الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : جمعہ چھوڑنے پر سخت وعید۔
426: حکم بن میناء سے روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر اور سیدنا ابو ہریرہؓ نے ان سے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ اپنے منبر کی لکڑیوں پر فرما رہے تھے کہ "لوگ جمعہ چھوڑ دینے سے باز آئیں نہیں تو اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے اور وہ غافلوں میں سے...
باب : جمعہ کے بعد کلام کرنے یا نکلے بغیر نماز نہ پڑھی جائے۔
425: عمر بن عطاء کہتے ہیں کہ سیدنا نافع بن جبیر نے انہیں سیدنا سائب بن اخت نمر کے پاس وہ چیز پوچھنے کے لئے بھیجا جو سیدنا معاویہؓ نے ان کی نماز میں نوٹ کی تھی۔ (جب عمر بن عطاء نے جا کر پوچھا تو) سائب بن اخت نمر نے کہا کہ ہاں! میں نے ان...
باب : جمعہ کے بعد گھر میں نماز پڑھنا۔
424: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ جب وہ (عبد اللہ ص) جمعہ پڑھ چکتے تھے تو گھر آ کر دو رکعت ادا کرتے اور کہتے کہ رسول اللہﷺ بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔
باب : جمعہ کے بعد مسجد میں نماز پڑھنے کا بیان۔
423: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب تم جمعہ پڑھ چکو تو چار رکعت پڑھ لو۔ ایک دوسری روایت میں یہ ہے کہ اگر تمہیں کچھ جلدی ہو تو دو رکعت مسجد میں اور دو رکعت گھر میں لوٹ کر پڑھ لو۔
باب : کان لگا کر خاموشی سے خطبہ سننے کی فضیلت۔
422: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا کہ جس نے غسل کیا اور جمعہ میں آیا اور جتنی مقدر میں تھی نماز پڑھی، پھر خطبہ سے فارغ ہونے تک خاموش رہا، پھر امام کے ساتھ نماز پڑھی تو اس کے اس جمعہ سے گذشتہ جمعہ تک اور تین دن کے اور زیادہ...
باب : خطبہ کے لئے دوسروں کو چپ کرانا۔
421: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب تو جمعہ کے دن اپنے ساتھی کو کہے کہ "چپ رہ" اور (اس وقت) امام خطبہ پڑھ رہا ہو، تو تو نے لغو بات کی۔
باب : جب کوئی آدمی جمعہ کے دن اس حال میں مسجد میں داخل ہو کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعت پڑھے۔
420: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ سلیک غطفانیؓ جمعہ کے دن آئے اور رسول اللہﷺ منبر پر بیٹھے تھے۔ اور سلیکؓ بغیر نماز پڑھے بیٹھ گئے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ تم نے دو رکعت پڑھی؟ انہوں نے کہا کہ نہیں...
باب : نماز اور خطبہ میں تخفیف کرنا۔
419: سیدنا جابر بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ نماز میں پڑھی ہیں۔ آپﷺ کی نماز اور خطبہ (دونوں) درمیانے ہوتے تھے۔ (یعنی نہ بہت لمبا نہ چھوٹا)۔
باب : جمعہ کے خطبوں کے درمیان بیٹھنا۔
418: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ خطبہ کھڑے ہو کر پڑھتے۔ پھر بیٹھ جاتے ، پھر کھڑے ہوتے اور کھڑے کھڑے پڑھتے۔ اور جس نے تم سے کہا کہ بیٹھ کر پڑھتے تھے ، اللہ کی قسم اس نے جھوٹ کہا۔ اور اللہ کی قسم میں نے تو آپﷺ کے ساتھ دو ہزار سے زیادہ...
باب : خطبہ میں علم کی باتوں کی تعلیم دینا۔
417: سیدنا ابو رفاعہؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور آپﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ کہتے ہیں، میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! ایک مرد غریب (مسافر) اپنا دین دریافت کرنے کو آیا ہے اور نہیں جانتا ہے کہ اس کا دین کیا ہے۔ پھر آپﷺ میری طرف متوجہ...
باب : نمازِ جمعہ میں کیا پڑھے ؟
416: سیدنا نعمان بن بشیرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ عیدین اور جمعہ میں "سبح اسم ربک الاعلیٰ" اور "ھل اتاک حدیث الغاشیۃ" پڑھا کرتے تھے۔ اور جب جمعہ اور عید دونوں ایک دن میں ہوتیں، تب بھی انہی دونوں سورتوں کو دونوں نمازوں میں پڑھتے تھے۔
باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان "وَاِذَا رَاَوْا تِجَارَةً اَوْ لَھْوًا ... ... کے بیان میں۔
415: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جمعہ کے دن کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے۔ سو ایک بار ملک شام سے (غلہ لے کر)ایک قافلہ آیا اور لوگ اس کے پاس دوڑ گئے ، صرف بارہ آدمی آپﷺ کے پاس رہ گئے۔...
