الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب: اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے برا نام یہ ہے کہ کسی کا نام ’’شہنشاہ‘‘ ہو۔
1416: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے زیادہ ذلیل اور بُرا نام اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس شخص کا ہے جس کو لوگ ملک الملوک (شہنشاہ) کہیں۔ ایک...
باب: چھوٹے بچے کی کنیت رکھنا۔
1414: سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں سے زیادہ خوش مزاج تھے، میرا ایک بھائی تھا جس کو ابوعمیر کہتے تھے (اس سے معلوم ہوا کہ کمسن اور جس کے بچہ نہ ہوا ہو کنیت رکھنا درست ہے) (میں سمجھتا ہوں کہ انس نے کہا کہ) اس کا دودھ...
باب: افلح، رباح، یسار اور نافع نام رکھنے کی ممانعت۔
1410: سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اپنے غلاموں کے یہ چار نام رکھنے سے منع فرمایا افلح، رباح، یسار، اور نافع۔
1411: سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم...
باب: بچے کا نام منذر رکھنا۔
1404: سہل بن سعد کہتے ہیں کہ ابواسید رضی اللہ عنہ کا بیٹا منذر، جب پیدا ہوا تو اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اپنی ران پر رکھا اور (اس کے والد) ابواسید۔ بیٹھے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی چیز میں اپنے سامنے...
باب: انبیاء اور صالحین کے ناموں کے ساتھ نام رکھنے کا بیان۔
1402: سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب میں نجران میں آیا، تو وہاں کے (انصاری) لوگوں نے مجھ پر اعتراض کیا کہ تم پڑھتے ہو کہ ’’اے ہارون کی بہن‘‘ (مریم:28) (یعنی مریم علیہا السلام کو ہارون کی بہن کہا ہے) حالانکہ (سیدنا...
باب: بچے کا نام عبداللہ رکھنا، اس پر ہاتھ پھیرنا اور ا سکے لئے دعا کرنا۔
1400: عروہ بن زبیر اور فاطمہ بنت منذر بن زبی سے روایت ہے کہ ان دونوں نے کہا کہ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا (مکہ سے) ہجرت کی نیت سے جس وقت نکلیں، ان کے پیٹ میں عبداللہ بن زبیر تھے (یعنی حاملہ تھیں) جب وہ قبا میں آکر اتریں...
باب: اللہ تعالی کے ہاں پسندیدہ ترین نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں۔
1398: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے ناموں میں سے بہتر نام اللہ تعالیٰ کے نزدیک عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں۔
باب: بچے کا نام عبدالرحمن رکھنا۔
1399: سیدنا جابر بن عبداللہ...
آداب کا بیان
باب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا قول کہ میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر کسی کی کنیت نہ رکھو۔
1396:سیدناانس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے مقامِ بقیع میں دوسرے شخص کو پکارا کہ اے ابوالقاسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ادھر دیکھا تو وہ شخص بولا کہ یارسول اللہ صلی...
جزاک اللہ خیرا بہت ہی کمال کر دیا آپ نے
اچھا میری بھائی اعجاز سے درخواست تھی کہ یہ اذکار کا سلسلہ ختم کرنے کے بعد اگر عقائد یا نماز کے طریقے پر ڈیزیننگ کریں گے تو ہی عمدہ ہو گا ،،عقائد بھی اہم ہیں
باقی آپ کی راے ؟