الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : قبلہ کی شام سے کعبہ کی طرف تبدیلی کے متعلق۔
262: سیدنا براء بن عازبؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ بیت المقدس کی طرف سولہ مہینے تک نماز پڑھی، یہاں تک کہ سورۂ بقرہ میں یہ آیت اتری کہ "تم جہاں پر ہو اپنا منہ کعبے کی طرف کرو" (البقرۃ:144) تو یہ آیت اس وقت اتری جب رسول اللہﷺ نماز پڑھ...
باب : قبلہ کی طرف متوجہ ہونے کا حکم۔
261: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے مسجد میں داخل ہو کر نماز پڑھی اور رسول اللہﷺ مسجد کے ایک گوشہ میں تشریف فرما تھے۔ اس کے بعد پوری حدیث بیان کرتے ہوئے آخر میں فرمایا کہ جب تم نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہو تو اچھی طرح وضو کرو، پھر قبلہ رو کھڑے ہو اور...
باب : نمازی کے آگے لیٹنا۔
260: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا (کے سامنے ذکر ہوا کہ کتے ، گدھے اور عورت نمازی کے آگے سے نکل جانے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے ) تو انہوں نے کہا کہ تم نے ہمیں گدھوں اور کتوں کے برابر کر دیا۔ اللہ کی قسم میں نے خود دیکھا ہے کہ رسول اللہﷺ نماز پڑھتے تھے اور میں آپﷺ کے...
باب : (نمازی کا) "سُترہ" کے قریب کھڑا ہونا۔
259: سیدنا سہل بن سعد الساعدیؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جس جگہ نماز کے لئے کھڑے ہوتے تھے ، اس میں اور قبلہ کی دیوار میں اتنی جگہ رہتی کہ ایک بکری نکل جائے۔
باب : نمازی سترہ کتنی مقدار کا بنائے ؟
258: سیدنا ابو ذرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہو اور اس کے سامنے پالان کی پچھلی لکڑی کے برابر کوئی شے ہو، تو وہ آڑ کے لئے کافی ہے۔ اگر اتنی بڑی (یا اس سے اونچی) کوئی شے اس کے سامنے نہ ہو اور گدھا یا عورت یا...
باب : میرے لئے ساری زمین کو پاک اور مسجد بنا دیا گیا۔
257: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ مجھے چھ باتوں کی وجہ سے اور پیغمبروں پر فضیلت دی گئی ہے۔ 1۔ یہ کہ مجھے وہ کلام ملا جس میں لفظ تھوڑے اور معنی بہت زیادہ ہیں (یعنی کلام اللہ یا خود رسول اللہﷺ کے کلمات) 2۔ میں مدد دیا...
باب : قبروں پر مساجد بنانے کی ممانعت۔
256: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ اُمّ حبیبہ اور اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہما نے رسول اللہﷺ سے ایک گرجا کا ذکر کیا جس کو انہوں نے حبشہ میں دیکھا تھا، اس میں تصویریں لگی ہوئی تھیں۔ آپﷺ نے فرمایا کہ ان لوگوں کا یہی حال تھا کہ جب ان...
باب : قبروں کو سجدہ گاہ بنانے کی ممانعت۔
255: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ اور سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ نے کہا کہ جب رسول اللہﷺ کی وفات کا وقت قریب ہوا تو آپﷺ نے دھاری دار چادر اپنے منہ پر ڈالنا شروع کی۔ جب آپﷺ گھبرا جاتے تو چادر کو منہ پر سے ہٹا دیتے اس حال میں آپﷺ نے فرمایا کہ یہود و نصاریٰ پر...
باب : مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرنا منع ہے۔
254: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص کسی کو کوئی گمشدہ چیز کے متعلق مسجد میں پکارے سنے (یعنی وہ اپنی بلند آواز سے اپنی چیز کے لئے لوگوں کو پکارے ) تو کہے کہ اللہ کرے تیری چیز نہ ملے۔ اس لئے کہ مسجدیں اس واسطے نہیں بنائی گئیں۔
باب : جس کے منہ سے پیاز یا لہسن کی بدبو آئے ، اس کو مسجد سے نکالنا۔
253: معدان بن ابی طلحہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطابؓ نے جمعہ کے دن خطبہ پڑھا اور رسول اللہﷺ اور سیدنا ابو بکر صدیقؓ کا ذکر کیا اور کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک مرغ نے مجھے تین ٹھونگیں ماریں، میں سمجھتا ہوں کہ اس کی...
