الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
یعنی کشادہ ورق سے مراد کشادہ علم ہے؟ اب میں اس پر پھر دلیل کے طور پر آیت یا حدیث مانگوں گا تو آپ کو اچھا نہیں لگے گا۔ لیکن کیا کریں مجبوری ہے۔
آپ کا موقف مجھے معلوم ہو گیا۔ میں نے آپ کو یہ موقف رکھنے سے منع تو نہیں کیا میرے پیارے فیضان صاحب۔ ہمارا تو روز واسطہ ایسے لوگوں سے پڑتا ہے جو کسی نہ...
جب بھی آپ پوائنٹ سے ہٹ کر بات کریں گے تو جواب میں یہی کہوں گا کہ آپ سے صریح اور واضح آیت یا حدیث مانگی ہے۔ اگر ہے تو پیش کریں ورنہ واضح الفاظ میں کہیں کہ یہ بات صریح طور پر موجود نہیں ہے۔ اس کے بعد آپ کے قیاس پر بات کریں گے۔
فیضان بھائی! آپ کو خلط مبحث یعنی مکس کھچڑی پکانے نہیں دوں گا۔
پہلے بھی...
خوبصورتی اس چیز میں ہوتی ہے جسے انسانی ذہن خوبصورت سمجھے۔ دنیا میں سارے انسان داڑھی کے بغیر بد صورت نہیں لگتے بلکہ بہت سے اچھے لگتے ہیں۔
بس اتنا سا احساس ہوتا ہے جیسے کسی نے ببر شیر کی "شیو" کر دی ہو۔ (ابتسامہ)
بہرحال جنت میں انسانی مزاج کچھ اور ہوگا۔ جس طرح وہاں حسد اور اکتاہٹ کے سلسلے میں مزاج...
2006 سے تو اس کی ویب سائٹ اور چینل چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں کراچی میں جہاں دین باقی شہروں کی بنسبت زیادہ ہے وہیں ایسے عقلی فتنے بھی زیادہ ہیں۔ ایسے لوگوں کو اگر کوئی جواب نہ دیا جائے تو یہ اپنی فکروں میں خود ہی ختم ہو جاتے ہیں۔
صرف ایک ویڈیو کی بنیاد پر یہ کتنا مشہور ہو رہا ہے۔
میں بھی یہی کہہ رہا ہوں کہ اس آیت میں عام لین دین کا ذکر ہے اور آپ اس پر قرآن کریم کو قیاس کر رہے ہیں۔ آپ سے جب یہ کہا گیا ہے کہ آیت یا حدیث پیش فرمائیں تو وہ پیش فرمائیں، قیاس نہیں۔
ہم آپ کے قیاس پر بعد میں بات کر لیں گے (اگرچہ میں نے آپ کے قیاس کا بطلان بھی ذکر کر دیا تھا)۔ فی الحال اگر صریح...
یہ میں نے دیکھے ہیں۔ جتنی ویڈیو سنی ہے اس سے اندازہ ہوا ہے کہ یہ مکمل نہیں ہیں۔ محمد شیخ کی بات کی مکمل ترجمانی نہیں کی گئی ہے۔
مجھے ویڈیوز دیکھنے یا آڈیوز سننے میں بہت تنگی ہوتی ہے۔ یہ وقت بھی بہت لیتی ہیں اور نکات کو یاد بھی رکھنا پڑتا ہے۔ اگر آپ اسے سن کر ہر بات اور اس کے دلائل تحریر کر دیں...
وعلیکم السلام۔ جو کچھ نظر آیا وہ وہ نہیں ہے جس کا پوچھا گیا تھا۔ تفصیل دیکھ لیجیے:
سوال تھا:
آپ نے جواب آیت یا حدیث کے تحت یہ دیا ہے:
جو چیز آیت میں موجود نہ ہو اور اسے کسی اور موجود چیز پر قیاس کیا جائے تو اسے کہتے بھی "قیاس" ہی ہیں آیت یا حدیث نہیں۔ اگر آپ کے پاس حضرت جبریلؑ کے قرآن کریم کی...
یار میرا مطلب ہے یہاں رد کرنے والے پر کوئی اعتراض نہیں کروں گا چاہے میں مولانا طارق جمیل صاحب کی بات کو غلط سمجھ رہا ہوں یا چاہے مجھے اس موضوع پر علم ہی نہ ہو. غلط سمجھنے کی صورت میں تو رد کرنے والا ایک اچھا اور علمی کام کر رہا ہوگا. اس پر کیوں اعتراض کروں؟
بجائے غلط مطلب نکالنے کے مجھ سے مطلب...
