الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : رسول اللہﷺ پیتے وقت سانس لیتے تھے (ایک سانس میں نہیں پیتے تھے)۔
1293: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ پینے میں تین بار سانس لیتے اور فرماتے تھے کہ ایسا کرنے سے خوب سیری ہوتی ہے اور پیاس خوب بجھتی ہے یا بیماری سے تندرستی ہوتی ہے اور پانی اچھی طرح ہضم ہوتا ہے۔ سیدنا انسؓ نے کہا کہ میں بھی...
باب : بڑوں کو (پہلے ) دینے کے لئے چھوٹوں سے اجازت لینے کے متعلق۔
1291: سیدنا سہل بن سعد ساعدیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے پاس پینے کی کوئی چیز آئی تو آپﷺ نے اس سے پیا۔ آپﷺ کے دائیں طرف ایک لڑکا تھا اور بائیں طرف بڑے لوگ تھے ، آپﷺ نے لڑکے سے فرمایا کہ تو مجھ کو بڑے لوگوں کو پہلے دینے کی اجازت...
باب : جب پانی پی لے ، تو دائیں طرف والا زیادہ حقدار ہے۔
1290: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ہمارے گھر میں آئے اور پانی مانگا۔ ہم نے بکری کا دودھ دوہا، پھر اس میں اپنے اس کنوئیں سے پانی ملایا اور رسول اللہﷺ کو دیا۔ آپﷺ نے پیا اور سیدنا ابو بکرؓ آپﷺ کے بائیں طرف بیٹھے تھے اور سیدنا...
باب : سونے اور چاندی کے برتنوں میں پانی پینے کی ممانعت۔
1288: سیدنا عبد اللہ بن عکیم کہتے ہیں کہ ہم سیدنا حذیفہؓ کے ساتھ مدائن میں تھے کہ انہوں نے پانی مانگا۔ ایک کسان چاندی کے برتن میں پانی لے آیا تو سیدنا حذیفہؓ نے برتن پھینک دیا اور فرمایا کہ میں تمہیں بتا رہا ہوں کہ میں نے اس کو کہا تھا کہ...
باب : مشکوں کو الٹنے کی ممانعت میں۔
1287: سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے مشکوں کو الٹ کر ان کے منہ سے پانی پینے سے منع فرمایا ہے۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ مشک کو الٹا کرنے کا مقصد یہ ہے کہ مشک کا منہ نیچے کر کے اس سے براہِ راست پانی پیا جائے۔
باب : پیالے میں پینا۔
1286: سیدنا سہل بن سعدؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے سامنے عرب کی ایک عورت کا ذکر ہوا تو آپﷺ نے ابو اسید کو اسے پیغام دینے کا حکم دیا، انہوں نے پیغام دیا، وہ آئی اور بنی ساعدہ کے قلعوں میں اتری، رسول اللہﷺ نکلے اور اس کے پاس تشریف لے گئے ، جب وہاں پہنچے تو دیکھا کہ ایک عورت سر...
باب : شہد، نبیذ، دودھ اور پانی پینے کے متعلق۔
1283: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے اس پیالے سے رسول اللہﷺ کو شہد، نبیذ، پانی اور دودھ پلایا ہے۔
1284: سیدنا براءؓ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہﷺ مکہ سے مدینہ کو آئے تو سراقہ بن مالک نے (مشرکوں کی طرف سے ) آپﷺ کا پیچھا کیا۔ آپﷺ نے اس کے لئے بددعا...
باب : برتن کو ڈھانپو اور مشک کا منہ بند کرو۔
1281: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب رات ہو جائے یا فرمایا کہ تم شام کرو تو اپنے بچوں کو (گھروں میں) روک لو کیونکہ اس وقت شیطان پھیل جاتے ہیں۔ پھر جب کچھ رات گزر جائے تو بچوں کو چھوڑ دو اور اللہ کا نام لے دروازے بند کر دو...
باب : برتن کو ڈھانپنے کے متعلق۔
1280: سیدنا ابو حمید ساعدیؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے پاس ایک پیالہ دودھ کا (مقامِ) نقیع سے لایا، جو ڈھانپا ہوا نہ تھا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تو نے اس کو ڈھانپا کیوں نہیں؟ (اگر ڈھانپنے کو کچھ نہ تھا تو) ایک آڑی لکڑی ہی اس پر رکھ لیتا۔ ابو حمید (راوی حدیث)...
