• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اللہ تعا لیٰ کا قول'' جب تم کھانا کھا چکوتو نکل کھڑے ہو۔ ''(پھیل جاؤ اور وہاں بیٹھے نہ رہو) (احزاب :۵۳) (۱۹۱۰)۔ سیدنا انسؓ کہا کرتے تھے کہ پردہ کی آیت کا شان نزول سب سے زیادہ مجھے معلوم ہے سیدنا ابی بن کعب بھی اس کو مجھ ہی سے پوچھتے تھے (حالانکہ بڑے درجے کے صحابی تھے)۔ رسول اللہﷺ کی ام...
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جب کھانا کھا چکے تو کیا کہے؟ (۱۹۰۸)۔ سیدنا ابو امامہؓ روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ کا دستر خو ان جب اٹھایا جاتا تھا تو آپﷺ یہ پڑھتے تھے :''سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے ، بکثرت تعریف ہے اور پاکیزہ شکر برکت والا ، ہم اس کھانے کا حق پوری طرح ادا نہ کر سکے اور یہ ہمیشہ کے لیے رخصت نہیں کیا گیا ہے (اور...
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ انگلیوں کو (پو نچھنے سے پہلے)چاٹنا اور چو سنا۔ (۱۹۰۶)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فر مایا :''جب تم میں سے کوئی کھائے تو اپنے ہاتھ کو نہ پونچھے جب تک (انگلیاں)خود نہ چاٹ لے یا کسی دوسرے کو چٹا نہ دے۔ '' (۱۹۰۷)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ نے کہا کہ نبیﷺ کے دور میں ہمارے پاس (کھانے...
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ عجوہ کھجور کا بیان (جو مدینہ کی عمدہ قسم کی کھجور ہے)۔ (۱۹۰۵)۔ سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرما یا :''جو شخص ہر روز صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لیا کرے ،اس دن اسے زہر اور جادو ضرر نہ پہنچاسکے گا۔ ''
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ رطب وتمر (تر اور خشک کھجور) کا بیان۔ (۱۹۰۴)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ مدینہ میں ایک یہودی تھا جو میری کھجوریں کٹنے تک مجھے قرض دیا کرتا تھا ، سیدنا جابرؓ کے پاس وہ زمین تھی جو بئر رومہ کے راستہ میں تھی۔ ایک سال خالی گزرا ، اس زمین میں کھجوریں کم ہوئیں اور وہ سال گزر گیا۔ کٹائی کے...
  6. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ کھجوریں اور ککڑی (یا کھیرا) ملا کر کھانا۔ (۱۹۰۳)۔ سید نا عبداللہ بن جعفر بن ابی طالبؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ آپﷺ کھجور اور ککڑی ملا کر کھا رہے تھے۔
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جو شخص اپنے بھائیوں کے لیے پر تکلف کھانا تیا ر کرے۔ (۱۹۰۲)۔ سیدنا ابو مسعود انصاریؓ فرماتے ہیں کہ قوم انصار میں ایک شخص تھا جسے ابو شعیبؓ کہتے تھے ، اس کا ایک غلام قصائی تھا ، انھوں نے اسے کہا کہ میرے واسطے کھانا تیار کر ، میں رسول اللہﷺ سمیت پانچ آدمیوں کی دعوت کروں گا۔ پھر انھوں نے رسول...
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جس برتن پر چاندی کا ملمع ہو اس میں کھانا (پینا)۔ (۱۹۰۱)۔ سیدنا حذیفہؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ریشم اور دیباج نہ پہنو اور نہ سونے چاندی کے برتنوں میں پانی پپو (مثلاً جگ ، گلاس ، جام ، پیالے وغیرہ) اور نہ سونے چاندی کی رکابی (پلٹ ، ڈش وغیرہ) میں کھانا کھاؤ کیونکہ یہ...
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ تلبینہ (حریرہ) کا بیان۔ (۱۹۰۰)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ جب ان کا کوئی رشتہ دار فوت ہو جاتا اور عورتیں اکٹھی ہوتیں پھر وہ اپنے اپنے گھر چلی جاتیں مگر گھر والے اور قریب کی عورتیں رہ جاتیں تو تلبینہ کی ہنڈیاں پکواتیں پھر ثرید بنایا جاتا اور تلبینہ پر ثرید ڈال دیا جاتا پھر کہتی...
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ رسول اللہﷺ اور آپ کے اصحاب کیا کھاتے تھے ؟(آپﷺ کی خوراک کا بیان) (۱۸۹۷)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے ایک روز اپنے صحابہ میں کھجوریں تقسیم کیں اور ہر ایک آدمی کو سات (سات) کھجوریں ، مجھے بھی سات کھجوریں دیں ، ان میں سے ایک خراب (سخت) تھی لیکن ان میں سے کوئی کھجور مجھے اس سے زیادہ...
