• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اقعاء کی حالت میں بیٹھ کر کھجور کھانا۔ 1317: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے پاس کھجوریں آئیں، آپﷺ ان کو بانٹنے لگے اور اسی طرح بیٹھے تھے جیسے کوئی جلدی میں بیٹھتا ہے (یعنی اکڑوں) اور اس میں سے جلدی جلدی کھا رہے تھے (شاید آپﷺ کو کوئی دوسرا کام درپیش ہو گا)۔ ایک دوسری روایت میں...
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : کھجور کھانے اور گٹھلیوں کو انگلیوں کے درمیان رکھ کر پھینکنے کے متعلق 1316: سیدنا عبد اللہ بن بسرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ میرے باپ کے پاس اترے اور ہم نے کھانا اور وطبہ پیش کیا۔ (وطبہ ایک کھانا ہے جو کھجور اور پنیر اور گھی کو ملا کر بنتا ہے ) آپﷺ نے کھایا۔ پھر سوکھی کھجوریں لائی گئیں تو آپﷺ...
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سرکہ اچھا سالن ہے۔ 1315: طلحہ بن نافع سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے سنا، وہ کہتے تھے کہ رسول اللہﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے اپنے مکان پر لے گئے۔ پھر روٹی کے چند ٹکڑے آپﷺ کے پاس لائے گئے تو آپﷺ نے فرمایا کہ سالن نہیں ہے ؟ انہوں نے کہا کہ نہیں مگر تھوڑا سا سرکہ ہے۔ آپﷺ...
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : "کدو" کھانے کے بیان میں۔ 1314: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کی ایک شخص نے دعوت کی تو میں بھی آپﷺ کے ساتھ گیا، شوربا آیا جس میں کدو تھا، رسول اللہﷺ نے بڑے مزے سے کدو کھانا شروع کیا۔ جب میں نے یہ دیکھا تو میں کدو کے ٹکڑے آپﷺ کی طرف ڈالتا تھا اور خود نہیں کھاتا تھا۔ سیدنا انسؓ نے...
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں۔ 1312: سیدنا جابر اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں۔ 1313: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے پاس ایک مہمان آیا اور وہ کافر تھا، آپﷺ نے اس کی...
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : دو (آدمیوں) کا کھانا تین کو کافی ہے۔ 1310: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: دو آدمیوں کا کھانا تین کو کافی ہو جاتا ہے اور تین کا چار کو کافی ہے۔ 1311: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ ایک کا کھانا دو کوکافی ہے ، دو کا کھانا...
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مہمان کے معاملہ میں ایثار۔ 1309: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور کہا کہ مجھے (کھانے پینے کی) بڑی تکلیف ہے۔ آپﷺ نے اپنی کسی زوجہ مطہرہ کے پاس کہلا بھیجا، وہ بولیں کہ قسم اس کی جس نے آپﷺ کو سچائی کے ساتھ بھیجا ہے کہ میرے پاس تو پانی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ پھر آپﷺ...
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جو آدمی کھانے کے لئے بلایا جائے اور اس کے پیچھے دوسرا آدمی بھی چلا جائے (تو...)۔ 1308: سیدنا ابو مسعود انصاریؓ کہتے ہیں کہ انصار میں ایک آدمی جس کا نام ابو شعیب تھا، جس کا ایک غلام تھا جو گوشت بیچا کرتا تھا۔ اس انصاری نے رسول اللہﷺ کو دیکھا اور آپﷺ کے چہرے پر بھوک معلوم ہوئی تو اپنے غلام...
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ہمسائے کی دعوتِ (طعام) قبول کرنے کا بیان۔ 1307: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کا ایک ہمسایہ عمدہ شوربا بناتا تھا، وہ ایرانی تھا۔ اس نے ایک دفعہ رسول اللہﷺ کے لئے شوربا بنایا اور آپﷺ کو بلانے کے لئے آیا تو آپﷺ نے فرمایا کہ عائشہ کی بھی دعوت ہے ؟ اس نے کہا کہ نہیں۔ آپﷺ نے فرمایا کہ تو...
