الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! محترم کیلانی صاحب ضابطہ تو الحمد للہ بڑا بہترین موجود ہے بعض اوقات بشری کوتاہی غالب ہو جاتی ہے۔اس لیے تکلیف پر معذرت خواہ ہیں اور جلد ہی اس کو ٹھیک کر کے دوبارہ اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ ان شاء اللہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! محترمہ یہ کام کافی محنت طلب ہے ۔ کسی خاص مکتبہ کی لسٹ فراہم کرنا آسان ہے تمام مکتبوں والا کام شاید کوئی کرنے کے لیے تیار ہو۔ بہرحال جس حد تک ممکن ہوا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان شاء اللہ
ماشاء اللہ
اللہ تعالیٰ آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیاب و کامران فرمائے اور ترقی نصیب فرمائے۔اب یہ بتا دیں کہ 20 ہزار میں سے دعوت کے لیے کتنے فیصد مختص کیا ہے؟ ابتسامہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! وہ تمام احادیث جن میں حافظ قرآن کی فضیلت موجود ہے وہ ساری احادیث اس بات کی دلیل ہیں اور حدیث وحی ہے اس لیے وہ بھی اللہ کی ہی بات ہے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! اگر پھر بھی نہیں کھل رہا تو چیک کریں لنک جب براؤزر میں پیسٹ کرتے ہیں اور وہ کھلتا ہے تو لنک کے آخر میں HTML.تو نہیں لکھا ہوا اگر لکھا ہے تو آخر سے ڈاٹ ایچ ٹی ایم ایل کو ڈیلیٹ کر دیں اور انٹر کریں لنک چل جائے گا۔ان شاء اللہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! محترم رائے سے اختلاف کرنا ہر انسان کا حق ہے لیکن کتاب کو جس انداز سے پیش کیا جا رہا ہے کہ بدنام زمانہ ،بدنام زمانہ میرا خیال ہے کہ یہ انداز درست نہیں۔شکریہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!محترم درج ذیل لنک سے سیرت ابراہیم علیہ السلام پر مختلف کتب پڑھ بھی سکتے ہیں اور ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
http://kitabosunnat.com/bsearch?cck=book&searchword=%D8%A7%D8%A8%D8%B1%D8%A7%DB%81%DB%8C%D9%85&art_state=1&search=concatenate_field_search&task=search
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!اگر بنظر غور دیکھا جائے تو صرف لے آؤٹ کا فرق ہے کہ سر ورق میں انہی نئی پوسٹ میں سے پہلی دس پوسٹ آتی ہیں جبکہ نئی پوسٹ میں زیادہ پوسٹ آ جاتی ہیں۔اس لیے میرا خیال ہے کہ یہ کوئی بہت مفید سہولت نہیں کہ جس کے لیے کھپا جائے۔بس الفاظ کے ساتھ تکرار کا کھیل ہے۔باقی مزید...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! محترم نماز تسبیح مسنون نفلی نماز ہے اور رسول اللہ ﷺ کے ارشاد کے مطابق انسان کو زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ ضرور پڑھنی چاہیے۔ اختلاف صرف اس امر میں ہے کہ جو ہمارے ہاں باجماعت ادائیگی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ فی ذاتہ نماز تسبیح کے مسنون ہونے میں کوئی اختلاف نہیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! شیخ محترم کتاب اسکین ہو چکی ہے اور ترتیب میں بھی لگ چکی ہے بس اس پر تبصرہ کرنا باقی ہے جوکہ آپ کی خدمات کا منتظر ہے ۔اس لیے آج ہی آپ کو کتاب میل کر دوں گا اور آپ تبصرہ کر دیں تاکہ جلد از جلد کتاب منظر عام پر آ سکے۔ان شاء اللہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! محترم شرعی سوالات کے جوابات کے لیے آپ ہماری فتوی ٰسائٹ پر تشریف لائیں۔
آپ کو لنک دے رہا ہوں اس کو کلک کریں اور پہلے دیکھ لیں کہ آپ کے سوال کا جواب موجود ہے یا نہیں اگر نہیں تو آپ سوال لکھ بھی سکتے ہیں۔
www.urdufatwa.com