الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : صور کے دو پھونکوں کے درمیان چالیس کا فاصلہ ہو گا اور ریڑھ کی ہڈی کے سوا انسان کا سارا جسم گل جائے گا۔
2066: سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: صُور کے دونوں پھونکوں کے درمیان میں چالیس کا فاصلہ ہو گا۔ لوگوں نے کہا کہ اے ابو ہریرہ ص! چالیس دن کا؟ انہوں نے کہا کہ میں نہیں...
باب : آدمی دودھ دوہتا ہو گا کہ قیامت قائم ہو گی اور ابھی دودھ اس کے منہ تک نہ پہنچا ہو گا کہ قیامت قائم ہو جائے گی۔
2065: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ قیامت قائم ہو جائے گی اور مرد اونٹنی دوہتا ہو گا، پس برتن اس کے منہ تک نہ پہنچا ہو گا کہ قیامت آ جائے گی اور دو مرد کپڑے...
باب : قیامت برپا ہونے کا قریب ہونا۔
2063: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبیﷺ سے سوال کیا کہ قیامت کب ہو گی؟ آپﷺ تھوڑی دیر خاموش رہے ، پھر آپﷺ نے اس بچے کی طرف جو از دشنوء ۃ میں سے آپﷺ کے سامنے بیٹھا ہوا تھا، دیکھ کر فرمایا کہ اگر اس بچہ کی عمر لمبی ہوئی تو یہ بوڑھا نہ ہو گا، یہاں...
باب : میں قیامت کے ساتھ اس طرح بھیجا گیا ہوں۔
2062: سیدنا سہل بن سعدؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے سنا، آپﷺ اپنی اس انگلی سے اشارہ کرتے تھے جو انگوٹھے اور درمیان کی انگلی سے نزدیک ہے اور فرماتے تھے کہ میں اور قیامت اس طرح ساتھ ساتھ بھیجے گئے ہیں
باب : عیسیٰؑ کا نازل ہونا اور صلیب کا توڑنا اور خنزیر کا قتل کرنا۔
2059: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا "اللہ کی قسم! مریم علیہا السلام کے بیٹے (آسمان سے ) اتریں گے اور وہ حاکم ہوں گے ، عدل کریں گے ، صلیب کو توڑ ڈالیں گے اور خنزیر کو مار ڈالیں گے اور جزیہ لینا موقوف کر دیں گے۔...
باب : آدمؑ کی پیدائش سے قیامت تک دجال سے (شر و فساد کے لحاظ سے ) بڑی کوئی مخلوق نہیں ہے۔
2058: حمید بن ھلال ایک گروہ سے جن میں ابو الدہما اور ابو قتادہ بھی شامل تھے ، سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ ہم سیدنا ہشام بن عامرؓ کے سامنے سیدنا عمران بن حصینؓ کے پاس جایا کرتے تھے۔ ایک دن سیدنا...
باب : لوگوں کا دجال سے بھاگ کر پہاڑوں میں چلے جانے کے متعلق۔
2057: سیدہ اُمّ شریک رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبیﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ لوگ دجال سے (بچنے کے لئے ) پہاڑوں میں بھاگ جائیں گے۔ اُمّ شریک رضی اللہ عنہا نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ! عرب کے لوگ اس دن کہاں ہوں گے ؟ (یعنی وہ...
باب : اصبہان شہر کے ستر ہزار یہودی دجال کی پیروی کریں گے۔
2056: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اصفہان کے ستر ہزار یہودی سیاہ چادریں اوڑھے ہوئے دجال کی پیروی کریں گے۔
باب : دجال کی صفت، اس کے (دنیا میں) نکلنے اور جساسہ کی حدیث کے متعلق۔
2054: سیدنا عامر بن شراحیل شعبی (شعب ہمدان) سے روایت ہے ، انہوں نے فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے جو کہ سیدنا ضحاک بن قیسؓ کی بہن تھیں اور ان عورتوں میں سے تھیں جنہوں نے پہلے ہجرت کی تھی، کہا کہ مجھ سے ایک ایسی حدیث بیان کرو...
باب : (قیامت کی) نشانیوں میں سے پہلی یہ ہے کہ سورج مغرب کی طرف سے طلوع ہو گا۔
2053: سیدنا عبد اللہ بن عمروؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے ایک حدیث یاد رکھی ہے جس کو میں کبھی نہیں بھولا۔ میں نے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ قیامت کی پہلی نشانیوں میں سے سورج کا مغرب کی طرف سے نکلنا ہے اور چاشت کے وقت...
