائد روایت دنیا میں موجود نہیں ہےحدث بِمِائَة...