الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : نبیﷺ کا کسی دوسرے پر قرآن پڑھنا۔
2116: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے سیدنا ابی بن کعبؓ سے فرمایا کہ (اور یہ سب قاریوں کے سردار ہیں) اللہ عزت والے اور بزرگی والے نے مجھے حکم کیا کہ میں تمہارے آگے سورۃ " لَمْ یَکُنِ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا ..." پڑھوں۔ انہوں نے عرض کیا کہ کیا اللہ...
باب : قرآن سات حرفوں (قرأتوں) پر نازل ہوا۔
2115: سیدنا عمر بن خطابؓ کہتے ہیں کہ میں نے ہشام بن حکیم بن حزامؓ سے سنا کہ وہ سورۂ فرقان اس طریقہ کے علاوہ پڑھ رہے تھے جس طریقہ پر مجھے رسول اللہﷺ نے پڑھائی پس میں قریب تھا کہ ان کو جلد پکڑ لوں مگر میں نے انہیں مہلت دی، یہاں تک کہ وہ پڑھ چکے۔ پھر میں...
باب : رات کو اونچی آواز سے قرأت کرنا اور اس کو توجہ سے سننا۔
2114: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے ایک شخص کو رات کو قرآن پڑھتے ہوئے سنا تو فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس پر رحمت کرے ، اس نے مجھے فلاں آیت یاد دلا دی جس کو میں فلاں سورۃ سے چھوڑ دیتا تھا۔
باب : قرآن کی قرأت میں ترجیع کرنا (سُر لگانا وغیرہ)۔
2113: سیدنا معاویہ بن قرۃکہتے ہیں کہ میں نے عبد اللہ بن مغفلؓ سے سنا، وہ کہتے تھے کہ جس سال مکہ فتح ہوا، اس سال نبیﷺ نے راستے میں سورۂ فتح اپنی سواری پر پڑھی اور اپنی قرأت میں آواز میں سُر لگاتے تھے۔ سیدنا معاویہؓ نے کہا کہ اگر مجھے اس بات کا...
باب : قرآن کی تلاوت کرتے وقت آواز کو خوبصورت بنانا۔
2111: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبیﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ اس طرح کسی چیز کو نہیں سنتا جس طرح خوش آواز نبی کی آواز سنتا ہے جو بلند ترنم سے قرآن پڑھتا ہو۔
2112: ابو بردہ سیدنا ابو موسیٰؓ سے روایت کرتے ہیں، انہوں...
باب : قرآن کو زیادہ تلاوت کے ذریعے یاد رکھنے کا حکم۔
2109: سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ قرآن یاد کرنے والے کی مثال ایسی ہے جیسے ایک پیر بندھے ہوئے اونٹ کی کہ اگر اس کے مالک نے اس کا خیال رکھا تو (اونٹ موجود) رہا اور اگر چھوڑ دیا تو (اونٹ بھی کہیں) چل...
باب : دو چیزوں کے علاوہ کسی چیز میں رشک (جائز) نہیں ہے۔
2108: سیدنا سالم اپنے والد سیدنا عبد اللہؓ سے روایت کرتے ہیں اور وہ نبیﷺ سے کہ آپﷺ نے فرمایا: دو مَردوں کے سوا اور کسی پر رشک جائز نہیں ہے۔ ایک تو وہ جس کو اللہ تعالیٰ نے قرآن عنایت کیا ہو اور وہ اس دن رات پڑھتا ہو (اور اس پر عمل کرتا ہو)...
باب : قرآن پڑھنے سے (اللہ کی طرف سے ) سکون نازل ہوتا ہے۔
2106: سیدنا براءؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص سورۂ کہف پڑھ رہا تھا اور اس کے پس دو لمبی رسیوں میں ایک گھوڑا بندا ہوا تھا۔ پس اس پر ایک بدلی چھا گئی جو گھومنے اور قریب آنے لگی اور اسے دیکھ کر اسکا گھوڑا بدکنے لگا۔ پھر جب صبح ہوئی تو وہ شخص نبیﷺ کے...
باب : قرآن کا ماہر اور اس شخص کے متعلق جس پر قرآن پڑھنا مشکل ہو۔
2105: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قرآن کا مشاق (اس سے حافظ مراد ہو سکتا ہے جو کہ عامل ہو) ان بزرگ فرشتوں کے ساتھ ہے جو لوحِ محفوظ کے پاس لکھتے رہتے ہیں اور جو قرآن پڑھتا ہے اور اس میں...