باب : ابن صیاد کے قصہ کے بارے میں۔
2041: سیدنا ابو سعیدخدریؓ سے روایت ہے کہ ہم حج یا عمرہ کو نکلے اور ہمارے ساتھ ابن صائد بھی تھا۔ ایک منزل میں ہم اترے ، لوگ ادھر ادھر چلے گئے اور میں اور ابن صائد دونوں رہ گئے۔ مجھے اس وجہ سے اس سے سخت وحشت ہوئی کہ لوگ اس کے بارے میں جو کہا کرتے تھے (کہ دجال ہے...
باب : خونریزی کے دَور میں عبادت کرنا۔
2040: سیدنا معقل بن یسارؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: فساد اور فتنے کے وقت عبادت کرنے کا اتنا ثواب ہے جیسے میرے پاس ہجرت کرنے کا۔
باب : چھ چیزوں سے پہلے (نیک) اعمال میں جلدی کرو۔
2039: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: نیک اعمال کے کرنے میں چھ چیزوں سے پہلے جلدی کرو۔ ایک دجال، دوسرے دھواں، تیسرے زمین کا جانور، چوتھے سورج کا مغرب سے نکلنا، پانچویں قیامت اور چھٹے موت۔ (یعنی جب یہ باتیں آ جائیں گی تو نیک...
باب : اندھیری رات کی طرح (سخت) فتنوں سے پہلے ، (نیک) اعمال میں جلدی کرو۔
2038: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جلدی جلدی نیک کام کر لو، ان فتنوں سے پہلے جو اندھیری رات کے حصوں کی طرح ہوں گے۔ صبح کو آدمی ایماندار ہو گا اور شام کو کافر۔ یا شام کو ایمان دار ہو گا اور صبح کو...
باب : (قیامت کی) وہ نشانیاں جو قیامت سے پہلے آئیں گی۔
2037: سیدنا حذیفہ بن اسید غفاریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ہمارے پاس آئے اور ہم باتیں کر رہے تھے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ تم کیا باتیں کر رہے ہو؟ ہم نے کہا کہ قیامت کا ذکر کرتے تھے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ قیامت قائم نہ ہو گی جب تک کہ دس نشانیاں اس سے پہلے...
باب : آخر زمانہ میں خلیفہ (مہدی) آئے گا، جو مال کی لپیں بھر بھر کر دے گا۔
2036: سیدنا ابو نضرہ سے روایت ہے کہ ہم سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کے پاس تھے کہ انہوں نے کہا کہ قریب ہے کہ عراق والوں کے قفیز اور درہم نہیں آئیں گے۔ ہم نے کہا کہ کس سبب سے ؟ انہوں نے کہا کہ عجم کے لوگ اس کو روک لیں گے۔ پھر...
باب : امانت اور ایمان کے دلوں سے اٹھا لئے جانے کے متعلق۔
2035: سیدنا حذیفہؓ کہتے ہیں کہ ہم سے رسول اللہﷺ نے (امانت کے باب میں) دو حدیثیں بیان کیں۔ ایک کو تو میں دیکھ چکا اور دوسری (کے پورا ہونے ) کا منتظر ہوں۔ (پہلی حدیث یہ ہے کہ) آپﷺ نے ہم سے بیان کیا کہ امانت لوگوں کے دلوں کی جڑ پر اتری۔ پھر...
باب : عراق کے اپنے درہم روک لینے کے متعلق۔
2033: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: عراق کا ملک اپنے درہم اور قفیز کو روکے گا، شام کا ملک اپنے مدی اور دینار کو روکے گا اور مصر کا ملک اپنے اردب اور دینار کو روکے گا اور تم ایسے ہو جاؤ گے جیسے پہلے تھے اور تم ایسے ہو جاؤ گے جیسے...
باب : کعبہ کو حبشہ کا پتلی پنڈلیوں والا بادشاہ ویران کرے گا۔
2032: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کعبہ کو حبشہ کا چھوٹی چھوٹی پنڈلیوں والا ایک شخص خراب کرے گا (مراد ابی سینیا کے کافر ہیں جو نصاریٰ ہیں یا وسط حبش کے بت پرست آخر زمانہ میں ان کا غلبہ ہو گا اور جب مسلمان دنیا سے...
باب : قیامت سے پہلے مدینہ کے گھر اور آبادی کے متعلق۔
2031: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: (قیامت کے قریب مدینہ کے گھر) اہاب یا یہاب تک پہنچ جائیں گے۔ زہیر نے کہا کہ میں نے سہیل سے کہا کہ اہاب مدینہ سے کتنے فاصلے پر ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اتنے میل پر (یعنی کافی میل دور ہے )۔