• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ رشتہ ناتا تھوڑی تری سے تر ہو جاتا ہے۔ (۲۰۱۱)۔ سیدنا عمر بن عاصؓ نے کہا کہ میں نے نبیﷺ سے بآواز بلند سنا ، آپﷺ فر ما رہے تھے : ''فلاں شخص کی اولاد میرے دوستوں میں سے نہیں اور میرادوست تو اللہ اور مومن صالح لوگ ہیں۔ لیکن ان (لوگوں) کے ساتھ رشتہ داری ہے۔ اگر وہ تر رکھیں گے تو میں بھی تر رکھوں...
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جو شخص رشتہ ناتا جوڑے گا اللہ بھی اس کے ساتھ ملاپ رکھے گا (یعنی اللہ اس کے ساتھ بھلائی کرے گا) (۲۰۱۰)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا:''رحم رحمٰن سے مشتق ہے (یعنی رحم رشتہ اللہ رحمٰن سے جڑا اور ملا ہوا ہے)اور اسی لیے اللہ تعالیٰ نے (رحم رشتہ سے)فرمایا۔ ''جو تجھ کو ملائے...
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ قطع رحمی کا گناہ۔ (۲۰۰۹)۔ سیدنا جبیر بن مطعمؓ کہتے ہیں میں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :''رحم کا قطع کرنے والا (یعنی رشتے ناتے توڑنے والا)جنت میں داخل نہ ہو گا۔ ''
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اولاد ماں باپ کو گا لی نہ دے (یعنی گالی نہ دلوائے)۔ (۲۰۰۸)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ نے کہا کہ نبیﷺ نے فرمایا :''سب سے بڑا کبیرہ گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنے ماں باپ کو گالی دے۔ '' لوگو ں نے عرض کی کہ بھلا اپنے ماں باپ کو گالی کون دے گا ؟آپﷺ نے فرمایا :''اس طرح کہ کوئی شخص کسی کے باپ کو گالی دے اور...
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    آداب کا بیان باب۔ اچھے برتاؤ کا سب زیادہ مستحق کون ہے ؟ (۲۰۰۷)۔ سیدنا ابو ہر یر ہؓ سے روایت ہیں کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ میری بھلا ئی اور حسن معاملہ کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے ؟آپﷺ نے فرمایا :''تیری ماں ''۔ اس نے پھر پو چھا کہ اس کے بعد ؟آپﷺ نے فرمایا :''پھر بھی تیری...
  6. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ قیامت کے دن مصوروں کا عذاب۔ (۲۰۰۵)۔ سیدنا ابن عمرؓ نے کہا کہ نبیﷺ نے فرمایا :''جو لوگ تصویریں بناتے ہیں قیامت کے دن ان کو عذاب دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ جس کو تم نے بنایا اس کو (ذرا)زندہ تو کرو۔ '' (۲۰۰۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے سنا ، فرماتے تھے کہ اللہ...
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ ذریرہ کا بیان (یہ ایک قسم کی مرکب خو شبو ہے)۔ (۲۰۰۴)۔ ام المومنین عا ئشہؓ نے کہا کہ میں نے حجۃ الوداع کے سال ، احرام باندھتے وقت اور احرام کھولتے وقت ، خوشبوئے ذریرہ رسول اللہﷺ کو اپنے ہاتھ سے لگائی تھی۔
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جو شخص خوشبو کو رد نہ کرے اس کا بیان۔ (۲۰۰۳)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے خوشبو کے تحفے کو رد نہیں فرمایا۔
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ عورت اپنے ہاتھ سے اپنے خاوند کو خوشبو لگائے۔ (۲۰۰۲)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ میں نبیﷺ کو اپنے ہاتھ سے ، جو اس وقت کی سب سے عمدہ خوشبو تھی،لگایا کرتی تھی اور یہاں تک کہ آپﷺ کے سر اور داڑھی مبارک میں بھی مجھے خوشبو معلوم ہوتی تھی۔
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ سر کے بعض حصہ کے بال کٹوانا اور بعض کے نہ کٹوانا۔ (۲۰۰۱)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا کہ آپﷺ نے سر کے حصہ کے بال کٹوانے اور بعض کے نہ کٹوانے سے منع فرمایا۔ ''(یعنی برگر کٹ، مروجہ فوجی ، پیالہ کٹ وغیرہ)۔
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ گھو نگریالے بالوں کا ذکر۔ (۱۹۹۹)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے بال نہ گھو نگریالے تھے نہ بہت سیدھے بلکہ معتدل اور متوسط حا لت کے تھے اور کانوں اور کندھوں کے درمیان تک تھے۔ (۲۰۰۰)۔ سیدنا انسؓ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے ہاتھ پاؤں پر گوشت تھے ،چہرہ مبارک نہایت خوبصورت۔ میں نے...
