الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب۔ ترک ملاقات اور نبیﷺ کے اس فرمان کا بیان کہ مسلمان کو اپنے بھائی (مسلمان) سے تین دن سے زیادہ (کسی لڑائی جھگڑے کے سبب) ترک ملاقات کرنا جائز نہیں۔
(۲۰۳۸)۔ سیدنا ابو ایوب انصاریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' کسی مسلمان کو یہ لائق نہیں ہے کہ تین رات سے زیادہ اپنے بھائی (مسلمان) سے ترک...
باب۔ مومن سے اگر کوئی گناہ ہو جائے تو اسے چھپائے۔
(۲۰۳۷)۔ سید نا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ، فرماتے تھے:'' میری ساری امت (کے گناہ) معاف ہیں مگر اعلانیہ گناہ کرنے والے (معافی کے مستحق نہیں ہیں) اور اعلانیہ کرنے کی یہ بات ہے کہ رات کو کوئی شخص کوئی گناہ کا کام کرے اور صبح کو...
باب۔ اس بیان میں کہ کیسا گمان کرنا جائز ہے۔
(۲۰۳۶)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' میں گمان کرتا ہوں کہ فلاں فلاں (جو دو شخص ہیں) وہ ہمارے دین کی کوئی بھی بات نہیں جانتے۔ '' اور دوسری ایک روایت میں ہے :'' میں گمان کرتا ہوں کہ فلاں فلاں لوگ ہمارے دین کو جس پر ہم ہیں ، اس کو...
باب۔ حسد اور ایک دوسرے سے ترک ملاقات منع ہے۔
(۲۰۳۴)۔ سیدناا نس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' آپس میں بغض وحسد نہ کرو اور ترک ملاقات نہ کرو بلکہ اللہ کے بندے اور بھائی بھائی بن کر رہو اور کسی مسلمان کو یہ جائز نہیں ہے کہ اپنے (مسلمان) بھائی سے (کسی جھگڑے کے باعث) تین دن سے...
باب۔ کس قسم کی تعریف کرنا برا ہے ؟
(۲۰۳۳)۔ سیدنا ابوبکرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے سامنے ایک شخص کا ذکر ہو اور ایک شخص نے اس کی بہت تعریف کی تو آپﷺ نے فرمایا :'' اللہ تجھ پر رحم کرے تو نے (اس کی تعریف کر کے) اس کی گردن اڑا دی۔ '' اور یہی جملہ آپﷺ نے کئی بار فرمایا :'' (پھر فرمایا):'' اگر تم میں سے...
باب۔ گالی دینے اور لعنت کرنے کی ممانعت۔
(۲۰۳۰)۔ سیدنا ابوذرؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے سنا ، آپﷺ فرماتے تھے :'' جو شخص کسی مسلمان کو فاسق یا کافر کہے اور درحقیقت وہ فاسق یا کافر نہ ہو تو خود کہنے والا فاسق اور کافر ہو جائے گا۔ ''
(۲۰۳۱)۔ سیدنا ثابت بن ضحاکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :''...
باب۔ حسن خلق اور سخاوت کا بیان اور مکروہ فعل '' بخل '' کا بیان۔
(۲۰۲۸)۔ سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ نبیﷺ سے کوئی چیز مانگی گئی اور آپﷺ نے فرمایا ہو :''نہیں (دیتا)۔ ''
(۲۰۲۹)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ میں نبیﷺ کی خدمت میں دس برس رہا ، نبیﷺ نے مجھ کو '' اف '' تک نہیں کہا اور نہ...
باب۔ اس بیان میں کہ نبیﷺ سخت گو اور بد زبان نہ تھے۔
(۲۰۶۷)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ برا کہنے والے اور فحش بکنے والے اور لعنت کرنے والے نہیں تھے ، ہم میں سے کسی پر غصہ کے وقت فرماتے تھے :'' اس کو کیا ہو گیا ہے ؟ اس کی پیشانی خاک آلود ہو۔ ''
باب۔ مومنوں کا آپس میں ایک دوسرے کی مدد کرنا۔
(۲۰۲۶)۔ سیدنا ابوموسیٰ اشعریؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا:'' ایک مومن دوسرے مومن کے لیے ایسا ہے جیسے عمارت کا ایک حصہ دوسرے کو تھامے رہتا ہے۔ '' اور اپنی انگلیوں کو ملا کر مثال بیان کی کہ اس طرح ایک دوسرے سے مل کر قوت دیتے ہیں۔ (ایک بار ایسا ہوا کہ)...
