الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : بارش کی برکت کا بیان۔
448: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے کہ ہم پر بارش ہوئی تو آپﷺ نے اپنا کپڑا اتار دیا یہاں تک کہ آپﷺ پر بارش کا پانی پہنچا۔ ہم نے کہا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! آپ نے ایسا کیوں کیا؟ آپ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ اس لئے کہ یہ ابھی ابھی اپنے...
باب : نماز استسقاء کے بارے میں۔
447: سیدنا عبد اللہ بن زید انصاریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ عیدگاہ کی طرف نکلے اور پانی کے لئے دعا مانگی۔ اور جب ارادہ کیا کہ دعا کریں تو قبلہ کی طرف ہوئے اور اپنی چادر کو الٹا۔ اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ پس (رسول اللہﷺ نے ) لوگوں کی طرف پیٹھ کی اور اللہ سے...
باب : سورج گرہن کی نماز کا بیان۔
445: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کے دَور میں سورج گرہن ہوا تو آپﷺ نماز میں کھڑے ہوئے اور بہت دیر تک قیام کیا۔ پھر رکوع کیا اور بہت لمبا رکوع کیا۔ پھر سر اٹھایا اور دیر تک کھڑے رہے اور بہت قیام کیا مگر پہلے قیام سے کم، پھر رکوع...
باب : خوف کے وقت نماز کے بارے میں کیا (حکم) آیا ہے ؟
444: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہﷺ کی رفاقت میں بنی جہینہ کی ایک قوم کے ساتھ جہاد کیا انھوں نے ہمارے ساتھ بہت سخت لڑائی کی۔ پھر جب ہم ظہر پڑھ چکے تو مشرکوں نے کہا کہ کاش ہم ان پر یک بارگی حملہ کرتے تو ان کو کاٹ ڈالتے۔...
باب : جب کوئی سفر سے واپس آئے تو مسجد میں دو رکعت نماز ادا کرے۔
443: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ ایک لڑائی میں گیا اور میرے اونٹ نے دیر لگائی اور تھک گیا تو رسول اللہﷺ مجھ سے پہلے آئے اور میں دوسرے دن مسجد میں پہنچا اور آپﷺ کو مسجد کے دروازے پر پایا۔ آپﷺ نے فرمایا...
باب : سفر میں سواری پر نفلی نماز (تہجد) پڑھنا۔
442: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سواری پر نفل پڑھا کرتے تھے خواہ اس کا منہ کسی طرف ہو (ابتداء میں سواری قبلہ رخ ہو تو مستحسن ہے )۔
باب : سفر میں نفلی نماز (یعنی سنتیں) چھوڑ دینا۔
441: حفص بن عاصم نے کہا کہ میں مکہ کی راہ میں سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کے ساتھ تھا تو انہوں نے ہمیں ظہر کی دو رکعتیں پڑھائیں پھر آئے اور ہم بھی ان کے ساتھ آئے یہاں تک کہ اپنے اترنے کی جگہ پہنچے اور بیٹھ گئے اور ہم بھی ان کے ساتھ بیٹھ گئے۔ اچانک ان کی...
باب : بارش کی صورت میں گھروں میں نماز پڑھنا۔
440: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نمازی سردی، آندھی اور بارش کی رات میں اذان دی اور پھر اذان کے آخر میں کہہ دیا کہ اپنے گھروں میں نماز پڑھ لو اپنے گھروں میں نماز پڑھ لو۔ پھر کہا کہ رسول اللہﷺ جب سفر میں سردی کی اور بارش کی رات ہو تو مؤذن کو...
باب : حضر میں دو نمازیں اکٹھی پڑھنا۔
439: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ظہر اور عصر کو اور مغرب اور عشاء کو مدینہ میں بغیر خوف اور بارش کے جمع کیا۔ وکیع کی روایت میں ہے کہ میں نے سیدنا ابن عباسؓ سے کہا کہ آپﷺ نے یہ کیوں کیا؟ انہوں نے کہا کہ تاکہ آپ کی امت کو حرج نہ ہو۔ اور ابو معاویہ...
