الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
ایک بہن کا عجیب تجربہ
یہ ایمان افروز منظر ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ ایک خاتون کھڑی ہوئیں۔ انہوں نے حسرت بھری نظر ماں بیٹی پر ڈالی اور پھر یوں گویا ہوئیں، "سبحان اللہ، یہ سب کچھ کیسے ہو گیا؟ میری امی تو میری کوئی بات نہیں مانتیں۔ میں نے انہیں منانے اور قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے مگر بے سود۔"...
والدین میں تبدیلی
جب یہ بہن اپنا ایمان افروز واقعہ سنا چکیں تو محفل میں سے ایک آواز ابھری، "کیا میں کچھ عرض کر سکتی ہوں۔ کیا آپ لوگ میرا واقعہ سننا پسند کریں گے؟" ہم سب کی نظریں آواز کی سمت اٹھیں تو ایک دوشیزہ کھڑی تھی۔ اس کی عمر ابھی بیس سال بھی نہ ہوئی تھی۔ اس نے اپنا واقعہ کچھ یوں سنایا۔...
عامل کے بجائے اللہ
"میری امی مجھ سے ملنے کے لیے میرے گھر آئی ہوئی تھیں۔ وہ دکھی اور پریشان نظر آ رہی تھیں۔ میں نے خیریت دریافت کی تو کہنے لگیں "تیری بہن کی شادی میں کافی دیر ہو چکی ہے۔ مجھے کچھ لوگوں نے بتایا ہے کہ اس غیر معمولی تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ اس پر جادو کیا گیا ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ اس...
والدین سے حسن سلوک
والدین سے حسن سلوک کے بارے میں گفتگو کرنا تو بہت آسان ہے۔ اس موضوع پر تقریر کا اہتمام بھی کوئی مشکل کام نہیں۔ مگر عملاً والدین کی خدمت کرنا، ان سے نیک برتاؤ کرنا اتنا آسان نہیں۔ اس کے لیے اللہ پر گہرا اور مضبوط ایمان چاہیے۔ صبر و برداشت چاہیے۔ سب سے بڑھ کر ایک بیٹی کے لیے...
بچوں پر اثرات
میں جب مسجد سے نکل کر گھر کے لیے روانہ ہونے لگی تو ایک بہن نے گھر تک میرے ساتھ چلنے پر اصرار کیا۔ راستے میں اس نے ایک ایسی بات بتائی جس نے مجھے بے حد متاثر کیا۔
اس بہن نے بتایا، "میرا ایک بھانجا ہے جو پانچ سال سے کچھ ہی بڑا ہے۔ وہ میزوں، دیواروں اور دروازوں پر لکیریں بناتا رہتا...
تسبیح کی برکت سے گناہ کبیرہ چھوڑ دیا
اس لڑکی کا بیان ابھی ختم ہی ہوا تھا کہ ایک اور بہن نے اپنا تجربہ بیان کرنا شروع کیا۔ انہوں نے کہا "اس آیت کریمہ پر عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے مجھے گناہ کبیرہ ترک کرنے کی توفیق دی۔" سب حاضرین نے حیران ہو کر اس کی طرف دیکھا تو اس نے کہا، "جی ہاں، اس قرآنی...
ٹی وی اور دیواروں کی تسبیح
ایک لڑکی نے اٹھ کر کہا، "اب میری بات سنو، میرا معاملہ بہت ہی عجیب ہے۔ میں میڈیکل کالج کی طالبہ ہوں۔ میرے اساتذہ یہ بتاتے رہتے ہیں کہ اللہ نے انسان کو کس طرح بنایا ہے، وہ جسم انسانی کے مختلف نظاموں سے ہمیں آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ میں خالق کی کاریگری پر متعجب ہو کر "سبحان...
تسبیح
کچھ عورتیں مجھ سے ملنے آئیں۔ وہ قرآن مجید پر عمل کرنے کے پروگرام کے بارے میں جاننا چاہتی تھیں۔ میں نے انہیں بتایا کہ قرآن پر عمل کرنے کے لیے سب سے بہترین مثال اور نمونہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ہیں۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم آیات کو قرآن کے صفحات سے باہر نکال کر عمل کی دنیا میں لے...
نفرت و کدورت
میرے ہفتہ وار درسِ قرآن سننے والی خواتین میں سے ایک معزز خاتون میرے غریب خانے پر تشریف لائیں اور کہنے لگیں، "باجی، میں مسجد میں آپ کا درس سنتی ہوں تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں فضا میں اڑنے والا کوئی پرندہ ہوں۔ آپ کی باتوں سے میرے دل و دماغ کو تسکین ملتی ہے، مگر گھر پہنچ کر زندگی کے...
لڑنا جھگڑنا اور ناراضی
لڑنے جھگڑنے اور پھر ناراض ہو کر قطع تعلق کر لینے کو بہت سے لوگ مشکلات و مسائل کا آسان ترین حل سمجھتے ہیں۔ بالخصوص عورتیں حقائق سے فرار کے لیے قطع تعلق اور ناراضی کو اپنا مؤثر ہتھیار سمجھتی ہیں۔ اپنی نادانی سے وہ اسے اپنا حامی و مددگار جانتی ہیں حالاں کہ ناراضی سب سے زیادہ...