الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
علامہ حافظ ابن قيم رحمہ الله نے فرمایا :
قبر میں بندے کا حال اسی طرح ہے جیسے سینے میں دل کا حال ہے..
اگر تمہیں معلوم کرنا ہے کہ قبر میں تمہارا کیا حال ہوگا تو تم دیکھو کہ تمہارے سینے میں تمہارے دل کا کیا حال ہے.
اگر تمہارے دل میں ایمان، سکینت، اطمینان اور طہارت ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ قبر...
علامہ حافظ ابن قيم رحمہ اللہ کا کہنا ہے :
جس طرح اللہ تعالی نے انسانی جسم کی حیات کا دار ومدار غذا پر رکھا ہے..
اسی طرح روح اور دل کی بقا وحیات کا دار ومدار اللہ تعالی کے ذکر، توبہ اور گناہوں کو ترک کرنے میں رکھا ہے..
عقل مند وہ ہے جو اپنے جسم کو حیات بخش غذاؤں کے ساتھ اپنی روح اور قلب کو...
((( دعاء کے 7 آداب )))
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ الله کو کون نہیں جانتا..
آپؒ وقت کے امام اور شیخ الاسلام تھے.
آپؒ نے علم کا بحر ذخار چھوڑا ہے جس سے طالب علم قیامت تک فیض حاصل کرتے رہیں گے.
آپؒ کی بہت ساری کتابوں میں سے ایک معرکة الآراءکتاب ”الفتاویٰ الکبریٰ“ کے نام سے مشہور ہے..
یہ...
حضرت ابن سماك رحمه الله نے فرمایا :
▫️تمام تر رعنائیوں کے باوجود دنیا کے دن تهوڑے ہیں.
▫️اور ان میں سے جو دن باقی بچے ہیں وہ بھی تهوڑے ہیں.
▫️اور ان میں سے تمہارا حصہ تهوڑا ہے.
▫️اور اس تهوڑے میں سے بھی تهوڑا بچا ہے.
سير أعلام النبلاء
⚡غم کیسے کافور ہوگا ⚡️
رسول رحمت ﷺ نے فرمایا :
[ جسے غم گھیر لے اسے چاہئے کہ کثرت سے کہے :
( لا حول ولا قوة إلا بالله )
السلسلة الصحيحة 199
امام ابن جب رحمه الله نے
( لا حول ولا قوة إلا بالله ) کے معانی میں لکھا ہے :
جس نے صدق دل سے یہ کلمہ کہا تو وہ ایک حال (حالت) سے دوسرے حال ضرور...
حضرت مطرف بن شخیر رحمہ الله نے فرمایا :
" اللہ تعالی کے نزدیک پسندیدہ بندہ وہ ہے جو شکر کرنے والا اور صبر کرنے والا ہو.
جسے عطا کرے تو شکر کرے.
اسے محروم رکھے تو صبر کرے.
الزهد از امام احمد بن حنبل 1334
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت سفيان بن عيينہ رحمہ الله نے کہا :
لقمان حکیم سے...
امیری اور فقیری
ابن حجر رحمه الله فرماتے هیں :
" فقیری کا نقصان امیری کے نقصان سے کم هے، کیوں که فقیری کا ضرر عموما دنیاوی هوتا هے جب که امیری کا ضرر اکثر دینی هوتا هے،،، ___ "
_________________________
قال الحافظ ابن حجر العسقلاني :
(( مَضرَّةُ الفقر دون مَضرَّةِ الغنى ؛ لأن مَضرَّةَ...
خوش بخت
=============
ابن حجر فرماتے هیں :
" خوش بخت وه هو جس نے اس چیز کو مضبوطی سے تھام لیا جس پر سلف تھے اور ان چیزوں سے اجتناب کرلیا جو بعد میں آنے والوں نے ایجاد کر لی هیں،،، "
_________________________
قَـالَ الحَافِظُ ابنُ حَجَر العَسْقَلاَنِي رَحِمَهُ الله- :
« فالسعيد من تمسك...
علامہ حافظ ابن قيم رحمہ الله نے فرمایا :
⬅️ دل کی بیماری بدن کی بیماری سے زیادہ سنگین ہے کیونکہ بدن کی بیماری کی انتہا موت ہے.
⬅️ جبکہ دل کی بیماری کا نتیجہ ہمیشہ ہمیشہ کی شقاوت اور عذاب ہے.
اس کا علاج بجز علم کے اور کچھ نہیں.
⬅️ دل کے لئے علم اتنا ضروری ہے جیسے مچھلی کے لئے پانی.
مفتاح...
ہر بات کا حوالہ دینا ضروری ہے.
ضروری ہے کہ ہر بات اس کے کہنے والے کی طرف منسوب کی جائے.
