الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ جب ہم گفتگو کا اختتام کریں تو اللہ حافظ نہ کہیں، بلکہ السلام علیکم کہیں۔ ایک حدیث سے سلام کرنا بھی ثابت ہے۔ درج کی گئی حدیث سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ ہم جدا ہوتے وقت، اختتام پر اللہ حافظ کہہ سکتے ہیں۔
@اسحاق سلفی بھائی کیا ایسا صحیح ہے؟
۲۸۰۰ عامر بن سعد اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اپنے گھر کا صحن صاف رکھا کرو ، کیونکہ یہودی اپنے گھر کا صحن صاف نہیں رکھتے ۔“ سلسلہ احادیث صحیحہ ۲۳۶
۲۷۷۵ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ایسی بات پر اجتناب کر ، جس پر معذرت کرنا پڑے ۔“ سلسلہ احادیث صحیحہ ۳۵۴
۲۷۵۲ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ہر چیز کا ایک سردار ہوتا ہے اور مجلسوں کی سردار وہ ( مجلس ) ہے جس میں قبلہ کے سامنے ( بیٹھا جائے ) ۔“ سلسلہ احادیث صحیحہ ۲۶۴۵
۲۷۴۹ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ” بندہ ایک بات کرتا ہے ، اس میں غور و فکر نہیں کرتا اور وہ اس بات کی وجہ سے مشرق و مغرب کی درمیانی مسافت سے بھی زیادہ دور جہنم کی آگ کی طرف گر جاتا ہے ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۸۸۸
تلاش حق کے لیے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا سفر نامہ
۲۷۱۸ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے مجھے اپنا واقعہ اپنی زبانی یوں بیان کیا ، وہ کہتے ہیں : میں اصبہان کا ایک فارسی باشندہ تھا ، میرا تعلق ان کی ایک جیی نامی بستی سے تھا ،...
۲۶۹۹ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب کوئی آدمی اپنے مسلمان بھائی کے پاس جائے اور وہ اسے کھانا کھلائے تو وہ کھانا کھا لے اور اس کے بارے میں مت پوچھے ، اسی طرح اگر وہ کوئی مشروب پیش کرے تو وہ پی لے اور اس کے بارے میں نہ پوچھے ۔“...
۲۶۸۷ سیدنا جابر بن عبدالله انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ”( رات کو ) برتنوں کو ڈھانپ دیا کرو اور مشکیزوں کو ڈوری سے باندھ دیا کرو ، کیونکہ سال میں ایک ایسی رات ہوتی ہے جس میں ایک وبا نازل ہوتی ہے ، وہ ہر اس برتن ، جسے ڈھانپا نہ گیا ہو ،...
۲۶۵۱ سیدنا عبداللہ خطمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی لشکر کو الوداع کہنے کا ارادہ کرتے تو فرماتے : ” میں تیرے دین کو ، تیری امانت کو اور تیرے آخری عمل کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۱۵
۲۶۲۸ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سوال کرنے سے پہلے سلام ہوتا ہے ، جس نے سلام سے پہلے سوال کرنا شروع کر دیا ، اس کی فرمائش پوری نہ کرو ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۸۱۶
۲۵۴۳ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو آدمی کوئی عمارت تعمیر کرے تو وہ اپنے پڑوسی ( کے گھر ) کی دیوار پر تعمیر کر لے ۔ “ اور ایک روایت کے لفظ یہ ہیں : ” جو آدمی اپنے پڑوسی سے یہ مطالبہ کرے کہ وہ اس کی دیوار پر ( اپنی عمارت...
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے ( کسی کے گھر کا ) پردہ اٹھایا اور اجازت سے پہلے گھر میں دیکھنے لگا اور گھر والوں کی پردہ والی چیزوں کو دیکھ لیا تو اس نے ایسی حد کا ارتکاب کیا ، جو اس کے لیے حلال نہیں تھی ۔ اگر ( اسی دوران ) جبکہ...
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : موسیٰ علیہ+السلام نے اپنے رب سے چھ چیزوں کے بارے میں دریافت کیا ۔۔۔۔۔
(ان میں سے ایک)
( ٤ ) موسیٰ علیہ السلام نے کہا : تیرا کون سا بندہ زیادہ علم والا ہے ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ”جو علم سے سیر نہیں ہوتا...
مقدام بن شریح اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں : میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی کیفیت کے بارے میں سوال کیا ؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ظہر اور اس کے بعد دو رکعتیں پڑھتے ، پھر نماز عصر اور اس کے بعد دو رکعتیں ادا کرتے ۔...
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”خطبہ جمعہ میں حاضر ہوا کرو ، اور امام کے قریب بیٹھا کرو ، بلاشبہ آدمی (بےرغبتی کرتے ہوئے ) دور ہوتا رہتا ہے ، حتی کہ اسے جنت میں بھی پیچھے ہی جگہ ملنی ہے اگرچہ داخلہ مل ہی جائے ۔ “ سلسلہ صحیحہ 365
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”چھ خصائل ایسی ہیں کہ اگر کوئی مسلمان کسی ایک کو اپنا کر فوت ہو جائے تو اللہ تعالیٰ کی اس کے بارے میں ذمہ داری ہے کہ اسے جنت میں داخل کرے گا : (۱) وہ آدمی جو جہاد کرنے کے لیے نکلا اور اسی سمت میں فوت ہو گیا ، اللہ...
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بیشک بعض لوگ مسجد نشیں ہوتے ہیں کہ فرشتے ان کے ہم نشیں ہوتے ہیں ، اگر وہ غائب ہو جائیں تو وہ انہیں تلاش کرتے ہیں ، اگر وہ بیمار پڑھ جائیں تو وہ ان کی تیمار داری کرتے ہیں اور اگر انہیں کوئی ضرورت ہو تو وہ ان کی...