• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : کسی تکلیف (بیماری) کی وجہ سے ریشمی لباس پہننے کی اجازت۔ 1341: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف اور سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہما کو سفر میں ریشمی قمیص پہننے کی اجازت دی، اس وجہ سے کہ ان کو خارش ہو گئی تھی یا کچھ اور مرض تھا۔ ایک روایت میں ہے کہ ان...
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ریشم کی قبا پہننے کی ممانعت۔ 1340: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ایک روز ریشم کی قبا پہنی جو آپﷺ کے پاس تحفہ میں آئی تھی، پھر آپﷺ نے اسی وقت اتار ڈالی اور سیدنا عمرؓ کو بھیج دی۔ لوگوں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ! آپ نے تو یہ اتار ڈالی؟ آپﷺ نے فرمایا کہ جبرئیل نے مجھے منع کر...
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ریشمی لباس پہننا منع ہے لیکن دو انگلیوں کے برابر ریشم جائز ہے۔ 1338: ابو عثمان کہتے ہیں کہ سیدنا عمرؓ نے ہمیں لکھا اور ہم (ایران کے ایک ملک) آذربائیجان میں تھے کہ اے عتبہ بن فرقدیہ جو مال جو تیرے پاس ہے نہ تیرا کمایا ہوا ہے نہ تیرے باپ کا، نہ تیری ماں کا، پس تو مسلمانوں کو ان کے ٹھکانوں...
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اللہ سے ڈرنے والے کے لئے ریشمی قباء لائق نہیں۔ 1337: سیدنا عقبہ بن عامرؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ کے پاس ایک ریشمی قبا تحفہ میں آئی تو آپﷺ نے اس کو پہنا اور نماز پڑھی، پھر نماز سے فارغ ہو کر اس کو زور سے اتارا جیسے اس کو بُرا جانتے ہیں پھر فرمایا کہ یہ پرہیزگاروں کے لائق نہیں ہے۔
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جس (آدمی) نے دنیا میں ریشمی لباس پہنا وہ آخرت میں نہیں پہنے گا۔ 1336: خلیفہ بن کعب ابو ذبیان کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ سے سنا، وہ خطبہ پڑھتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ اے لوگو، خبردار رہو! اپنی عورتوں کو ریشمی کپڑے مت پہناؤ، کیونکہ میں نے سیدنا عمرؓ سے سنا وہ کہتے تھے کہ میں نے...
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    کتاب: لباس اور زیب و زینت کے بیان میں باب : دنیا میں ریشمی لباس وہ (مرد) پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں اور اس (ریشمی لباس) سے نفع حاصل کرنے اور اس کی قیمت کے مباح ہونے کے بیان میں۔ 1335: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ سیدنا عمرؓ نے عطارد تیمی کو بازار میں ایک ریشمی جوڑا (بیچنے کے لئے ) رکھا...
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : کھانے پر اعتراض نہ کرنے کے متعلق۔ 1334: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو کسی کھانے میں عیب نکالتے ہوئے نہیں دیکھا اگر آپﷺ کا جی چاہتا تو کھا لیتے اور اگر جی نہ چاہتا تو چپ رہتے۔
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : لہسن کھانے کی کراہت۔ 1333: سیدنا ابو ایوبؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ ان کے پاس اترے تو آپﷺ نیچے کے مکان میں رہے اور سیدنا ابو ایوبؓ اوپر کے درجہ میں تھے۔ ایک دفعہ سیدنا ابو ایوبؓ رات کو جاگے اور کہا کہ ہم رسول اللہﷺ کے سر کے اوپر چلا کرتے ہیں، پھر ہٹ کر رات کو ایک کونے میں ہو گئے۔ پھر اس کے بعد...
