• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ لوگوں سے زیادہ اللہ تعالیٰ کو جاننے والے تھے اور اللہ تعالیٰ سے زیادہ ڈرنے والے تھے۔ 1545: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ایک کام میں رخصت روا رکھی۔ آپﷺ کو معلوم ہوا تو خطبہ پڑھنے کو کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ لوگوں کا کیا حال ہے کہ جس کام میں مجھے رخصت...
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کا فرمان کہ میں تمہاری کمر پکڑ کر جہنم سے روکتا ہوں۔ 1544: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کہ میری مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ جلائی، جب اس کے گرد روشنی ہوئی تو اس میں کیڑے اور یہ جانور جو آگ میں ہیں، گرنے لگے اور وہ شخص ان کو روکنے لگا، لیکن وہ نہ رکے اور اس میں...
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کا اندازہ درست نکلنے کے متعلق۔ 1543: سیدنا ابو حمیدؓ کہتے ہیں کہ تبوک کی جنگ میں ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ نکلے۔ وادی القریٰ (شام کے راستے میں مدینہ سے تین میل کے فاصلے پر ایک مقام ہے ) میں ایک عورت کے باغ کے پاس پہنچے تو آپﷺ نے فرمایا کہ اندازہ لگاؤ اس باغ میں کتنا میوہ ہے ؟۔ ہم نے...
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : زہر اور زہر ملی بکری (کا گوشت) کھانے کا بیان۔ 1542: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ ایک یہودیہ عورت رسول اللہﷺ کے پاس زہر ملا کر بکری کا گوشت لائی تو آپﷺ نے اس میں سے کھایا۔ پھر وہ عورت آپﷺ کے پاس لائی گئی تو آپﷺ نے پوچھا کہ یہ تو نے کیا کیا؟ وہ بولی کہ میں آپﷺ کو مار ڈالنا چاہتی تھی۔ آپﷺ نے...
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کا، قتل کے ارادے سے آنے والے (کے شر) سے محفوظ رہنا۔ 1541: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ہمراہ نجد کی طرف جہاد کو گئے تو ہم نے آپﷺ کو ایک وادی میں پایا جہاں کانٹے دار درخت بہت زیادہ تھے۔ آپﷺ ایک درخت کے نیچے اترے اور اپنی تلوار ایک شاخ سے لٹکا دی اور لوگ اس وادی...
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : شر کے ارادے سے آنے والے سے نبیﷺ کا محفوظ رہنا۔ 1540: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ابو جہل نے کہا کہ محمدﷺ اپنا منہ تمہارے سامنے زمین پر رکھتے ہیں؟ لوگوں نے کہا کہ ہاں۔ ابو جہل نے کہا کہ قسم لات اور عزیٰ کی کہ اگر میں ان کو اس حال (یعنی سجدہ) میں دیکھوں گا تو میں ان کی گردن روندوں گا یا منہ...
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : چاند کا ٹوٹ کر دو ٹکڑے ہو جانا۔ 1538: سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ منیٰ میں تھے کہ چاند پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا۔ ایک ٹکڑا تو پہاڑ کے اس طرف رہا اور ایک اس طرف چلا گیا۔ پس رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ گواہ رہو۔ 1539: سیدنا انس بن مالک...
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کے لئے درخت کا تابع فرمان ہو جانا۔ 1537: سیدنا عبادہ بن ولید بن عبادہ بن صامتؓ کہتے کہ میں اور میرا والد حصول علم کی غرض سے قبیلہ انصار کی طرف نکلے مبادا یہ کہ ان کا کوئی فرد باقی نہ رہے (فوت ہو جائیں یا ادھر ادھر ہجرت کر جائیں)۔ چنانچہ سب سے پہلے ہم ابو الیسر سے ملے جو رسول اللہﷺ کے...
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کی وجہ سے گھی میں برکت۔ 1536: سیدنا جابرؓ سے روایت ہے کہ اُمّ مالک رضی اللہ عنہا رسول اللہﷺ کو ایک کپی میں بطور تحفہ کے گھی بھیجا کرتی تھیں، پھر اس کے بیٹے آتے اور اس سے سالن مانگتے اور گھر میں کچھ نہ ہوتا تو اُمّ مالک رضی اللہ عنہا اس کپی کے پاس جاتی، تو اس میں گھی ہوتا۔ اسی طرح...