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : کھانے اور پینے کی نعمتوں کے بارے میں سوال کا بیان۔ 1306: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ایک دفعہ رات یا دن کو باہر نکلے اور آپﷺ نے سیدنا ابو بکر اور عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا تو پوچھا کہ تمہیں اس وقت کونسی چیز گھر سے نکال لائی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ! بھوک کے مارے۔...
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : کھانے اور پینے پر الحمد للہ کہنے کے بارے میں۔ 1305: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ بندے سے راضی ہوتا ہے جب وہ کھا کر الحمد للہ پڑھے یا پی کر الحمد للہ پڑھے (یعنی صبح یا شام یا کسی اور وقت کے کھانے کے بعد)۔
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جب لقمہ گر جائے تو اسے صاف کر کے کھانے کا بیان۔ 1304: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ شیطان تم میں سے ہر ایک کے پاس اسکے ہر کام کے وقت موجود رہتا ہے ، یہاں تک کہ کھانے کے وقت بھی حاضر رہتا ہے۔ جب تم میں سے کسی کا نوالہ گر پڑے تو اس کو (لگنے والے ) کچرے...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : انگلیوں اور برتن کو چاٹنے کا بیان۔ 1303: سیدنا جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے انگلیوں اور برتن کو چاٹنے (صاف کرنے ) کا حکم دیا اور فرمایا کہ تم نہیں جانتے کہ برکت (کھانے کے کس لقمہ یا جزو میں) کس میں ہے۔
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جب کھانا کھا لے ، تو اپنا ہاتھ خود چاٹے یا دوسرے کو چٹائے۔ 1302: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب کوئی تم میں سے کھانا کھائے تو اپنا ہاتھ اس وقت تک نہ پونچھے جب تک اس کو خود نہ چاٹ لے یا کسی کو چٹا نہ دے۔
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : تین انگلیوں سے کھانا چاہیئے۔ 1301: سیدنا کعب بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ تین انگلیوں سے کھاتے تھے اور ہاتھ پونچھنے سے پہلے ان کو چاٹ لیتے تھے۔
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جو کھانے والے کے سامنے ہو اس سے کھانا چاہیئے۔ 1300: سیدنا عمر بن ابی سلمہؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کی گود میں تھا (کیونکہ آپﷺ نے عمر کی والدہ اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تھا) اور میرا ہاتھ پیالے میں سب طرف گھوم رہا تھا تو آپﷺ نے فرمایا کہ اے لڑکے : اللہ تعالیٰ کا...
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : دائیں ہاتھ سے کھانا۔ 1298: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی کھائے تو اپنے دائیں ہاتھ سے کھائے اور جب پئے تو دائیں ہاتھ سے پئے ، اسلئے کہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے 1299: سیدنا ایاس بن سلمہ بن اکوعؓ اپنے والدؓ سے روایت کرتے ہیں...
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    کتاب: کھانے کے مسائل باب : کھانے پر بسم اللہ پڑھنے کا بیان۔ 1296: سیدنا حذیفہؓ کہتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ کھانا کھاتے تو اپنے ہاتھ نہ ڈالتے جب تک آپﷺ شروع نہ کرتے اور ہاتھ نہ ڈالتے۔ ایک دفعہ ہم آپﷺ کے ساتھ کھانے پر موجود تھے اور ایک لڑکی دوڑتی ہوئی آئی جیسے کوئی اس کو ہانک رہا ہے اور...
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : زمزم کا پانی کھڑے ہو کر پینے کی اجازت۔ 1295: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو زمزم کا پانی پلایا، آپﷺ نے کھڑے ہو کر پیا اور کعبہ کے پاس پانی طلب فرمایا۔
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : کھڑے ہو کر پینے کی ممانعت۔ 1294: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی کھڑا ہو کر نہ پئے اور جو بھولے سے پی لے تو قے کر ڈالے۔
Top