الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : اللہ تعالیٰ کی کتاب کی تلاوت پر اکٹھے ہونے کے بیان میں۔
1888: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص کسی مومن پر سے کوئی دنیا کی سختی دُور کرے تو اللہ تعالیٰ اس پر سے آخرت کی سختیوں میں سے ایک سختی دُور کرے گا۔ اور جو شخص مفلس کو مہلت دے (یعنی اس پر اپنے قرض کا تقاضا اور...
باب : ذکر اللہ پر ہمیشگی اور اس کے ترک کے بیان میں۔
1887: ابو عثمان نہدی سیدنا حنظلہ اسیدیؓ سے روایت کرتے ہیں (اور کہتے ہیں کہ وہ رسول اللہﷺ کے کاتبوں میں سے تھے )، انہوں نے کہا کہ سیدنا ابو بکر صدیقؓ مجھ سے ملے اور پوچھا کہ اے حنظلہ! تو کیسا ہے ؟ میں نے کہا کہ حنظلہؓ تو منافق ہو گیا (یعنی بے...
کتاب: ذکر کے بیان میں
باب : اللہ کے ذکر کی ترغیب اور ہمیشہ اللہ کا ذکر کر کے اس کا تقرب حاصل کرنے کی ترغیب۔
1886: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ میں اپنے بندے کے خیال کے پاس ہوں (یعنی اس کے گمان اور اٹکل کے ساتھ۔ نووی نے کہا کہ یعنی بخشش اور قبول سے اس...
باب : کسی تکلیف کی بناء پر موت کی آرزو کرنے کی کراہت اور دعائے خیر کا بیان۔
1884: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی بھی شخص کسی نازل ہونے والی مصیبت یا آفت کی وجہ سے موت کی آرزو نہ کرے۔ اگر ایسی ہی خواہش ہو تو یوں کہے کہ اے اللہ!! مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک جینا میرے...
باب : دنیا میں جلدی سزا کی دعا کرنا مکروہ ہے۔
1883: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک مسلمان کی عیادت کی جو بیماری سے چوزے کی طرح ہو گیا تھا (یعنی بہت ضعیف اور ناتواں ہو گیا تھا)۔ آپﷺ نے اس سے استفسار فرمایا کہ تو کچھ دعا کیا کرتا تھا یا اللہ سے کچھ سوال کیا کرتا تھا؟ وہ بولا کہ ہاں...
باب : مسلمان کے لئے اس کی پیٹھ پیچھے دعا کرنا۔
1882: سیدنا صفوان (اور وہ ابن عبد اللہ بن صفوان تھے اور ان کے نکاح میں اُمّ درداء تھیں) نے کہا کہ میں (ملک) شام میں آیا تو ابو درداؓ کے مکان پر گیا۔ لیکن وہ نہیں ملے اور سیدہ اُمّ درداءؓ ملیں۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم اس سال حج کا ارادہ رکھتے ہو؟...
باب : مرغ کی آواز کے وقت کی دعا۔
1881: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: جب تم مرغ کی آواز سنو تو اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگو، کیونکہ مرغ فرشتے کو دیکھتا ہے۔اور جب تم گدھے کی آواز سنو تو شیطان سے اللہ کی پناہ مانگو (اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ پڑھو)، کیونکہ وہ...
باب : رات کے آخر حصہ میں دعاء اور ذکر کرنے کی ترغیب اور اس میں قبولیت کا بیان۔
1880: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ہمارا پروردگار جو بڑی برکتوں والا اور بلند ذات والا ہے ، ہر رات کی آخری تہائی میں آسمانِ دنیا پر اترتا ہے اور فرماتا ہے کہ کون ہے جو مجھ سے دعا کرے ؟ میں اس...
باب : رات میں ایک ایسا وقت بھی ہے جس میں دعا قبول ہوتی ہے۔
1879: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ رات میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ اس وقت جو بھی مسلمان اللہ تعالیٰ سے دنیا اور آخرت کی بھلائی مانگے ، اللہ تعالیٰ اس کو وہ عطا کر دیتا ہے۔ اور یہ (گھڑی) ہر رات میں ہوتی ہے۔
باب : دعا میں یقین اور اصرار (ہونا چاہئیے اور دعا میں) "اگر تو چاہے " نہیں کہنا چاہئیے۔
1878: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ کوئی تم میں سے یوں نہ کہے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے۔ اور اے اللہ! اگر تو چہے تو مجھ پر رحم کر۔ بلکہ اسے چاہیئے کہ دعا میں اصرار کرے ، اس لئے...