باب : ان کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے اور جو نہیں پڑھتا۔
2104: سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قرآن پڑھنے والے مومن کی مثال ترنج کی سی ہے کہ اس کی خوشبو بھی عمدہ ہے اور اس کا مزا بھی اچھا ہے اور قرآن نہ پڑھنے والے مومن کی مثال کھجور کی سی ہے کہ اس میں بُو نہیں مگر مزا میٹھا...
باب : قرآن سیکھنے کی فضیلت۔
2103: سیدنا عقبہ بن عامرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نکلے اور ہم لوگ صفہ میں تھے۔ پس آپﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کون چاہتا ہے کہ روز صبح کو بطحان یا عقیق کو جائے (یہ دونوں مدینہ کے بازار تھے ) اور وہاں سے بڑے بڑے کوہان کی دو اونٹنیاں بغیر کسی گناہ کی اور بغیر اس کے کہ کسی...
باب : جو شخص قرآن کی وجہ سے بلند مقام دیا جاتا ہے۔
2102: عامر بن واثلہ سے روایت ہے کہ نافع بن عبدالحارث نے سیدنا عمرؓ سے (مقامِ) عسفان میں ملاقات کی اور سیدنا عمرؓ نے ان کو مکہ پر عامل/ تحصیلدار بنا ہوا تھا۔ سیدنا عمرؓ نے پوچھا کہ تم نے جنگل والوں پر کس کو عامل بنایا؟ انہوں نے کہا کہ ابن ابزیٰ...
باب : معوذتین (قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ) کی قرأت کی فضیلت۔
2101: سیدنا عقبہ بن عامرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم نہیں دیکھتے کہ آج کی رات ایسی آیتیں اتریں ہیں کہ ان جیسی (سورتیں) کبھی نہیں دیکھی گئیں اور وہ "قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ" اور...
باب : سورۃ اخلاص کی تلاوت کرنے کی فضیلت۔
2099: سیدنا ابو الدرداءؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ ہر رات ایک تہائی قرآن پڑھ لے ؟ صحابہؓ نے عرض کیا کہ کوئی تہائی قرآن کیسے پڑھ سکتا ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا کہ "قل ھو الله احد" تہائی قرآن کے برابر ہے۔...
باب : سورۃ کہف کی فضیلت۔
2098: سیدنا ابو الدرداءؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا: جو شخص سورۂ کہف کی ابتدائی دس آیتیں یاد کرے ، وہ دجال کے فتنہ سے بچے گا۔ ایک روایت میں ہے کہ سورۃ کہف کی آخری آیات (یاد کرنے سے دجال سے پناہ ملے گی)۔
باب : سورۃ بقرہ کی آخری آیات کے متعلق۔
2097: سیدنا ابو مسعودؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو سورۂ بقرہ کی آخر کی دو آیتیں پڑھے ، اس کو رات بھر کفایت کریں گی۔
باب : آیۃ الکرسی کی فضیلت۔
2096: سیدنا ابی بن کعبؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اے ابو المنذر! اللہ کی کتاب میں تمہارے پاس کونسی آیت سب سے بڑی ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول ﷺ خوب جانتے ہیں۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اے ابو المنذر! کونسی آیت اللہ کی کتاب میں تمہارے پاس سب سے بڑی ہے ؟ میں...
باب : قرآن اور (خصوصاً) سورۂ بقرہ اور آلِ عمران پڑھنے کے بارے میں۔
2095: سیدنا ابو امامہ باہلیؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ قرآن پڑھو، اس لئے کہ وہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کا سفارشی ہو کر آئے گا۔ اور چمکتی ہوئی دو سورتیں پڑھو جو کہ سورۂ بقرہ اور سورۃ آلِ عمران...
کتاب: قرآن مجید کے فضائل
باب : سورۂ فاتحہ کے بارے میں۔
2094: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ ایک دن جبرئیل علیہ السلام رسول اللہﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ دروازہ کھلنے کی ایک بڑے زور کی آواز سنی تو اپنا سر اٹھا یا اور جبرئیل علیہ السلام نے کہا کہ یہ آسمان کا ایک دروازہ ہے جو آج کھلا ہے ، آج سے پہلے...
باب : دینی معاملات میں آزمائش پر صبر کرنے اور اصحاب الاخدود کے قصہ کے متعلق۔
2093: سیدنا صہیبؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم سے پہلے لوگوں میں ایک بادشاہ تھا اور اس کا ایک جادوگر تھا۔ جب وہ جادوگر بوڑھا ہو گیا تو بادشاہ سے بولا کہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں، میرے پاس کوئی لڑکا بھیج کہ میں اس...