• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامہ شيخ ابن عثيمين رحمہ الله نے فرمایا :

عقلمند کے لئے ضروری ہے کہ جب تک وہ زندہ ہے اور صحت باقی ہے تو کثرت سے نیک اعمال کرتا رہے.

کیونکہ مرنے کے بعد یا بیماری کی حالت میں اس کا نیک عمل منقطع ہوجاتا ہے.


شرح الأربعين النووية 465
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
قال ابن تيمية رحمه الله تعالى :
« مَنْ اتَّبَعَ الْهُدَى الَّذِي جَاءَتْ بِهِ الرُّسُلُ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذَلِكَ حُشِرَ أَعْمَى ضَالًّا شَقِيًّا مُعَذَّبًا . »

______________________
ابن تیمیہ رحمہ اللہ کہتے هیں :
" جس نے اس هدایت کی پیروی کی جس کو رسول لے کر آئے تو وه نه گمراه هوگا اور نه هی بد بخت، اور جس نے اس هدایت سے اعراض کیا وه اندها گمراه بدبخت اور اس حال میں اٹھایا جائے گا که عﺫاب میں مبتلا هو گا __ "
[ مجموع الفتاوى : ٣٠٣/١٧ ]
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
اصحاب الحدیث
قال الشَّافِعِي رحمه الله :
« اذا رأيتُ رَجُلاً منْ أصحابِ الحديثِ، فكأنّي رأيتُ رجلاً من أصحاب رسول -ﷺ- جزاهم الله خيرًا، هم حفِظُوا لنا الأصلَ، فلهُم علينا فضلٌ »

______________________
امام شافعی رحمہ اللہ کہتے هیں :
" جب میں اصحاب الحدیث میں سے کوئی آدمی دیکھوں تو گویا میں نے اصحاب رسول میں سے کوئی آدمی دیکھ لیا،،،، الله اِن کو جزائے خیر دے، انھوں نے همارے لیے اصول محفوظ کیے ، پس ان کا هم پر فضل هے __"

[ السير ٦٩/١٠ ]
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
حضرت ابو بكر بن عياش رحمہ الله نے فرمایا :

‏" کسی کا ایک درہم جیب سے گر جائے تو سارا دن افسوس کرتا رہے گا اور کہتا رہے گا کہ میرا درہم گرگیا.

ہماری عمر بھی اسی طرح گزر رہی ہے مگر کوئی اس پر افسوس نہیں کرتا.

‏ حليةالأولياء 8/303
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
حضرت ﻣﺎلک ﺑﻦ ﺩﻳﻨﺎﺭ رحمہ الله نے فرمایا :

جسم بیمار ہوجائے تو کھانا پینا اور آرام رخصت ہوجاتا ہے.

اسی طرح اگر دل میں بیماری مستحکم ہوجائے تو وعظ و نصیحت لا حاصل ہوجاتی ہیں.


الزهد الكبير از بيهقی 25
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
قال ﺑﺸﺮ ﺑﻦ اﻟﺤﺎﺭﺙ :
« ﻣﺎ ﺃﻋﻠﻢُ ﺃﺣﺪا ﺃﺣﺐّ ﺃﻥ ﻳُﻌﺮﻑ ﺇﻻ ﺫﻫﺐ ﺩﻳﻨﻪ ﻭاﻓﺘﻀﺢ ! »

________________________
بشر بن حارث کہتے هیں :
" میں کسی ایک کو بھی نهیں جانتا جس نے اپنی خود نمائی پسند کی هو مگر اس کا دین چلا گیا اور وه رسوا هو گیا ___ "
[ حلية الأولياء ٨/٣٥٥ ]
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
سنت_اور_بدعت‬
==========


قال ابن تيمية رحمه الله :
(( البدع مظان النفاق، كما أن السنن شعائر الإيمان ))

______________________
ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے هیں :
" بدعات نفاق كا مظنه هیں جیسا كه سنتیں ایمان كے شعائر هیں ____ "
[ مجموع الفتاوى ٢٦٩/٢ ]
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
(((اقلیت اور اکثریت)))

قرآن مجید لفظ”اکثر الناس“ یعنی زیادہ تر لوگ تلاش کیا جائے
تو اس لفظ کے بعد عموما ملے گا کہ:
ایمان نہیں لاتے.
شکر نہیں کرتے.
علم نہیں رکھتے.