دفاع اور اس بات میں فرق یہ ہے کہ روایات کے درمیان فرق نہ کر سکنے کی بنیاد پر روایت کو نقل کر دینا شاید ہی کوئی جائز سمجھتا ہو بلکہ اہل علم سے پوچھنا فرض ہوتا ہے۔ باقی یہ ان کے بارے میں میرا حسن ظن ہے اور ہر عالم کے بارے میں رہتا ہے۔
کیا آپ نے میرے قلم میں کسی عالم کی ذات کے بارے میں شدت پہلے...
میں ان کا دفاع نہیں کرتا اور یہ ہر رطب و یابس کو نقل کر دیتے ہیں۔ البتہ میرا اب تک کا تجربہ یہ ہے کہ یہ وہی نقل کرتے ہیں جو ان سے پہلے کتابوں میں نقل ہو چکا ہو۔ یہ اپنی طرف سے باتیں نہیں گھڑتے۔ جہاں اپنی جانب سے بات کر رہے ہوں وہاں وضاحت کر دیتے ہیں۔
شاید یہ روایات کے درمیان فرق نہ کر سکتے ہوں۔
نہ آپ کو دھمکی دے رہا ہوں اور نہ کسی اور انتظامیہ کے فرد کو۔ اگر آپ کو یاد ہو تو میں پہلے کئی بار ابن داود صاحب کے اس قسم کے الفاظ کو رپورٹ کر چکا ہوں۔ پھر کوئی عمل نہ ہونے پر میں نے "کچھ" سخت رویہ اپنایا تھا۔
مجھے خود مولانا کے بلا تحقیق ہر رطب و یابس کو بیان کرنے پر اعتراض ہے اور اسی لیے میں...
جو جو تاویلات آپ لوگ محدثین کے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے گھڑی گئی احادیث کے نقل کرنے کے بارے میں فرماتے ہیں نا ذرا انہی تاویلات میں سے کچھ عنوانات تلاش کر لیجیے.
وہاں ہزار تاویلیں ہوتی ہیں جہاں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی جانب الٹی سیدھی باتیں منسوب کی جا رہی ہوتی ہیں.
...
رپورٹ کے الفاظ یہ ہیں:
عنوان ملاحظہ فرمائیں. تبدیل نہیں فرماتے تو پھر مجھے بھی اجازت دیجیے کہ کچھ حضرات کے بارے میں کچھ چیزیں اسی طرح کے عنوانات کے ساتھ بھیج سکوں.
اگر یہ آپ کی اپنی تحریر ہے تو مجھے آپ کے ان کافی حد تک غیر محتاط الفاظ اور تبصروں پر حیرت ہے۔ مفتی تقی عثمانی صاحب کی حدیث اور علوم حدیث پر نظر شاید ہی کسی سے مخفی ہو۔ آپ فقہ اور خصوصاً جدید معاشی احکام کے بارے میں شہرت رکھتے ہیں لیکن دیگر علوم پر بھی آپ کی کتب آپ کی گرفت کی وضاحت کرتی ہیں۔ زادہ...
آپ کی پوسٹ پڑھی اور مکمل پڑھی۔ یہ تو شاید آپ کی گھٹی میں پڑا ہے کہ آپ غیر متعلق باتیں ضرور کریں گے۔ بہر حال ان غیر متعلق باتوں کے درمیان میں جوآپ نے جوابات دیے ہیں میں ان کا اقتباس لے رہا ہوں:
سوال یہ تھا کہ دلیل دیجیے قرآن کریم سے کہ نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ میں قرآن کریم کی کتابت ہوئی:
آپ...
وعلیک السلام
ٹھیک ہے یوں ہی سہی۔ لیکن صرف آپ جواب دے کر بری نہیں ہو جائیں گے۔ جہاں ضرورت ہوگی وہاں آپ کے جواب پر مکمل بحث چلے گی۔ اس سے ان شاء اللہ بہت ساری چیزیں واضح ہو جائیں گی۔
میں سوالات کی ترتیب تھوڑی سی چینج کرتا ہوں یا کچھ اضافہ کرتا ہوں تاکہ سمجھنے سمجھانے میں آسانی رہے۔
یہاں آپ نے یہ...