باب : خطبہ میں انگلی سے اشارہ کرنا۔
414: حصین سے روایت ہے کہ عمارہ بن رؤیبہؓ نے مروان کے بیٹے بشر کو مبنر پر دیکھا کہ وہ دونوں ہاتھ (خطبہ کے دوران اشارہ کے لئے ) اٹھائے ہوئے تھا۔ تو کہا کہ اللہ ان دونوں ہاتھوں کو خراب کرے ، میں نے تو رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ اس سے زیادہ نہ کرتے تھے اور انگشت شہادت...
باب : خطبہ میں انگلی سے اشارہ کرنا۔
414: حصین سے روایت ہے کہ عمارہ بن رؤیبہؓ نے مروان کے بیٹے بشر کو مبنر پر دیکھا کہ وہ دونوں ہاتھ (خطبہ کے دوران اشارہ کے لئے ) اٹھائے ہوئے تھا۔ تو کہا کہ اللہ ان دونوں ہاتھوں کو خراب کرے ، میں نے تو رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ اس سے زیادہ نہ کرتے تھے اور انگشت شہادت...
باب : خطبہ میں منبر پر قرآن مجید پڑھنا۔
413: سیدہ اُمّ ھشام بنت حارثہ بن نعمانؓ کہتی ہیں کہ دو برس یا ایک برس اور کچھ ماہ تک ہمارا اور رسول اللہﷺ کا تنور ایک ہی تھا۔ اور میں نے سورۂ "قٓ" آپﷺ کی زبان مبارک سے سن کر یاد کر لی ہے کیونکہ آپﷺ جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرماتے وقت منبر پر اس کی تلاوت کیا...
باب : خطبہ میں جس چیز کا چھوڑنا جائز نہیں۔
412: سیدنا عدی بن حاتمؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبیﷺ کے پاس خطبہ پڑھا اور اس نے کہا کہ "جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی اس نے راہ پائی، اور جس نے ان دونوں کی نافرمانی کی وہ گمراہ ہوا" تو رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تو کیا بُرا خطیب ہے۔ یوں کہو کہ...
باب : خطبہ مختصر کرنا۔
411: سیدنا ابو وائلؓ کہتے ہیں کہ سیدنا عمارؓ نے ہم پر خطبہ پڑھا اور بہت مختصر پڑھا اور نہایت بلیغ۔ پھر جب وہ منبر سے اترے تو ہم نے کہا کہ اے ابو الیقظان! تم نے بہت بلیغ خطبہ پڑھا اور نہایت مختصر کہا۔ اگر آپ اس خطبہ کو ذرا طویل کرتے تو بہتر ہوتا۔ تب سیدنا عمارؓ نے کہا کہ...
باب : خطبہ میں آواز کا بلند کرنا اور اس میں خطیب کیا کہے ؟۔
410: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب خطبہ پڑھتے تو آپ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی آنکھیں سرخ ہو جاتیں اور آواز بلند ہو جاتی اور غصہ زیادہ ہو جاتا۔ گویا وہ ایک ایسے لشکر سے ڈرانے والے تھے کہ صبح آیا یا شام آیا اور...
باب : خطبہ میں کیا کہا جائے۔
409: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ ضماد (ایک شخص کا نام ہے ) مکہ میں آیا اور وہ قبیلہ ازد شنؤ ۃ میں سے تھا اور جنوں اور آسیب وغیرہ سے دم جھاڑ کرتا تھا۔ تو اس نے مکہ کے نادانوں سے سنا کہ محمدﷺ (معاذ اللہ) مجنون ہیں۔ تو اس نے کہا کہ میں اس شخص کو دیکھوں گا شاید اللہ...
باب : رسول اللہﷺ کا منبر بنوانا اور نماز میں اس پر کھڑے ہونے کا بیان۔
408: سیدنا ابو حازم سے روایت ہے کہ کچھ لوگ سیدنا سہل بن سعدؓ کے پاس آئے اور منبر کے بارے میں جھگڑنے لگے کہ وہ کس لکڑی کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں وہ جس لکڑی کا تھا اور جس نے اسے بنایا۔ اور میں نے دیکھا جب پہلی بار...