علامہ ابن عبد البر رحمہ الله نے فرمایا :
علم کی برکت اس میں ہے کہ بات کہنے والے سے منسوب کی جائے.
الجامع 922/2
علامہ ابن مبارک رحمہ الله نے فرمایا :
حوالہ دینا دین کی ضروریات میں سے ہے. اگر یہ نہ...
آخرت کی مٹھاس سے محروم
بشر بن حارث كهتے هیں :
" ایسا آدمی آخرت کی مٹھاس نهیں پا سکتا جو یه پسند کرتا هو که لوگ اسے پهچانیں،،،،، "
_______________________
ﻗﺎﻝ ﺑﺸﺮ بن الحارث :
(( ﻻ ﻳﺠﺪ ﺣﻼﻭﺓ اﻵﺧﺮﺓ ﺭﺟﻞ ﻳﺤﺐ ﺃﻥ ﻳﻌﺮﻓﻪ اﻟﻨﺎﺱ . ))
[ حلية الأولياء ٨/٣٤٣ ]
سیدنا سلمان فارسی رضی الله عنه نے فرمایا :
علم اس قدر بے حد و حساب کہ اس کا احاطہ انسان کے لئے ممکن نہیں...
جبکہ عمر مختصر ہے....
سو تم علم میں اس قدر لو جو تمہارے دین اور دنیا کی اصلاح کے لئے ضروری ہو...
علم میں جو حصہ تمہارے لئے غیر متعلقہ ہے اسے چهوڑ دو.
حلية الأولياء 1/189
ابن مقفع رحمه الله نے کہا :
⬅️ عقلمند کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے پاس دو آیئنے رکھے :
پہلے آئینے میں وہ اپنی برائیاں دیکهے اور اپنی اصلاح کرے...
دوسرے آئینے میں وہ لوگوں کی اچهائیاں دیکھے اور انہیں اپنانے کی کوشش کرے.
الأدب الصغير 76
امام #ذہبی رحمہ الله نے فرمایا :
جب فتنے عام ہوجائیں تو...
سنت طیبہ کو لازم پکڑیں
خاموشی اختیار کریں
غیر متعلقہ کام کے پیچھے نہ پڑیں
جو بات سمجھ میں نہ آئے اسے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف پلٹائیں
اور رک جائیں...اور کہیں کہ اللہ بہتر جانتا ہے.
السير 20/141)
انسانى شيطان
ابن تیمیه رحمہ اللہ فرماتے هیں :
" شیطان جن جب مغلوب هو جائے تو وسوسے ڈالتا هے اور انسانی شیطان جب مغلوب هو جائے تو جھوٹ بولتا هے،،،، "
_________________________
قال ابن تيمية رحمه الله- :
(( شيطان الجن إذا غلب وسوس، وشيطان الإنس إذا غلب كذب. ))
[ مجموع الفتاوى ٦٠٨/٢٢ ]
ابن تيميه كهتے هیں :
"تم كوئی بدعتی نه پاؤ گے مگر وه ان نصوص کو چھپانا پسند اور ان کے اظهار سے بغض رکھتا هوگا جو اس کے مخالف هوں،،،، "
____________________
قال ابن تيمية رحمه الله:
(( لا تجد قط مبتدعاً إلا وهو يحب كتمان النصوص التي تخالفه ويبغضها، ويبغض إظهارها. ))
[ الفتاوى 20/161 ]
(((اقلیت اور اکثریت)))
قرآن مجید لفظ”اکثر الناس“ یعنی زیادہ تر لوگ تلاش کیا جائے
تو اس لفظ کے بعد عموما ملے گا کہ:
ایمان نہیں لاتے.
شکر نہیں کرتے.
علم نہیں رکھتے.
اسی طرح اگر لفظ ”اکثرهم“
یعنی” ان میں سے اکثریت “ تلاش کیا جائے
تو اس کے بعد عموما آپ کو ملے گا کہ:
فاسق ہیں.
جاہل ہیں...
حضرت ﻣﺎلک ﺑﻦ ﺩﻳﻨﺎﺭ رحمہ الله نے فرمایا :
جسم بیمار ہوجائے تو کھانا پینا اور آرام رخصت ہوجاتا ہے.
اسی طرح اگر دل میں بیماری مستحکم ہوجائے تو وعظ و نصیحت لا حاصل ہوجاتی ہیں.
الزهد الكبير از بيهقی 25
حضرت ابو بكر بن عياش رحمہ الله نے فرمایا :
" کسی کا ایک درہم جیب سے گر جائے تو سارا دن افسوس کرتا رہے گا اور کہتا رہے گا کہ میرا درہم گرگیا.
ہماری عمر بھی اسی طرح گزر رہی ہے مگر کوئی اس پر افسوس نہیں کرتا.
حليةالأولياء 8/303