باب : سفر میں دو نمازیں اکٹھی پڑھنا۔
438: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ جب نبیﷺ کو سفر میں جلدی ہوتی تو ظہر میں اتنی دیر کرتے کہ عصر کا اوّل وقت آ جاتا، پھر دونوں کو جمع کرتے۔ اور مغرب میں دیر کرتے یہاں تک کہ جب شفق ڈوب جاتی تو اس کو عشاء کے ساتھ جمع کرتے۔
باب : منیٰ میں نماز کا قصر کرنا۔
437: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے منیٰ میں مسافر کی نماز پڑھی اور سیدنا ابو بکرؓ و سیدنا عمرؓ نے بھی اور سیدنا عثمانؓ نے بھی آٹھ برس تک (یا کہا کہ چھ برس تک) مسافر کی نماز ہی پڑھی۔ حفص (یعنی ابن عاصم) نے کہا کہ سیدنا ابن عمرؓ منیٰ میں دو رکعتیں پڑھتے...
باب : حج میں نماز کا قصر کرنا۔
436: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ مدینہ سے مکہ کو نکلے اور آپﷺ دو دو رکعت پڑھتے رہے یہاں تک کہ واپس لوٹے۔ میں نے پوچھا کہ مکہ میں کتنے دن قیام کیا؟ انہوں نے کہا کہ دس روز۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ ہم مدینہ سے حج کے لئے (مکہ کو) نکلے۔
باب : کتنے سفر میں قصر کی جا سکتی ہے ؟
435: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ مدینہ میں ظہر کی چار رکعتیں پڑھیں اور میں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ ہی ذوالحلیفہ میں عصر کی دو رکعتیں پڑھیں۔
کتاب: مسافر کی نماز
باب : امن کی حالت میں بھی مسافر کی نماز میں قصر ہے۔
433: سیدنا یعلی بن امیہؓ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر بن خطابؓ سے کہا کہ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ "کچھ گناہ نہیں اگر تم قصر کرو نماز میں اگر تمہیں خوف ہو کہ کافر لوگ تمہیں ستائیں گے " (النساء: ۱۰۱) اور اب تو لوگ امن میں...
باب : بچیاں عید میں کیا کہیں؟
432: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ میرے تشریف فرما ہوئے اور میرے پاس دو (نابالغ) لڑکیاں بعاث کی لڑائی کے گیت گا رہی تھیں تو آپﷺ بچھونے پر لیٹ گئے اور اپنا منہ ان کی طرف سے پھیر لیا۔ پھر سیدنا ابو بکرؓ آئے اور مجھے جھڑکا کہ شیطان کی...
باب : عورتوں کا عیدین کے لئے نکلنا۔
431: سیدہ اُمّ عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہمیں رسول اللہﷺ نے حکم کیا کہ ہم عید الفطر اور عید الضحیٰ میں اپنی کنواری، جوان لڑکیوں، حیض والیوں اور پردہ والیوں کو لے جائیں۔ پس حیض والیاں نماز کی جگہ سے الگ رہیں اور اس کارِ نیک اور مسلمانوں کی دعا میں شامل ہوں...
باب : عیدگاہ میں عید سے پہلے اور بعد کوئی نماز نہیں پڑھنی چاہیئے۔
430: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ عید الا ضحی یا عید الفطر میں نکلے اور دو رکعت پڑھی کہ نہ اس سے پہلے نماز پڑھی اور نہ بعد میں پھر عورتوں کے پاس گئے اور آپﷺ کے ساتھ سیدنا بلالؓ تھے پھر عورتوں کو صدقہ کا حکم کیا پھر...
باب : نماز عیدین میں کیا پڑھا جائے ؟
429: عبید اللہ بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطابؓ نے سیدنا ابو واقد لیثیؓ سے پوچھا کہ رسول اللہﷺ اضحی اور فطر میں کیا پڑھتے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ آپﷺ ان میں ﴿ق ٓ والقُرْآنِ المَجِید﴾ اور ﴿اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وانْشَقَّ القَمَرَ﴾ پڑھا کرتے تھے۔
باب : عیدین کی نماز خطبہ سے پہلے پڑھنے کا بیان۔
428: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ میں نمازِ فطر کے لئے رسول اللہﷺ کے ساتھ اور سیدنا ابو بکر و عمر و عثمانؓ سب کے ساتھ گیا تو ان سب بزرگوں کا قاعدہ تھا کہ نماز خطبہ سے پہلے پڑھتے تھے اور اس کے بعد خطبہ پڑھتے تھے۔ پھر کہا آج بھی گویا میں وہ منظر دیکھ...
کتاب: عیدین کے مسائل
باب : عیدین میں اذان اور اقامت چھوڑنے کا بیان۔
427: سیدنا جابر بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ دونوں عیدوں کی نماز کئی بار بغیر اذان اور بغیر اقامت کے پڑھی۔