باب : بندے کی دعا قبول ہوتی رہتی ہے ، جب تک وہ جلدی نہ کرے۔
1877: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: بندے کی دعا ہمیشہ قبول ہوتی ہے ، جب تک وہ گناہ یا ناتا توڑنے کی دعا نہ کرے اور جلدی نہ کرے۔ لوگوں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ! جلدی کے کیا معنی ہیں؟ آپﷺ نے فرمایا کہ یوں کہے کہ...
باب : مشکل وقت کی دعا۔
1876: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ سختی (اور مشکل) کی وقت یہ دعا پڑھتے : "اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ہے جو بڑی عظمت والا بردبار ہے۔ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ہے جو بڑے عرش کا مالک ہے۔ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ہے جو آسمان، زمین اور عزت...
باب : نیک اعمال، جو اللہ تعالیٰ کے لئے کئے ہوں، ان کے واسطے سے دعا کرنا
1875: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: تین آدمی جا رہے تھے کہ انہیں شدید بارش نے آ لیا تو انہوں نے پہاڑ کی ایک غار میں پناہ لی۔ اتنے میں پہاڑ پر سے ایک پتھر غار کے منہ پر آ گرا اور غار کا...
باب : ہدایت اور سیدھا رہنے کی دعا۔
1874: سیدنا علیؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مجھ سے فرمایا کہ یہ کہا کرو۔ اے اللہ! مجھے ہدایت کر اور مجھے سیدھا کر دے اور فرمایا کہ اس دعا کے مانگتے وقت ہدایت سے (مراد) راستہ کی ہدایت اور راستی (سیدھا رہنے ) سے (مراد) تیر کی درستی کا دھیان رکھا کرو۔
باب : "اللھم اتنا فی الدنیا حسنۃ..." کی دعا۔
1873: عبدالعزیز (ابن صہیب) کہتے ہیں کہ قتادہ نے سیدنا انسؓ سے پوچھا کہ رسول اللہﷺ کونسی دعا زیادہ مانگا کرتے تھے ؟ سیدنا انسؓ نے کہا کہ آپﷺ اکثر یہ دعا مانگتے تھے کہ "اے اللہ ہمیں دنیا اور آخرت دونوں کی بھلائی دے اور جہنم کے عذاب سے بچا لینا " اور...
باب : "اللہم اغفرلی وارحمنی وعافنی وارزقنی"
1872: سیدنا ابو مالک اشجعی اپنے والدؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہﷺ سے سنا اور آپﷺ کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا کہ یا رسول اللہﷺ! جب اپنے رب سے مانگوں تو کیا کہوں؟ آپﷺ نے فرمایا کہ کہہ "اے اللہ! میرے گناہ بخش دے اور مجھ پر رحم کر اور...
باب : نبیﷺ کی دعا۔
1865: سیدنا فروہ بن نوفل اشجعیؓ کہتے ہیں کہ میں نے اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ اللہ کے رسولﷺ اللہ سے کیا دعا کیا کرتے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ آپﷺ فرماتے تھے کہ اے اللہ! میں ان کاموں کی برائی سے جو میں نے کئے ہیں اور ان کی برائی سے جو میں نے نہیں کئے ،...
کتاب: دعاء کے مسائل
باب : اللہ تعالیٰ کے ناموں کے متعلق اور (اس شخص کے متعلق) جو ان کو یاد کرتا ہے۔
1864: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: اللہ جل جلالہ کے ننانوے نام ہیں۔ جو کوئی ان کو یاد کر لے (یعنی ان ناموں کے معنی پر عقیدہ رکھ کر عمل کرے ) وہ جنت میں جائے گا اور...
باب : قرآن کے علاوہ کچھ لکھنے اور نبیﷺ پر جھوٹ بولنے سے بچنے کے متعلق۔
1861: سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: (میرا کلام) مجھ سے مت لکھو اور جس نے کچھ مجھ سے سن کر لکھا ہو تو وہ اس کو مٹا ڈالے مگر قرآن کو نہ مٹائے۔ البتہ میری حدیث بیان کرو اس میں کچھ حرج نہیں اور جس نے...
باب : جو آدمی ہدایت یا گمراہی کی طرف بلاتا ہے۔
1860: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص ہدایت کی طرف بلائے ، اس کو ہدایت پر چلنے والوں کا بھی ثواب ملے گا اور چلنے والوں کا ثواب کچھ کم نہ ہو گا اور جو شخص گمراہی کی طرف بلائے گا، اس کو گناہ پر چلنے والوں کا بھی گناہ ہو گا...