باب : شراب سے دوا کرنا۔
1279: وائل حضرمی سے روایت ہے کہ طارق بن سوید جعفیؓ نے نبیﷺ سے شراب کے بارے میں پوچھا تو آپﷺ نے اس کے بنانے سے منع کیا (یا ناپسند کیا)۔ وہ بولا کہ میں دوا کے لئے بناتا ہوں تو آپﷺ نے فرمایا کہ نہیں وہ دوا نہیں بلکہ بیماری ہے۔
باب : نبیذ استعمال کرنے کی میعاد۔
1276: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے لئے اوّل رات میں نبیذ بھگو دیتے آپﷺ اس کو صبح کو پیتے ، پھر دوسری رات کو، پھر صبح کو، پھر تیسری رات کو، پھر صبح سے عصر تک۔ اس کے بعد جو بچتا تو آپﷺ خادم کو پلا دیتے یا حکم دیتے وہ بہا دیا جاتا۔
1277: اُمّ...
باب : (ہر قسم کے ) مٹکے کو استعمال کرنے کی رخصت سوائے روغنی مٹکے کے۔
1275: سیدنا عبد اللہ بن عمروؓ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہﷺ نے کچھ برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا تو صحابہ کرامؓ نے عرض کیا کہ تمام لوگوں کو وہ برتن میسر نہیں ہو سکتے جن میں نبیذ بنانے کی اجازت ہے ، چنانچہ آپﷺ نے سوائے مزفت...
باب : ہر قسم کے برتنوں میں نبیذ بنانے کی رخصت اور ہر نشے والی چیز پینے کی ممانعت۔
1274: سیدنا بریدہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں نے تمہیں برتنوں سے منع کیا تھا، لیکن برتنوں سے کوئی چیز حلال یا حرام نہیں ہوتی اور ہر نشہ کرنے والی چیز حرام ہے۔
باب : پتھر کے گھڑے میں نبیذ بنانے کی اجازت۔
1273: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے لئے نبیذ ایک مشک میں بنایا جاتا تھا اور جب مشک نہ ملتی تو پتھر کے گھڑے میں بناتے۔ بعض نے کہا کہ میں نے ابو الزبیر سے سنا وہ کہتے تھے کہ گھڑا برام یعنی پتھر کا تھا۔
باب : دباء اور مزفت (برتنوں) میں نبیذ بنانے کی ممانعت۔
1272: زاذان سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمرؓ سے کہا کہ مجھے پینے کی چیزوں میں سے ان چیزوں کے متعلق بتائیے جن سے رسول اللہﷺ نے منع فرمایا ہے۔ اپنی لغت میں بتا کر پھر اس کی ہماری لغت میں وضاحت کر دیجئے کیونکہ آپ کی زبان ہماری...
باب : انگور اور کھجور کی نبیذ بنانے کی ممانعت۔
1270: سیدنا جابر بن عبد اللہ انصاریؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے کھجور اور انگور کو یا پکی اور کچی کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔
1271: سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم میں سے جو شخص نبید (کھجور یا انگور کا...
باب : پانچ اشیاء کی شراب۔
1269: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ سیدنا عمرؓ نے رسول اللہﷺ کے منبر پر خطبہ پڑھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی پھر کہا کہ حمد و ثنا کے بعد! جان رکھو کہ جب شراب حرام ہوئی تھی تو پانچ چیزوں سے بنا کرتی تھی گندم ، جَو ،کھجور ، انگور اور شہد سے۔ اور شراب وہ ہے جو...
باب : شراب گدر (کچی کھجور) اور خشک کھجور سے۔
1268: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابو طلحہ، ابو دجانہ، معاذ بن جبل اور انصار کی ایک جماعت کو شراب پلا رہا تھا کہ اتنے میں ایک شخص اندر آیا اور کہنے لگا: ایک نئی خبر ہے کہ شراب حرام ہو گئی ہے۔ پھر ہم نے اسی دن شراب کو بہا دیا اور وہ شراب...