• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اونٹ بیچتے وقت اس پر سوار ہونے کا استثناء کرنا جائز ہے۔ 960: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ جہاد کیا تو آپﷺ مجھ سے (راستے میں) ملے اور میری سواری پانی کا ایک اونٹ تھا جو تھک چکا تھا اور بالکل نہ چل سکتا تھا۔ آپﷺ نے پوچھا کہ تیرے اونٹ کو کیا ہوا ہے ؟ میں نے...
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بیع میں قسم اٹھانے کی ممانعت۔ 958: سیدنا ابو قتادہ انصاریؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ تم بیع میں بہت زیادہ قسم کھانے سے بچو اس لئے کہ وہ مال کی نکاسی کرتی ہے پھر (برکت کو) مٹا دیتی ہے۔ 959: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تین شخص ایسے...
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جس نے کسی کا قرضہ دینا ہو اور اس سے بہتر دیدے اور تم میں سے بہتر وہ ہے جو اچھی طرح ادائیگی کرے۔ 957: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص کا رسول اللہﷺ پر قرض تھا۔ اس نے آپﷺ کو سختی سے ادائیگی کا کہا تو صحابہ ث نے اُس کو سزا دینے کا قصد کیا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ یقیناً جس کا حق ہے اس کو کچھ...
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : واضح حلال کو لینا چاہیئے اور مشتبہ چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیئے۔ 956: سیدنا نعمان بن بشیرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے اور سیدنا نعمان نے اپنی انگلیوں سے دونوں کانوں کی طرف اشارہ کیا (یعنی یہ بتانے کے لئے کہ میں نے اپنے کانوں سے سنا ہے ) کہ یقیناً حلال واضح ہے اور...
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سود کھانے والے اور کھلانے والے پر لعنت ہے۔ 955: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے سود کھانے والے ،اور سود کھلانے والے ، سود لکھنے والے اور سود کے گواہوں سب پر لعنت فرمائی ہے۔ اور فرمایا کہ وہ سب برابر ہیں۔
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نقد کی بیع میں بھی سود ثابت ہوتا ہے۔ 953: سیدنا عطاء بن ابی رباح سے روایت ہے کہ سیدنا ابو سعید خدریؓ سیدنا ابن عباسؓ سے ملے اور ان سے پوچھا کہ تم جو بیع صرف کے بارے میں کہتے ہو تو کیا تم نے یہ رسول اللہ سے سنا ہے یا اللہ تعالیٰ کے کلام پاک میں پایا ہے ؟ سیدنا ابن عباسؓ نے کہا کہ ہرگز نہیں...
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جس ہار میں سونا اور نگینے ہوں اس کو (اسی حالت میں) سونے کے بدلے بیچنے کے متعلق۔ 952: سیدنا فضالہ بن عبید انصاریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ خیبر میں تشریف فرما تھے اور آپﷺ کے پاس ایک ہار لایاگیا کہ اس میں نگینے تھے اور سونا بھی تھا، وہ لوٹ (غنیمت) کا مال تھا جو بک رہا تھا، تو آپﷺ نے اس کا سونا...
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ایک دینار کو دو دینار کے بدلے اور ایک درہم کو دو درہم کے بدلے نہ بیچو۔ 951: سیدنا عثمان بن عفانؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ایک دینار کو دو دینار کے بدلے مت بیچو ور نہ ایک درہم کو دو درہم کے بدلے بیچو۔
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سونے کی بیع چاندی کے ساتھ ادھار منع ہے۔ 950: ابو المنہال کہتے ہیں کہ میرے ایک شریک نے چاندی حج کے موسم تک ادھار بیچی اور میرے پاس آ کر بتایا، تو میں نے کہا یہ تو درست نہیں ہے۔ اس نے کہا کہ میں نے بازار میں بیچی ہے اور کسی نے منع نہیں کیا۔ پھر میں سیدنا براء بن عازبؓ کے پاس آیا اور ان سے...
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سونے کی بیع سونے کے ساتھ، چاندی کی بیع چاندی کے ساتھ، گندم کی بیع گندم کے ساتھ اور ہر اس چیز کی بیع جس میں سود ہو برابر برابر اور دست بدست جائز ہے۔ 949: سیدنا عبادہ بن صامتؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: سونے کو سونے کے بدلے میں، چاندی کو چاندی کے بدلے میں، گندم کو گندم کے بدلے میں،...
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سونے کی بیع چاندی کے ساتھ جائز ہے۔ 948: مالک بن اوس بن حدثان سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں یہ کہتا ہوا آیا کہ سونے کے بدلے روپوں کو کون بیچتا ہے ؟ سیدنا طلحہ بن عبید اللہ نے کہا اور وہ سیدنا عمر بن خطابؓ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اپنا سونا مجھے دے پھر ٹھہر کر آنا۔ جب ہمارا نوکر آئے گا تو تیری...
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : (نبیﷺ کا فرمان کہ) جو شخص دھوکہ دے اس کا میرے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ 947: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے راستے میں اناج کا ایک ڈھیر دیکھا تو آپﷺ نے اپنا ہاتھ اس کے اندر ڈالا تو انگلیوں پر تری آ گئی۔ آپﷺ نے پوچھا کہ اے اناج کے مالک یہ کیا ہے ؟ وہ بولا یا رسول اللہﷺ! یہ بارش سے...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جو لوگوں سے بیع میں دھوکا کھا جاتا ہے ، اس کا بیان۔ 946: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے سامنے ایک شخص نے ذکر کیا کہ اسے بیوع میں فریب دیا جاتا ہے ، تو آپ نے اس کو فرمایا کہ جب تو بیع کیا کرے تو کہہ دیا کر کہ فریب نہیں ہے (یعنی مجھ سے فریب نہ کرو یا اگر تو فریب کرے گا تو وہ مجھ پر...
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اسی سے متعلق اور خرید و فروخت میں سچائی اور حقیقت حال کے بیان کے متعلق۔ 945: سیدنا حکیم بن حزامؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: بائع اور مشتری دونوں کو جب تک جدا نہ ہوں (سودا ختم کر دینے کا) اختیار ہے۔ پھر اگر وہ دونوں سچ بولیں گے اور بیان کر دیں گے (جو کچھ عیب ہے چیز میں یا قیمت...
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بیع خیار۔ (سودا منسوخ کرنے کا اختیار کب تک ہے )۔ 944: سیدنا ابن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: کہ جب دو آدمی خرید و فروخت کریں تو ہر ایک کو جدا ہونے سے پہلے (معاملہ توڑ ڈالنے کا) اختیار ہے جب تک ایک جگہ رہیں۔ یا ایک دوسرے کو (معاملہ کے نافذ کرنے کا اور بیع کے پورا کرنے کا)...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ذخیرہ اندوزی کرنا (کہ مزید قیمت چڑھے ) منع ہے۔ 943: سیدنا معمر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو کوئی ذخیرہ اندوزی کرے وہ گنہگار ہے۔ لوگوں نے سعید بن مسیب سے کہا کہ تم تو خود ذخیرہ اندوزی کرتے ہو، تو انہوں نے کہا سیدنا معمرؓ جنہوں نے یہ حدیث بیان کی ہے وہ بھی ذخیرہ اندوزی...
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : شہر والا ، باہر (سے آنے) والے کا مال نہ بیچے۔ 942: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے سواروں سے (جو مال لے کر آئیں) آگے جا کر ملاقات کرنے سے اور شہری کو باہر (سے آنے ) والے کا مال بیچنے سے منع کیا۔ طاؤس کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباسؓ سے پوچھا کہ شہری کو دیہاتی کی بیع سے کیا مطلب...
Top