باب۔ ہر کام میں نرمی اور اخلاق عمدہ چیز ہے۔
(۲۰۲۵)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' بے شک اللہ تعالیٰ ہر کام میں نرمی کو پسند کرتا ہے۔ ''
باب۔ ہر اچھی بات کا بتا دینا صدقہ دینے کے برابر ہے۔
(۲۰۲۴)۔ سیدنا جابر بن عبداللہﷺ روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' ہر اچھی بات بتانے کا ثواب صدقہ دینے کے برابر ہے۔ ''
باب۔ جو شخص اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ دے۔
(۲۰۲۳)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا:'' جو شخص اللہ پر اور قیامت (کے دن) پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ وہ اپنے مہمان کی خاطر مدارت کرے اور جو شخص اللہ پر اور روز قیامت پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے...
باب۔ پڑوسی کے ساتھ احسان کرنے کی وصیت
(۱۰۲۱)۔ سیدنا ابو شریحؓ راوی ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :''اللہ کی قسم ! وہ مومن نہیں ہے،اللہ کی قسم ! وہ مومن نہیں ہے،اللہ کی قسم وہ مومن نہیں ہے۔ '' دریافت کیا گیا کہ یا رسول اللہﷺ ! وہ کون شخص ہے ؟ تو آپﷺ نے فرمایا :''جس کا پڑوسی اس سے تکالیف اٹھاتا ہو۔ ''
باب۔ انسانوں اور حیوانوں پر شفقت کرنا۔
(۲۰۱۷)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نے کہا کہ ایک مرتبہ رسول اللہﷺ نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے اور آپﷺ کے ساتھ ہم بھی کھڑے ہوئے۔ اتنے میں ایک گنوار نماز ہی میں دعا مانگنے لگا کہ یا اللہ !مجھ پر اور محمدﷺ پر رحم کر بس اور کسی پر مت کر۔ آپﷺ نے سلام پھیر کر گنوار سے...
باب۔ بچے کو ران پر بٹھا نا جائز ہے۔
(۲۰۱۶)۔ سیدنا اسا مہ بن زیدؓ نے کہا (جب میں بچہ تھا تو)رسول اللہﷺ مجھ کو پکڑ کر ایک ران پر بٹھاتے اور دوسری پر حسنؓ کو۔ پھر دونوں کو (اپنے ساتھ)چمٹا لیتے اور یہ دعا فرماتے :''اے اللہ !تو ان پر رحم و کرم فرما کیونکہ میں بھی ان پر مہربانی کرتا ہوں۔ ''
باب۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے سو(۱۰۰) حصے ہیں۔
(۲۰۱۵)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا :''اللہ تعالیٰ نے رحمت کے سوحصے کیے ، ننانوے حصے اپنے پاس رکھے اور ایک حصہ زمین پر اور اسی ایک حصہ کی وجہ سے تمام مخلوقات ایک دوسرے پر رحم کرتی ہیں۔ حتیٰ کہ گھوڑی بھی اپنے بچے کے اوپر سے پاؤں...
باب۔ بچے کو گود میں لینا ،پیا ر کرنا اور اس پر شفقت کرنا۔
(۲۰۱۳)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ نے کہا کہ ایک گنوار ،نبیﷺ کے پاس آیا اور کہا کہ آپ تو بچوں کو بوسہ دیتے ہیں اور ہم نہیں دیتے۔ آپﷺ نے فرمایا :''میں کیا کروں جب اللہ تعالیٰ نے تیرے دل
میں رحمت ہی نہیں ڈالی (تو میں کس طرح ڈال سکتا ہوں ؟)۔...
باب۔ صلہ رحمی کے بدلے رحمی (کرنا صلہ رحمی)نہیں۔
(۲۰۱۲)۔ سیدنا عبداللہ بن عمروؓ سے مروی ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا :''صلہ رحمی کرنے والا وہ نہیں ہے جو صرف بدلہ چکائے (یعنی احسان کے بدلے احسان کر دے)بلکہ صلہ رحمی کرنے والا(رشتہ ناتا جوڑنے والا)وہ ہے جو اپنے ٹوٹے ہوئے رشتہ کو جوڑے۔ ''