اسی طرح اگر لفظ ”اکثرهم“
یعنی” ان میں سے اکثریت “ تلاش کیا جائے
تو اس کے بعد عموما آپ کو ملے گا کہ:
فاسق ہیں.
جاہل ہیں.
اعراض کرنے والے ہیں.
سمجھتے نہیں اور سنتے نہیں..

مومن تو وہ ہے جو اقلیت میں رہتا ہے.

یہ وہ اقلیت ہے جن کے بارے میں قرآن مجید کا ارشاد ہے:

میرے بندوں میں کم ہی شکر گزار ہیں. ( سباء 13)

اور تھوڑے ہی تھے جو اس کے ساتھ ایمان لے آئے. (ہود 40)

سوائے وہ لوگ جو ایمان رکھتے ہیں اور عمل صالح کرتے ہیں. (ص 24)

امام ابن قيم رحمہ اللہ کہتے ہیں :

تمہیں حق کے راستے پر چلنا ہے.

اس بات کی پروا کئے بغیر
کہ اس راستے پر چلنے والے کم ہیں.

اور اس بات کی پروا کئے بغیر باطل کے راستے سے دور رہنا ہے
کہ اس پر چلنے والے اکثریت میں ہیں..
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
ابن تيميه كهتے هیں :

"تم كوئی بدعتی نه پاؤ گے مگر وه ان نصوص کو چھپانا پسند اور ان کے اظهار سے بغض رکھتا هوگا جو اس کے مخالف هوں،،،، "

____________________

قال ابن تيمية رحمه الله:

(( لا تجد قط مبتدعاً إلا وهو يحب كتمان النصوص التي تخالفه ويبغضها، ويبغض إظهارها. ))

[ الفتاوى 20/161 ]
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
’دین کے اصول و مسلمات‘‘
دین کا وہ حصہ ہیں جس پر سمجھنا سمجھانے کے لیے گفتگو تو ہو سکتی ہے مگر یہ کسی کی ہار جیت سے بدلے نہیں جایا کرتے ۔
امام مالک رحمہ اللہ کے پاس ایک شخص آیا اور دین کے کچھ بنیادی امور میں آپ کو بحث و گفتگو کی دعوت دی۔ اُس نے امام مالک کو کہا :
’’ آؤ بات کر کے دیکھتے ہیں۔ اس شرط پر کہ میں جیتوں تو تم میرے ہم خیال ہو جاؤ گے اور تم جیتو تو میں تمہارا ہم خیال ہو جاؤں‘‘
امام مالک رحمہ اللہ نے اس تجویز پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا :
’’ اور اگر کوئی تیسرا شخص ہم دونوں کو خاموش کرا دے ؟‘‘
اُس شخص نے جواب دیا:
’’ تو ہم اُس کی بات تسلیم کر لیں گے ۔‘‘
بظاہر دیکھئے تو اس شخص کی بات سے بڑی ہی انصاف پسندی اور حق پرستی جھلکتی ہے، بظاہر بہت اصولی پیش کش ہے ۔ مگر امام مالک اس کا جو جواب دیتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ وہ آپ جیسے آئمہ سلف کی ہی شان ہے، فرمایا :
’’ تو کیا جب بھی کوئی نیا شخص میدان میں آئے اور پہلے والے سے بڑھ کر دلیل دے لینے کی مہارت دکھائے تو ہم اپنا دین اور راستہ تبدیل کر لیا کریں؟ سنو!! میں اپنا دین یقینی طور پر معلوم کر چکا ہوں کہ وہ کیا ہے ۔ تمہیں اپنا دین تا حال معلوم نہیں تو جہاں چاہو تلاش کرتے پھرو ‘‘۔
(اللالکائی 144/1)
یہ ہیں ہمارے ائمہ جو ایسا راستہ بتلا گئے کہ جس پر چلنے والا ایک روشن اور مضبوط راہ پر ہے۔ وہ اس راہ کا ہر پہلو امت کے سامنے رکھ گئے ۔ اللہ اُن پر رحمت فرمائے ۔
 
Top