الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
یہ دنیا بہت ساری پرتوں میں لپٹی ہوئی ہے ۔ جتنا آپ علم اور تجربہ کے میدان میں بڑھتے جاتے ہیں یہ پرتیں کھلتی چلی جاتی ہیں ۔ تجربہ انسان کا سب سے بڑا استاذ ہے اور اس کی تعلیم سب سے زیادہ گہری اور بااثر ہوتی ہے ۔ میں نے زندگی سےبہت کچھ سیکھا اور بہت سیکھتا رہتا ہوں ۔ کچھ دنوں سےاپنے تجربات فیس بک پر...
تعارف کیسے ہوا یہ بتا چکا ہوں ۔ آغاز علوی بھائی سے بحث کے ساتھ ہوا تھا۔ حالانکہ علوی بھائی کے علم کا دسواں حصہ بھی میرے پاس نہیں ہے لیکن اس پورے مباحثہ میں زیادہ لوگوں کا سپورٹ مجھ کو حاصل تھا۔ آتے ساتھ وہ مباحثہ میرے تعارف کا ذریعہ بن گیا۔ محدث پر بھائیوں نے بڑی حوصلہ افزائیاں کی ۔ محدث قلم کو...
اسلام کے پاس انسانیت کے سارے مسئلوں کا حل ہے ۔ مسلمان ہی اس سسکتی بلکتی انسانیت کو نجات کا راستہ دکھا سکتا ہے۔ اس کی مسیحائی کرسکتا ہے ۔ لیکن انسانیت یہ مسیحا خود لا تعداد بیماریوں کا شکار ہے۔
میں نے اپنے ذہن میں انسانوں کی الگ الگ کٹیگریز اور لیول بنا رکھے ہیں ۔ میں جب کسی انسان سے ملتا ہوں تو پہلی کوشش یہ جاننے کی ہوتی ہے کہ یہ کس ٹائپ کا آدمی ہے۔ انسان کی زبان اس کی فکر اور معیار کا لیول بتاتی ہے ۔ بات کرتے ہوئے اندازہ لگاتا ہوں یہ کہ کس سطح کا آدمی ہے ۔
مجھے سوچنے والے لوگ پسند...
14۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟
مدارس سے فارغ ہونے والے طلبہ کی تربیت اور مختلف محاذ پر دعوت کا کام سکھانے کےلیے ایک تربیتی ادارہ قائم کرنا چاہتا ہوں ۔ ارادہ یہ ہے کہ ہندستان کے ہر ہر صوبہ سے دس دس طلبہ کی ٹیم تیار کی جائے اور ان کی تربیت کرکے ان کو کے صوبہ میں کام...
جن سے محبت کرتا ہوں ان سے بچھڑ جانے سے ڈر لگتا ہے ۔
انسانیت کےلیے کچھ بھلا کیے بغیر مرجانے سے ڈر لگتا ہے ۔
بڑی بڑی بیماریوں خاص طور پر شوگر سے بہت ڈر لگتا ہے ۔ کیونکہ کھانوں کا بڑا شوقین ہوں ۔ پرہیز نہیں کرپاؤں گا۔
اور غریب آدمی تو بے چارہ بیماری سے زیادہ اس کے علاج پر ہونے والے خرچ سے ڈرتا...
ہزاروں خواہشیں اسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
مدینہ منورہ میں داخلہ کی خواہش تھی۔ لیکن یہ خواہش جب شدت سے بیدار ہوئی تو وقت ہاتھ سے نکل چکا تھا۔
ابھی زمین پر خود کا اپنا کوئی گھر نہیں ہے ۔ آرزو ہے کہ ممبئی میں اپنا چھوٹا سا آشیانہ ہوجائے ۔
بہت ساری بیویاں...