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کی وجہ سے دودھ میں برکت۔ 1535: سیدنا مقدادؓ کہتے ہیں کہ میں اور میرے دونوں ساتھی آئے اور (فاقہ وغیرہ کی) تکلیف سے ہماری آنکھوں اور کانوں کی قوت جاتی رہی تھی۔ ہم اپنے آپ کو رسول اللہﷺ کے اصحاب پر پیش کرتے تھے لیکن کوئی ہمیں قبول نہ کرتا تھا۔ آخر ہم رسول اللہﷺ کے پاس آئے تو آپﷺ ہمیں...
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ(کی وجہ سے ) طعام میں برکت۔ 1531: سیدنا جابرؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور آپﷺ سے کھانا طلب کر رہا تھا تو آپﷺ نے اس کو آدھا وسق جَو دئیے (ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے )۔ پھر وہ شخص، اس کی بیوی اور مہمان ہمیشہ اس میں کھاتے رہے ، یہاں تک کہ اس شخص نے اس کو ماپا۔ پھر...
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ(کی نبوت ) کے نشانات پانی میں۔ 1530: سیدنا معاذ بن جبلؓ کہتے ہیں کہ ہم غزوہ تبوک کے موقع پر رسول اللہﷺ کے ساتھ اس سال نکلے۔ آپﷺ اس سفر میں دو نمازوں کو جمع کرتے تھے۔ پس ظہر اور عصر دونوں ملا کر پڑھیں اور مغرب اور عشاء ملا کر پڑھیں۔ ایک دن آپﷺ نے نماز میں دیر کی۔ پھر نکلے اور ظہر اور...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کی انگلیوں کے درمیان سے پانی بہنا۔ 1529: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ اور آپﷺ کے اصحاب (مقامِ) زوراء میں تھے }اور زوراء مدینہ میں مسجد اور بازار کے نزدیک ایک مقام ہے { آپﷺ نے پانی کا ایک پیالہ منگوایا اور اپنی ہتھیلی اس میں رکھ دی، تو آپﷺ کی انگلیوں کے درمیان سے پانی پھوٹنے...
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : پتھر کا نبیﷺ کو سلام کرنا۔ 1528: سیدنا جابر بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں اس پتھر کو پہچانتا ہوں جو مکہ میں ہے ، وہ مجھے نبوت سے پہلے سلام کیا کرتا تھا۔ میں اس کو اب بھی پہچانتا ہوں۔
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : انبیاء علیہم السلام کے آنے کی تکمیل اور خاتمہ (نبوت) سیدنا محمد اکے ذریعہ ہونا۔ 1527: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میری اور دوسرے پیغمبروں کی مثال جو کہ میرے سے پہلے ہو چکے ہیں، ایسی ہے جیسے کسی شخص نے گھر بنایا اور اس کی زیبائش اور آرائش کی، لیکن اس کے کونوں میں...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اس کی مثال جو نبیﷺ مبعوث کئے گئے ہیں ہدایت اور علم کے ساتھ 1525: سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: اس کی مثال جو اللہ نے مجھے ہدایت اور علم دیا، ایسی ہے جیسے زمین پر بارش برسی اور اس (زمین) میں کچھ حصہ ایسا تھا جس نے پانی کو چوس لیا اور چارا اور بہت سا سبزہ...
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کا قول کہ میں اولاد آدم کا سردار ہوں۔ 1524: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں قیامت کے دن آدم کی اولاد کا سردار ہوں گا۔ اور سب سے پہلے میری قبر پھٹے گی اور میں سب سے پہلے شفاعت کروں گا اور سب سے پہلے میری ہی شفاعت قبول ہو گی۔
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کا (نبوت کے لئے ) چنا جانا۔ 1523: سیدنا واثلہ بن الاسقعؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ اللہ جل جلالہ نے سیدنا اسمٰعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے کنانہ کو چنا اور قریش کو کنانہ میں سے اور بنی ہاشم کو قریش میں سے اور مجھے بنی ہاشم میں سے چنا۔
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : خواب میں شیطان کے کھیل کو دیکھے تو وہ بیان نہ کرے۔ 1522: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ یا رسول اللہﷺ! میں نے خواب میں دیکھا کہ میرا سر کاٹا گیا، وہ ڈھلکتا جا رہا ہے اور میں اس کے پیچھے دوڑ رہا ہوں۔ آپﷺ نے فرمایا کہ وہ (خواب) لوگوں...
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : خواب کی تعبیر کے متعلق جو وارد ہوا ہے۔ 1521: عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ بیان کرتے تھے کہ ایک آدمی رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ یا رسول اللہﷺ! میں نے رات کو خواب میں دیکھا کہ بادل کے ٹکڑے سے گھی اور شہد ٹپک رہا ہے ، لوگ اس کو اپنے لپوں سے...
Top