• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب: جان پہچان ہو یا نہ سب کو سلام کرنا چاہیے۔ (۲۰۵۹)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہﷺ سے پوچھا کہ اسلام کا کونسا کام بہتر ہے ؟ تو آپﷺ نے فرمایا :'' (محتاجوں کو) کھانا کھلانا اور جس کو تو جانتا پہچانتا ہو اور جس کو نہ جانتا پہچانتا ہو ، غرض سب (مسلمانوں)کو سلام کرنا۔ ''
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ سوار آدمی پیدل چلنے والے کو سلام کرے۔ (۲۰۵۸)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ ہی سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' سوار آدمی پیدل چلنے والے کو سلام کرے اور پیدل چلنے والا شخص بیٹھے ہوئے شخص کو سلام کرے اور کم آدمیوں کی جماعت زیادہ آدمیوں کی جماعت کو سلام کر ے۔ ''
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    اجازت لینے کا بیان باب۔ کم آدمی زیادہ آدمیوں کو سلام کریں۔ (۲۰۵۷)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ سے فرمایا :'' کم عمر والا بڑی عمر والے کو اور چلنے والا شخص بیٹھے ہوئے شخص کو اور کم آدمیوں کی جماعت زیادہ کی جماعت کو سلام کرے۔ ''
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اس بیان میں کہ چھینک اچھی ہے اور جمائی بری ہے۔ (۲۰۵۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :''اللہ چھینک کو پسند کرتا ہے اور جمائی کو ناپسند کر تا ہے۔ جب کسی کو چھینک آئے اور وہ شخص کہے اَلْحَمْدُ ﷲ تو ہر مسلمان پر جس نے سناوا جب ہو گیا کہ یَرْ حَمُکَ اﷲ کہے لیکن جمائی چونکہ...
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب: چھینکنے والا اَلْحَمْدُ ﷲ کہے۔ (۲۰۵۵)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے پاس دوا اشخاص کو چھینک آئی ایک کو تو آپﷺ نے جواب میں ''یرْحَمُکُ اﷲ'' فرمایا اور دوسرے کو کچھ نہ فرمایا۔ آپﷺ سے پوچھا گیا کہ آپﷺ نے اسے تو ''یرْحَمُکُ اﷲ'' فرمایا اور اسے نہ فرمایا ،تو نبیﷺ نے جواب دیا...
  6. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب: اللہ کے نزدیک سب سے بر اکون سانام ہے ؟ (۲۰۵۴)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے سامنے سب سے برے نام کا وہ شخص ہو گا جس کا نام ملک الا ملاک ہو گا (یعنی شہنشاہ)۔ ''
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جس نے اپنے دوست کو پکارا اور اس کے نام میں کوئی حرف کم کر دیا تو یہ جائز ہے۔ (۲۰۵۳)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ ام سلیم سفر میں تھیں اور نبیﷺ کا غلام جس کا نام انجشہ تھا ، اونٹ کو ہانک رہا تھا۔ آپﷺ نے فرمایا :'' اے انجش !شیشوں کو آہستہ آہستہ لے چل۔ ''(شیشوں سے مراد عورتیں ہیں یعنی '' اے انجش...
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اس بیان میں کہ رکھے ہوئے نام کو اس سے اچھے نام کے ساتھ بدل لینا جائز ہے۔ (۲۰۵۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ سیدہ زینبؓ کا نام پہلے ''برہ (یعنی نیک اور صالحہ) تھا۔ لوگوں نے کہا کہ وہ اپنے نفس کی پاکی ظاہر کرتی ہیں تو رسول اللہﷺ نے ان کا نام زینب رکھ دیا۔
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ نبیﷺ کا فرمان :'' کرم تو مومن کا دل ہی ہے۔ ''۔ (۲۰۵۱)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' لوگ کہتے ہیں کرم (انگور ہے) حالانکہ کرم مومن کا دل ہے۔ ''
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ قیامت کے روز تمام لوگ اپنے باپوں کے نام کے ساتھ پکارے جائیں گے۔ (۲۰۵۰)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :''قیامت میں عہد شکنوں کے لیے ایک جھنڈا نصب کیا جائے گا اور پکارا جائے گا کہ یہ ہیں غداری کرنے والے فلاں کے بیٹے فلاں۔ ''
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ کسی کو اس طرح کہنا کہ '' تیری خرابی ہو ''۔ (۲۰۴۹)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ ایک جنگل کا رہنے والا نبیﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ یا رسول اللہ ! قیامت کب ہو گی ؟ یہ حدیث پیچھے گزر چکی ہے (دیکھیے حدیث : ۱۵۲۰)اور یہاں اس میں اتنا زیادہ ہے کہ آپﷺ نے فرمایا :'' تو جس سے محبت رکھتا ہے...