دوستوں سے گفتگو، فیس بک ، یوٹیوب۔ گھر سے آفس آنے کے لیے رازنہ 1 گھنٹہ 15 منٹ سفر طے کرتا ہوں۔ اس درمیان کانوں میں ائیر فون مستقل لگا رہتا ہے ۔ اور ٹیب کوئی آڈیو یا ویڈیو۔
پریشان کن لمحات اللہ فضل ہے بہت دنوں سے دیکھے نہیں کیسے ہوتے ۔ بیسکلی میں شاکر بندہ ہوں ۔ ہمیشہ اپنے سے کمتر لوگوں کے حالات...
ضرورت مندوں کی مدد۔ وہ کسی نے کہا ہے نا کہ " صدقہ دینے سے آپ کی جیب تو خالی ہوجاتی ہے لیکن دل خوشیوں سے بھر جاتا ہے۔"
میں اکثر سوچتا ہوں کہ اللہ کتنا رحیم و کریم ہے کہ ہم ان اعمال پر اجر عطا فرماتا ہے جن کا داعیہ خود ہماری فطرت کے اندر رکھا گیا ہے اور جن کے کرنے سے ہمیں دلی تسکین ملتی ہے ۔تو دل...
2003 میں شاید پہلی بار انٹرنیٹ یوز کیا۔ اس وقت صرف اردو اخباروں کی سائٹ معلوم تھی ۔ تو سائبر میں جاکر اخبار وغیرہ دیکھ لیتے تھے ۔ یا کچھ تفریح وغیرہ کےلیے نیٹ یوز کرتےتھے۔ انٹرنیٹ سے باقاعدہ تعارف 2008 میں اسلامک انفارمیشن سینٹر جوائن کرنے کے بعد ہوا۔محدث جوائن کرنے سے پہلے نیٹ سے صرف استفادہ کا...
مجھے کتابوں سے زیادہ شخصیتوں کو پڑھنے کا شوق ہے۔ اس لیے میں نے اپنے آپ کو بھی بہت پڑھا ہے۔ اور مستقل پڑھتا رہتا ہوں ۔ میں کیا ہوں؟ اور کیسا ہوں؟ میں اکثر ان دونوں سوالوں کا جواب تلاش کرتے رہتا ہوں۔ اس لیے اپنے مزاج پر لکھنے لگوں تو ایک پوری کتاب تیار ہوجائے گی۔
میں ضرورت سے زیادہ اجتماعیت پسند...
شادی اصل میں انسان کی تکمیل کا نام ہے۔ عورت اصل میں مرد کا آدھا ادھورا حصہ ہوتی ہے ۔ یہ ادھورا حصہ ملتا ہے تو انسان پورا ہوتا ہے ۔ دو بالکل یکساں اور مماثل چیزوں کا جوڑا کبھی نہیں بن سکتا ہے ۔ اختلاف ہی وہ چیز ہے جو ہم کو کسی کو جوڑا بناتی ہے ۔انسانی رشتے پزلس گیم کے ٹکڑوں کی طرح ہوتے ہیں ۔ یہ...
الحمد للہ تین بچے ہیں۔پہلی بچی ہے ۔" رداء تسکین" نام ہے۔ چار سال کی ہوگئی ہے ۔ انتہائی ذہین ۔ تعلیم وتربیت اچھی ہوئی تو امید ہے کہ امت کی بہت بڑی مفکرثابت ہوگی۔ لیکن لڑکیاں تو پرایا دھن ہوتی ہیں ۔ ان کے بارے میں کوئی پیشین گوئی نہیں کی جاسکتی ۔ گھر میں کسی لڑکی کی وداعی ہوتی ہے تو مجھے اور میری...
پہلی شادی بڑے ابا کی بیٹی سے ہوئی۔2007 میں ۔ 21 سال کی عمر میں ۔ ہمارے بڑے ابا جناب مولانا عبدالعلیم ماہر کا شمار ہندستان میں جماعت اہل حدیث کے کبار علماء میں ہوتا ہے۔ اللہ نے ان کو 12 بیٹیوں اور ایک بیٹے سے نوازا ہے۔ ان کے گھر میں برکت کی اس بارش کے پیش نظر ابا نے فیصلہ کیا کہ کم از کم ان کے...