الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : مجاہدین کی عورتوں کی عزت و حرمت اور جو مجاہد کے پیچھے اس کے گھر میں خلیفہ بنتا ہے ، پھر اس کی خیانت کرتا ہے (اس کا گناہ)۔
1094: سیدنا سلیمان بن بریدہ اپنے والدؓ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مجاہدین کی عورتوں کی حرمت گھر میں رہنے والوں پر ایسی ہے جیسے ان کی ماؤں...
باب : جس نے سامان جہاد اکٹھا کیا، پھر بیمار ہو گیا، تو اس کو چاہیئے کہ وہ سامان اس آدمی کے حوالہ کرے جو جہاد کا ارادہ رکھتا ہو۔
1093: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ قبیلہ اسلم کے ایک جوان نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ! میں جہاد کا ارادہ رکھتا ہوں اور میرے پاس سامان نہیں ہے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ فلاں کے پاس جاؤ...
باب : اس آدمی کا ثواب، جس نے غازی کا ساز و سامان تیار کر کے دیا۔
1092: سیدنا زید بن خالد جہنیؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: جس نے کسی غازی کا اللہ کی راہ میں سامان کر دیا، اس نے جہاد کیا اور جس نے غازی کے گھر بار کی خبر رکھی، اس نے بھی جہاد کیا (یعنی اس نے جہاد کا ثواب کمایا)۔
باب : جو جہاد کرے پھر نقصان اٹھائے یا غنیمت حاصل کرے۔
1091: سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاصؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کوئی لشکر یا فوج کا ٹکڑا جہاد کرے ، پھر غنیمت حاصل کرے اور سلامت رہے ، تو اس کو آخرت کے ثواب میں سے دو تہائی دنیا میں مل گیا اور جو لشکر یا فوج کا ٹکڑا خالی ہاتھ آئے اور...
باب : (اللہ کی راہ میں )شہید کئے جانے پر بہت زیادہ ثواب۔
1090: سیدنا براءؓ کہتے ہیں کہ بنی نبیت (جو انصار کا ایک قبیلہ ہے ) کا ایک شخص آیا اور کہنے لگا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور آپﷺ اس کے بندے اور اس کے پیغام پہنچانے والے ہیں۔ پھر آگے بڑھا اور لڑتا...
باب : جو شخص لوگوں کو دکھانے کے لئے لڑے۔
1089: سیدنا سلیمان بن یسار کہتے ہیں کہ لوگ سیدنا ابو ہریرہؓ کے پاس سے جدا ہوئے تو ناتل، جو کہ اہل شام میں سے تھا (ناتل بن قیس خرامی یہ فلسطین کا رہنے والا تھا اور تابعی ہے اس کا باپ صحابی تھا) نے کہا کہ اے شیخ! مجھ سے ایسی حدیث بیان کرو جو تم نے رسول...
باب : جو شخص اس لئے لڑے کہ اللہ تعالیٰ کا دین غالب ہو
1088: سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی آدمی رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا کہ رسول اللہﷺ! آدمی لوٹ کے لئے لڑتا ہے اور آدمی نام کے لئے لڑتا ہے اور آدمی اپنا مرتبہ دکھانے کو لڑتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی راہ میں لڑنا کونسا ہے ؟...
باب : اللہ تعالی کے قول ﴿رجال صدقواما عاھدوا الله علیہ﴾ کے متعلق۔
1087: ثابت کہتے ہیں کہ سیدنا انسؓ نے کہا کہ میرے چچا جن کے نام پر میرا نام رکھا گیا ہے (یعنی ان کا نام بھی انس تھا)، رسول اللہﷺ کے ساتھ بدر کی لڑائی میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔ اور یہ امر ان پر بہت مشکل گزرا اور انہوں نے کہا کہ میں...
باب : جو مال کی حفاظت کرتے ہوئے قتل ہو گیا، وہ شہید ہے۔
1086: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے پاس ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! اس کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص میرا مال (ناحق) لینے کو آئے ، تو آپﷺ نے فرمایا کہ اپنا مال اس کو نہ دے۔ پھر اس نے کہا کہ اگر وہ...
باب : قرض کے سوا شہید کا ہر گناہ کر دیا جاتا ہے۔
1084: سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاصؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: قرض کے سوا شہید کا ہر گنا معاف کر دیا جاتا ہے۔
1085: سیدنا ابو قتادہؓ رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ صحابہؓ میں (خطبہ پڑھنے کو) کھڑے ہوئے اور ان سے بیان کیا کہ تمام اعمال...