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ '' جو '' کو (پیسنے کے بعد) منہ سے پھونکنا۔ (۱۸۹۶)۔ سیدنا سہلؓ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے رسول اللہﷺ کے دور میں میدہ دیکھا تھا ؟ وہ بولے '' بالکل نہیں '' (پھر) پوچھا گیا کہ کیا تم یہ جو (کے آٹے) کو چھانتے تھے ؟تو انھوں نے کہا کہ نہیں ،لیکن ہم (پیس کر) منہ سے پھونک لیا کرتے تھے۔
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب :نبیﷺ نے کبھی کسی کھانے کو برا نہیں کہا۔ (۱۸۹۵)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے کھانے کو کبھی برا نہیں کہا۔ اگر اچھا معلوم ہوتا تو کھا لیتے اور اگر اچھا معلوم نہ ہوتا تو نہ کھاتے تھے۔
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ تکیہ لگا کے کھانے کا بیان۔ (۱۸۹۴)۔ سیدنا ابو حجیفہؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے پاس حاضر تھا تو آپﷺ نے ایک شخص سے جو آپ کے پاس بیٹھا تھا ، فرمایا :'' میں تکیہ لگا کر نہیں کھاتا ہوں۔ ''
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ مسلمان ایک آنت میں کھانا کھاتا ہے۔ (۱۸۹۳)۔ (نافع روایت کرتے ہیں کہ) سیدنا ابن عمرؓ اس وقت تک کھانا نہ کھاتے تھے۔ جب تک کہ ایک محتاج شخص ان کے ساتھ کھانے میں شریک ہوتا۔ ایک روز میں ایک محتاج کو بلا کر لایا ، وہ ان کے ساتھ کھانے لگا اور بہت کھانا کھایا۔ سیدنا ابن عمرؓ نے اپنے خادم (نافع) سے...
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ ایک آدمی کا کھانا دو آدمیوں کو کافی ہے۔ (۱۸۹۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' دو آدمیوں کا کھانا تین آدمیوں کو کافی ہوتا ہے اور تین آدمیوں کا کھانا چار آدمیوں کو کافی ہوتا ہے۔ ''
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب : پتلی روٹی (کھانے کا بیان) اور کھانے کی میز پر کھانے کا بیان (۱۸۹۰)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے پتلی روٹی اور بھنی ہوئی بکری کبھی نہیں کھائی یہاں تک کہ آپﷺ اللہ تعالیٰ سے مل گئے۔ (۱۸۹۱)۔ سیدنا انسؓ ہی ایک روایت میں کہتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ رسول اللہﷺ نے کبھی چھوٹی چھوٹی...
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جس نے پیٹ بھر کر کھایا (۱۸۸۹)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ جب رسول اللہﷺ کی وفات ہوئی اس وقت ہمیں کھجوریں اور پانی پیٹ بھر کر کھانے کو ملنے کھانے لگا تھا۔
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ کھانے پر '' بسم اللہ '' کہنا اور داہنے ہاتھ سے کھانا چاہیے۔ (۱۸۸۸)۔ سید نا عمر بن ابو سلمہؓ سے روایت ہے کہ میں بچہ تھا اور رسول اللہﷺ کی پرورش میں تھا۔ کھانے کے وقت میرا ہاتھ رکابی کے چاروں طرف گھومتا تو رسول اللہﷺ نے مجھے فرمایا :'' اے لڑکے ! بسم اللہ پڑھ کر داہنے ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے...
  19. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    کھانے کے احکام ومسائل (۱۸۸۷)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ مجھے سخت بھوگ لگی تو میں سیدنا عمر بن خطابؓ سے ملا اور کہا کہ قرآن کی فلاں آیت مجھ کو پڑھ کر سنا ؤ۔ وہ اپنے گھروں میں گئے اور وہ آیت مجھ کو پڑھ کر سنائی سمجھا ئی۔ میں وہاں سے (واپس) چلا ، تھوڑی دور نہیں گیا تھا کہ بھو ک کی وجہ...
  20. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ سال بھر کا خرچہ (نان و نفقہ) اپنے اہل و عیال کے لیے جمع کرنے کا بیان اور اپنے بیوی بچوں پر کس طرح خرچ کرے۔ (۱۸۸۶)۔ امیر المومنین سیدنا عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ بنی نضیر کے باغ کی کھجوریں فروخت کر کے اپنے اہل و عیال کے لیے سال بھر کا سامان لے کر جمع کر لیتے تھے۔
Top