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ خضاب کا بیان۔ (۱۹۹۸)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا:'' یہود و نصاریٰ بالوں کو خضاب نہیں کرتے لہٰذا تم ان کے خلاف کرو۔ ''(یعنی خضاب کیا کرو۔ مگر سیاہ رنگ سے اجتناب ضرور ی ہے)۔
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ داڑھی کا چھوڑ دینا یعنی قینچی وغیرہ بالکل نہ لگانا۔ (۱۹۹۷)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' مشرکین کی مخالفت کرو اور داڑھی بڑھاؤ اور مونچھیں کتراؤ۔ '' (کیونکہ مشرکین داڑھی کاٹتے ہیں اور مونچھیں بڑھاتے ہیں جیسا کہ آج کل '' شیو'' وغیرہ کی جاتی ہے)۔
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ (زنانوں اور ہیجڑوں کو) جو عورتوں کی مشابہت اختیار کریں گھر سے نکال دینا چاہیے۔ (۱۹۹۶)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے زنانے مخنث مردوں اور مردانہ عورتوں پر لعنت فرمائی اور ان کو گھر سے نکال دو۔ '' ابن عباسؓ نے کہا کہ نبیﷺ نے فلاں فلاں ایسے مخنث مردوں کو نکال دیا تھا اور سیدنا...
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ نبیﷺ کے اس قول کے بیان میں کہ '' میری مہر کا سانقش کوئی نہ کھدوائے۔ '' (۱۹۹۵)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے (اس دور کے رواج کے مطابق مہر وغیرہ لگانے کے لیے) چاندی کی ایک انگوٹھی لی اور اس پر محمد رسول اللہ کندہ کرایا اور فرمایا :'' میں نے چاندی کی ایک انگوٹھی لی ہے اور اس پر...
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ پہلے بائیں طرف کا جوتا اتارنا چاہیے۔ (۱۹۹۴)۔ سیدنا ابویرہرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جو تم میں سے جوتے پہنے تو چاہیے کہ پہلے داہنی طرف کا پہنے اور جب اتارے تو پہلے بائیں طرف کا اتارے تا کہ داہنا پاؤں پہننے میں اول ہو اور نکالنے میں آخر ہو۔ ''
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ صاف چمڑے کا یا بالوں والا جو تا پہننا۔ (۱۹۹۲)۔ سیدنا انسؓ ہی سے روایت ہے کہ ان سے پوچھا گیا کہ کیا نبیﷺ جوتے سمیت نماز پڑھ لیتے تھے ؟ تو انھوں نے جواب دیا :'' جی ہاں۔ '' (نبیﷺ جوتے سمیت نماز پڑھ لیتے تھے)۔ (۱۹۹۳)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' تم میں سے کوئی شخص...
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ زعفرانی رنگ مرد کونا جائز ہے۔ (۱۹۹۱)۔ سیدنا انسؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے مرد کو زعفرانی رنگ (کا کپڑا پہننے) سے منع فرمایا ہے۔
  19. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ ریشمی کپڑے کا (بستر) بچھانا۔ (۱۹۹۰)۔ سیدنا حذیفہؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے ہمیں منع فرمایا :'' سونے چاندی کی برتنوں میں ہم کھائیں پئیں ، ریشمی کپڑا حریر اور دیباج وغیرہ پہنیں اور ان پر بیٹھیں (اور ان کو بستر بنائیں) ''
  20. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ ریشمی کپڑے کا پہننا اور بچھانا اور مردوں کے لیے ناجائز ہے۔ (۱۹۸۸)۔ امیر المومنین عمر بن خطابؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے ریشمی کپڑے سے منع فرمایا ہے مگر اس قدر پھر آپﷺ نے اپنی شہادت کی اور درمیانی والی دونوں انگلیوں کو ملا کر دکھایا (یعنی بقدر دو انگلیوں کی چوڑان کے جائز ہے) وہ اس سے کپڑے کا...
Top