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اس بیان میں کہ انسان کا شعر و شاعری میں اس قدر مشغول ہونا منع ہے کہ وہ ذکر الٰہی ، تعلیم اور قران مجید کی تلاوت سے بھی اس کو روک دے۔ (۲۰۴۸)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' اگر تم میں سے کسی کا پیٹ پیپ سے بھر جائے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ شعر و شاعری سے بھر جائے۔ ''(بس شعر و...
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اس بیان میں کہ کون سے اشعار ، رجز یہ کلام اور حدی بڑھنا جائز ہے اور کون سا مکروہ ہے (۲۰۴۷)۔ سیدنا ابی بن کعبؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :''بعض اشعار تو حکمت پر ہوتے ہیں۔ فائدہ : امام بخاری اپنی کتاب میں جو دیگر احادیث لائے ہیں اور ان میں رجز یہ کلام اور حدی خوانی کا ذکر بھی موجود ہے۔...
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اس بیان میں کہ مومن ایک سوراخ سے دو دفعہ نہیں کاٹا جاتا۔ (۲۰۴۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' مومن کو ایک سوراخ سے دو دفعہ نہیں کاٹا جاتا۔ ''(ایک دفعہ ڈسے جانے کے بعد ہوشیار رہتا ہے)۔
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ لوگوں کے ساتھ خندہ پیشانی اور اپنے گھر والوں سے خوش طبعی کرنے کا بیان اور سیدنا ابن مسعودؓ کا قول ہے کہ لوگوں سے میل جول رکھ اور اپنے دین میں خلل نہ ڈال۔ (۲۰۴۵)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ ، نبیﷺ ہم سے اس قدر میل جول رکھتے تھے کہ میرا ایک چھوٹا بھائی ابو عمیر تھا ، اس سے...
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جب تجھ میں حیا نہ ہو تو پھر جو تیرا جی چاہے سو (وہی) کر۔ (۲۰۴۴)۔ سیدنا ابومسعود انصاریؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' گزشتہ نبیوں کا کلام جو لوگوں کو ملا ، اس میں یہ بھی ہے کہ جب تو شرم و حیا نہ کرے تو پھر جو تیرا جی چاہے سو کر۔ ''
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ شرم و حیا کا بیان۔ (۲۰۴۳)۔ سیدنا عمران بن حصینؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' شرم و حیا اچھا نتیجہ ہی لاتی ہے۔ ''
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ غصہ سے پرہیز کرنا۔ (۲۰۴۱)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' پہلوان وہ نہیں ہے جو (کشتی لڑنے میں) اپنے مقابل کو گرا دے بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ کو قابو میں رکھے۔ '' (۲۰۴۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہﷺ سے عرض کی کہ مجھ کو...
  19. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ تکلیف میں صبر کرنے کا بیان۔ (۲۰۴۰)۔ سیدنا ابوموسیٰؓ نے نبیﷺ سے روایت کی ہے کہ آپﷺ نے فرمایا :'' کوئی شخص اذیت کی بات سننے پر اللہ سے زیادہ صبر کرنے والا نہیں ہے ، لوگ اللہ کے لیے بیٹا پکارتے ہیں اور وہ ان سے درگزر کرتا ہے اور ان کو رزق دیتا رہتا ہے۔ ''
  20. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان '' اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرو اور سچ بولنے والوں کا ساتھ دو۔ '' (التوبہ :۱۹)اور جھوٹ بولنے والے کی برائی کا بیان۔ (۲۰۳۹)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' سچ بولنا نیک کاموں کی ہدایت کرتا ہے اور نیک کام جنت میں لے جاتا ہے اور انسان سچ...
Top