باب : (کچا) پیاز اور لہسن کھانے کے بعد مسجد سے الگ رہنے کا حکم(کُرَّاث پیاز اور لہسن کے مشابہ بدبو دار پودا ہے )۔
252: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص پیاز یا لہسن کھائے تو وہ ہم سے جدا رہے یا فرمایا کہ ہماری مسجد سے جدا رہے اور اپنے گھر بیٹھے۔ ایک مرتبہ آپﷺ...
باب : لہسن کھا کر مسجد میں آنے کی کراہت۔
251: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے خیبر کی جنگ میں فرمایا کہ جو شخص اس پودے یعنی لہسن کے پودے کو کھائے تو وہ مسجد میں نہ آئے۔
باب : مسجد میں تھوکنے کا کفارہ۔
250: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ یہ ہے کہ (اگر تھوکے تو) مٹی میں دبا دے۔
باب : اذان کے بعد مسجد سے نکلنے کی ممانعت۔
249: ابو شعثاء کہتے ہیں کہ ہم مسجد میں سیدنا ابو ہریرہؓ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ مؤذن نے اذان دی اور ایک شخص مسجد سے اٹھا اور جانے لگا تو سیدنا ابو ہریرہؓ اس کو دیکھتے رہے ، یہاں تک کہ وہ باہر چلا گیا۔ تب سیدنا ابو ہریرہؓ نے کہا کہ اس شخص نے ابو...
باب : جب مسجد میں داخل ہو تو دو رکعت (نفل) پڑھے۔
248: سیدنا ابو قتادہؓ کہتے ہیں کہ میں مسجد میں گیا اور رسول اللہﷺ لوگوں میں بیٹھے ہوئے تھے تو میں بھی بیٹھ گیا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ تمہیں بیٹھنے سے پہلے دو رکعت پڑھنے سے کس نے روکا؟ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! میں نے آپﷺ کو اور لوگوں کو بیٹھے...
باب : مسجد میں داخل ہوتے وقت کیا دعآپڑھیں؟۔
247: سیدنا ابو حمیدؓ (یا سیدنا ابو اسید)ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب کوئی مسجد میں آئے تو کہے کہ "اے اللہ میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے " اور جب نکلے تو کہے "اے اللہ میں تجھ سے تیرا فضل یعنی رزق اور دنیا کی نعمتیں مانگتا ہوں"۔
باب : عورتوں کو (مسجد میں) جانے سے منع کرنا۔
246: سیدہ عمرہ بنتِ عبدالرحمن رضی اللہ عنہا نے اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے سنا، وہ کہتی تھیں کہ رسول اللہﷺاگر موجودہ دَور کی بناؤ سنگھار کرنے والی خواتین کو دیکھتے ، تو انہیں مسجد میں آنے سے روک دیتے ، جیسا کہ بنی اسرائیل کی عورتیں روک...
باب : عورتوں کا مساجد میں (نماز وغیرہ کے لئے ) جانا۔
245: سیدہ زینب الثقفیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو عورت مسجد میں آنا چاہے تو وہ خوشبو کو ہاتھ تک نہ لگائے۔
باب : نماز کے لئے اطمینان سے آنا اور دوڑنے سے اجتناب کرنا۔
244: سیدنا ابو قتادہؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے کہ آپﷺ نے لوگوں کے قدموں کی آواز سنی تو فرمایا (یعنی نماز کے بعد) تمہارا کیا حال ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے نماز کے لئے جلدی کی تھی تو آپﷺ نے...
باب : نمازوں کی طرف چلنے سے گناہ معاف اور درجات بلند کئے جاتے ہیں۔
243: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو آدمی اپنے گھر میں وضو کرے ، پھر اللہ کے کسی گھر میں جائے کہ اللہ کے فرضوں میں سے کسی فرض کو ادا کرے ، تو اس کے قدم ایسے ہوں گے کہ ایک سے تو برائی گرے گی اور دوسرے سے درجہ...