باب : طاعون(کی موت)ہر مسلمان کے لئے شہادت کی موت ہے۔
1083: سیدہ حفصہ بنتِ سیرین کہتی ہیں کہ مجھ سے سیدنا انس بن مالکؓ نے کہا کہ یحییٰ بن ابی عمرہ کس عارضے میں فوت ہوئے ؟ میں نے کہا کہ طاعون سے فوت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: طاعون ہر مسلمان کے لئے شہادت ہے۔
باب : شہداء پانچ قسم کے ہیں۔
1082: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ایک شخص جا رہا تھا کہ اس نے راستے میں ایک کانٹے دار شاخ دیکھی تو (راستے سے ) ہٹا دی۔ جس پر اللہ تعالیٰ نے اس کا بدلہ دیتے ہوئے اس کو بخش دیا۔ اور آپﷺ نے فرمایا کہ شہید پانچ ہیں۔ جو طاعون (وبا یعنی جو مرض عام...
باب : شہداء سے اللہ تعالیٰ راضی اور وہ اللہ تعالیٰ سے راضی۔
1081: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ کچھ لوگ نبیﷺ کے پاس آئے اور کہا کہ ہمارے ساتھ کچھ آدمی بھیجیں جو ہمیں قرآن و سنت سکھائیں۔ آپﷺ نے ان کی طرف ستر آدمی انصار میں سے بھیجے ان کو قراء (قاری حافظ لوگ) کہا جاتا تھا اور ان میں میرے ماموں حرامؓ بھی...
باب : عملوں کا دارو مدار نیت پر ہے۔
1080: سیدنا عمر بن خطابؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اعمال کا اعتبار نیت سے ہے اور آدمی کے واسطے وہی ہے جو اس نے نیت کی۔ پھر جس کی ہجرت اللہ اور رسول اللہﷺ کے واسطے ہے ، تو اس کی ہجرت اللہ اور رسول کے لئے ہی ہے اور جس نے ہجرت دنیا کمانے یا کسی عورت سے...
باب : اللہ تعالی کی راہ میں شہادت کی فضیلت۔
1079: سیدنا انسؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: جو شخص جنت میں چلا جائے گا، پھر اس کو دنیا میں آنے کی آرزو نہ رہے گی اگرچہ اس کو ساری زمین کی چیزیں دی جائیں، لیکن شہید پھر آنے کی اور دس بار قتل ہونے کی آرزو کرے گا اس وجہ سے کہ جو انعام و...
باب : شہادت کی طلب کی ترغیب میں۔
1078: سیدنا سہل بن حُنیفؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: جو شخص اللہ سے سچائی کے ساتھ شہادت مانگے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو شہیدوں کا درجہ دے گا اگرچہ وہ اپنے بچھونے پر ہی فوت ہو۔
باب : اللہ تعالیٰ کے قول ﴿اَجَعَلْتُمْ سِقَایَۃالْحَاج﴾ کے متعلق۔
1077: سیدنا نعمان بن بشیرؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے منبر کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک شخص بولا: مجھے مسلمان ہونے پر کسی عمل کی پرواہ نہیں، جب میں حاجیوں کو پانی پلاؤں۔ دوسرا بولا کہ مجھے اسلام کے بعد کسی عمل کی کیا پرواہ ہے کہ میں...
باب : صبح یا شام کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں چلنا، دنیا و ما فیہا سے بہتر ہے۔
1076: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں صبح کو یا شام کو چلنا دنیا اور ما فیہا سے بہتر ہے۔
باب : اللہ تعالیٰ کی راہ میں پہرہ دینے کی فضیلت۔
1075: سیدنا سلمانؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا آپﷺ فرماتے تھے کہ اللہ کی راہ میں ایک دن رات پہرہ چوکی دینا، ایک مہینہ بھر روزے رکھنے اور عبادت کرنے سے افضل ہے اور اگر اسی دوران فوت ہو جائے گا تو اس کا یہ کام برابر جاری رہے گا (یعنی اس کا...
باب : سمندری جہاد کی فضیلت میں۔
1074: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ اُمّ حرام بنت ملحان جو کہ سیدنا عبادہ بن صامتؓ کے نکاح میں تھیں، کے پاس جاتے تھے (کیونکہ وہ آپﷺ کی محرم تھیں یعنی رضاعی خالہ یا آپﷺ کے والد یا دادا کی خالہ) وہ آپﷺ کو کھانا کھلاتیں تھیں۔ ایک روز رسول اللہﷺ ان کے...