الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
جن نکالنا
اپنی مہمان کا میں نے پر جوش خیر مقدم کیا مگر وہ پریشان حال، افسردہ خاطر اور غمگین تھی۔ مجھے بالکل یاد نہیں کہ میں اس سے پہلے کب ملی تھی۔ بات صرف اتنی ہے کہ اس نے مجھ سے میر گھر آ کر ملنے کا کہا تو میں نے اسے فوراً بلا لیا۔ ابھی میں یہ ارادہ ہی کر رہی تھی کہ اس کی کبیدہ خاطری اور...
حاجات اللہ پوری کرتا ہے
ایک خاتون ہمارے درسِ قرآن کی مجلس میں تشریف لاتی ہیں۔ انہوں نے ایک قابل رشک کام سر انجام دیا۔ ان کی خوش نصیبی کا کیا کہنا۔ اللہ تعالیٰ نے ہماری اس بہن کے ذریعے کئی عورتوں کو اسلام کی صحیح تعلیمات سے روشناس کرا دیا ہے اور اب وہ سب قرآن کریم کی روشنی میں سفرِ زندگی طے کر...
صدقہ مصیبت کو ٹال دیتا ہے
میں ایک دن ایک مریضہ کی عیادت کے لیے گئی۔ اسے اتنے سخت درد ہوتے تھے کہ ٹلنے کا نام نہ لیتے تھے۔ میں نے اسے تسلی دی اور اسے اللہ کی طرف رجوع کرنے کی دعوت دی۔ میں نے اس سے درخواست کی کہ وہ دفعِ مصیبت کے لیے صدقہ دے۔ مریضہ نہ کہا، "میں نے بہت صدقے دیے ہیں اور کسی کو بھی...
مزاروں پر دعائیں
مجھے ایک گاؤں کی طرف سے دعوت ملی کہ میں وہاں عورتوں سے خطاب کروں اور انہیں دین اسلام کے حقائق سے روشناس کروں۔ یہ گاؤں اب شہر کے مضافات میں شامل ہو چکا ہے۔ بلکہ اسے دار الحکومت کا حصہ کہا جائے تو بھی کوئی حرج نہیں۔ شہر کا حصہ شمار ہونے کے باوجود یہ گاؤں ہے کیونکہ اس کے مکینوں کے...
نفسیاتی کیفیت کا شکار نوجوان
مسجد کے درسِ قرآن میں شرکت کرنے والی بہنوں میں سے کچھ بہت سرگرم تھیں۔ ایک بہن تو بہت ہنس مکھ تھیں۔ ہر ایک سے خندہ پیشانی سے ملتیں اور مسکرا مسکرا کر باتیں کرتیں۔ باتیں اتنی شیریں و دلچسپ جیسے منہ سے پھول جھڑ رہے ہوں۔ ایک روز دیکھا تو مسکراہٹ غائب، افسردہ و پژمردہ۔...
بروقت تقسیم
ایک خاتون کا شوہر فوت ہو گیا۔ اس کی اولاد میں سے کچھ شادی شدہ تھے، باقی چھوٹے تھے اور اس بیوہ کی سرپرستی میں تھے۔ خاوند کے وفات کے بعد بیوہ نے مرحوم کی تمام جائیداد اپنے پاس رکھ لی، تقسیم نہ کی اور جس طرح شوہر کی زندگی میں گھر کا نظام چل رہا تھا اسی ڈگر پر چلتا رہا۔ بیوہ کا کہنا یہ...
دوسرا تجربہ
میں اپنی ایک سہیلی کے گھر گئی تاکہ اسے اس کی بیٹی کی شادی کی مبارک دے سکوں۔ دورانِ ملاقات میری میزبان نے کہا، "اللہ کا شکر ہے جو آپ کو یہاں لے آیا۔ میرے اور میری امی کے درمیان کچھ اختلافات ہیں۔ ہم دونوں آپ کو منصف بناتی ہیں۔ آپ ہمارے اس جھگڑے کا فیصلہ کریں۔ آپ کو فیصلہ ہم دونوں ماں...
زیورات کی تقسیم
ایک خاتون میرے پاس آئیں اور مجھے بتایا، "میری والدہ فوت ہو گئیں، ان کے وارث ہم دو بہن بھائی تھے۔ میں نے اپنی والدہ کا سارا سونا لے لیا۔ جیسا کہ ہمارے ملک میں دستور ہے۔ زمین بیٹے لے لیتے ہیں، بہنوں کو نہیں دیتے تاکہ کوئی غیر ہماری آبائی زمین کا حصہ دار نہ بن سکے۔ بیٹیاں سونا اور...
میراث
میراث اللہ کی حدوں میں سے ایک حد ہے۔ اسے اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے خود ہی مقرر فرمایا ہے۔ میراث کی تقسیم کے اصول و قواعد کا تعین اللہ نے کر دیا ہے۔ اسے کسی انسان کی مرضی اور صواب دید پر نہیں چھوڑا۔اس نے اپنی حکمت بالغہ اور عدل سے کام لیتے ہوئے میراث کے بارے میں جامع احکام دے دیئے ہیں۔ نصاب...
ایک بھائی کا والدین سے حسن کلام
اس کے بعد ایک خاتون نے کہا، "جس بہن نے ابھی ابھی اپنا واقعہ بیان کیا ہے وہ بہت خوش نصیب ہے۔ میں نے تو اپنے والدین کے سامنے اتنے اچھے جملے ادا نہیں کیئے۔ البتہ میرا ایک بھائی ہے۔ وہ میرا انتظار کرتا رہتا ہے۔ میں جوں ہی درسِ قرآن سن کر گھر جاتی ہوں تو فوراً میرے...
والدین سے محبت کا اظہار
"جب میں اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد "بلکہ ان سے احترام سے بات کرو" دہرایا کرتی تھی تو میں سمجھتی تھی کہ یہ تو محض چند منتخب الفاظ دہرا دینے کی بات ہے۔ والدین کے سامنے چند جچے تلے جملے کہہ دیئے جائیں تو ان کا احترام ہو جاتا ہے۔ مگر یہ میرا محض گمان ثابت ہوا، اس کا حقائق سے...