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ہر پنجے والے (پنجے سے کھانے والے ) پرندے کا گوشت کھانے کی ممانعت۔ 1332: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہر کچلی والے درندے اور ہر پنجے والے (پنجے سے کھانے والے ) پرندے (کا گوشت کھانے ) سے منع فرمایا ہے۔
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ہر کچلی والے درندے کا گوشت کھانے کی ممانعت۔ 1331: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: ہر کچلی والے درندے کا (گوشت) کھانا حرام ہے۔
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : گھریلو گدھوں کا گوشت کھانے کی ممانعت۔ 1329: سیدنا ابو ثعلبہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ان گدھوں کے گوشت سے منع کیا جو آبادی میں رہتے ہیں (اور جنگل کا گدھا یعنی زیبرا بالاتفاق حلال ہے )۔ 1330: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہﷺ نے خیبر فتح کیا تو گاؤں سے جو گدھے نکل رہے تھے ، ہم نے ان...
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : گھوڑوں کا گوشت کھانے کے متعلق۔ 1327: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے خیبر کے دن کھریلو گدھوں کے گوشت سے روک دیا اور گھوڑوں کا گوشت کھانے کی اجازت دی۔ 1328: سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم نے رسول اللہﷺ کے عہد میں ایک گھوڑا کاٹا، پھر اس کا گوشت کھایا۔
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سمندری جانور اور ان جانوروں کو کھانا جن کو سمندر پھینک دے۔ 1326: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں ابو عبیدہ بن الجراحؓ کی امارت میں قریش کے ایک قافلے کو ملنے (یعنی ان کے پیچھے ) اور ہمارے سفر خرچ کے لئے کھجور کا ایک تھیلہ دیا اور کچھ آپ کو نہ ملا کہ ہمیں دیتے۔ سیدنا ابو عبیدہؓ...
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مکڑی (ٹڈی) کے کھانے کا بیان۔ 1325: سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفیؓ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہﷺ کے ساتھ سات لڑائیاں لڑیں اور ٹڈیاں (مکڑیاں) کھاتے رہے۔
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : گوہ (سوسمار) کھانے کے متعلق۔ 1323: سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ سیدنا خالد بن ولیدؓ جن کو سیف اللہ کہتے تھے ، نے خبر دی کہ وہ رسول اللہﷺ کے ساتھ اُمّ المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے جو رسول اللہﷺ کی زوجہ مطہرہ تھیں اور سیدنا خالد اور ابن عباسؓ کی خالہ تھیں۔ ان کے پاس گوہ...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : خرگوش کا گوشت کھانا۔ 1322: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ہم جا رہے تھے کہ (مقامِ) مرالظہران میں ایک خرگوش دیکھا تو اس کا پیچھا کیا۔ پہلے لوگ اس پر دوڑے لیکن تھک گئے پھر میں دوڑا تو میں نے پکڑ لیا اور سید نا ابو طلحہؓ کے پاس لایا۔ انہوں نے اس کو ذبح کیا اور اس کا پٹھ اور دونوں رانیں رسول...
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سیاہ پیلو کے متعلق۔ 1321: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے ساتھ (مقامِ) مرّالظّہران میں تھے اور کباث (جنگلی درخت کا پھل) چن رہے تھے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: سیاہ دیکھ کر چنو۔ ہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے آپﷺ نے بکریاں چرائی ہیں (تب تو جنگل کا حال...
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ککڑی ، کھجور کے ساتھ ملا کر کھانا۔ 1320: سیدنا عبد اللہ بن جعفرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو کھجور کے ساتھ ککڑی کھاتے ہوئے دیکھا۔
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اکٹھی دو دو کھجور یں کھانے کی ممانعت۔ 1319: جبلہ بن سحیم کہتے ہیں کہ سیدنا ابن زبیر صہمیں کھجوریں کھلاتے اور ان دنوں لوگوں پر (کھانے کی) تکلیف تھی۔ ہم کھا رہے تھے کہ سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سامنے سے نکلے اور کہنے لگے کہ دو دو کھجوریں (ملا کر) مت کھاؤ، کیونکہ رسول اللہﷺ نے اس سے منع کیا ہے...
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جس گھر میں کھجور نہیں، اس گھر والے بھوکے ہیں۔ 1318: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اے عائشہ! جس گھر میں کھجور نہیں ہے وہ گھر والے بھوکے ہیں۔ دو بار یا تین بار یہی فرمایا۔
Top