Aamir
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 16، 2011
- پیغامات
- 13,382
- ری ایکشن اسکور
- 17,099
- پوائنٹ
- 1,033
نان و نفقہ اخراجات کا بیان
اہل و عیال پر خرچ کر نے کی فضیلت
(۱۸۸۴)۔ سیدنا ابو مسعود انصاریؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' جو مسلمان آدمی اپنے اہل و عیال پر اللہ کا حکم ادا کرنے کی نیت سے خرچ کرے تو اس کو اس میں صدقہ کا ثواب ملے گا۔ ''
(۱۸۸۵)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' بیوہ عورت اور مسکین کے ساتھ (اچھا) سلوک کرنے والا ایسا ہے جیسا کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا جیسے رات کو عبادت کرنے والا اور دن کو روزہ رکھنے والا۔ ''