الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
یہ اقتباس آپ کے "اہل زبان"ہونے کی شاہد ہے لیکن اسی قسم کے اہل زبان جس کی نشاندہی جمشید صاحب نے کی ہے۔ بھلامن تراحاجی بگویم تومراملابگو کیلئے آپ کو دورجانے کی ضرورت کیوں اپنے مراسلات پر شکریہ اورپسندیدگی کے اظہار سے اس کا پتہ چل سکتاتھا۔
آپ نے جوسوال کیاہے اسے پڑھ کر نہایت حیرت ہے کہ کوئی شخص...
جمشید صاحب! بہت خوب !کیابات کہی ہے۔ بخدا دل خوش کردیاہے۔ اہل زبان کی یہ تعریف پہلی مرتبہ سنی ہے لیکن صحیح لگتی ہے کیونکہ بیشتر اہل زبان کا دعویٰ کرنے والے اسی قسم کے لوگ ہیں۔ ابن دائود صاحب کو ناراض ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے اس طنزیہ ومزاحیہ مراسلہ پر جتنی سنجیدگی سے اپنے ردعمل کااظہار...
غلط فہمی کا کوئی سوال نہیں ہے ۔ انٹرنیٹ پر سرچ کے دوران مجھے یہ کتاب ملی اس لئے میں نے بتادیا۔ میرے خیال سے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہونا چاہئے۔ اب اگر خضرحیات صاحب جمشید صاحب سے ہی اپنے سوال کا جواب چاہتے ہوں تو دوسری بات ہے۔
"معرفت" اور"نابلد"میں زمین وآسمان کا فرق ہے۔ معرفت کسی چیز کو گہرائی وگیرائی سے جاننے اورپہچاننے کے معنی میں آتاہے۔ قرآن پاک میں ہے۔ یہود رسول اکرم کو ایسے ہی جانتے تھے جیسے کہ اپنے بیٹوںکو جانتے تھے۔ یعرفونہ کمایعرفون ابنائ ھم
اورنابلد کسی چیز سے بالکلیہ ناواقفیت کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔شتان...
وہ لوگ جو تقلید کے خلاف شمشیر بکف ہیں۔ اورتحقیق کا دعویٰ کرتے ہیں وہ اپنے کسی عالم کی لکھی گئی بات کی اس طرح تقلید کریں گے ۔دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔ کسی نے بغیرتحقیق کے یہ حوالہ دے دیاہوگا۔ اب سب مل کر اسی لکیر کو پیٹتے چلے جارہے ہیں۔ میں یہاں لکیر کے فقیر والی کہانت نہیں دوہراناچاہتا لیکن بات وہی...
جب آپ پوچھتے ہیں کہ متبحر فی المذہب کیلئے کون ساکورس ہے اور وہ کون سالمحہ ہے جب وہ متبحر فی المذہب ہوجاتاہے تواسی وقت آنجناب نے اگرذراسنجیدگی اورمتانت کا مظاہرہ کیاہوتااوریہ سوال پوچھنے سے قبل ایک بار اس پر نظرثانی کی ہوتی تو یہ نوبت نہ آتی۔
آپ اگر وہ حد اورلکیر پوچھنے کاحق رکھتے ہیں...
میں نے ایک بات کہی تھی کہ اصول کرخی کے بعد بھی علماء احناف نے اصول فقہ پر مستقل کتابیں لکھیں ہیں اگروہ اس کواحناف کا معروف قاعدہ اورمتفقہ قاعدہ سمجھتے ہیں تواس پر دوچار دیگر اصول فقہ کی کتابوں سے استشہاد کیوں نہیں پیش کرتے لیکن اس کاسیدھا جواب کسی نے نہیں دیا ہرایک نے ادھر ادھرکی بات کی ہے۔...
اسی کو کہتے ہیں کہ بال کی کھال نکالنا۔
اگردوسرااسی طرز پر سوال کردے کہ بچہ پیداہوتاہے والدین کی نقل کرتے ہوئے بڑاہوتاہے۔ ان کو نماز پڑھتے دیکھ ان کی طرح ہی نماز کی حرکتیں دوہراتاہے ۔پھر دینی علم حاصل کرتاہے۔ دینی علم حاصل کرنے میں بھی ایک طویل عرصہ تک اس کی یہ حیثیت نہیں ہوتی کہ وہ مسائل کا...
انسان کوکسی بات کو تول کربولناچاہئے۔ جذباتیت اشتعال اورعجلت میں اکثراسی طرح کی غلطی ہوتی ہے کسی چیز کو کسی ایک جماعت کی جانب منسوب کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اس جماعت کے ارکان اس کا عمومی طورپر اعتراف کرتے ہوں۔ ورنہ اس کی جانب نسبت کرنا غلط بات ہوگی۔
جب آپ اپنے بارے میں یہ بات پسند نہیں کرتے کہ...
اگرحضرت عروہ کو بذات خود اس کا علم ہوتاکہ متعہ کو حضور نے منسوخ کردیاہے تو وہ حضور کا قول وفعل پیش کرتے یاحضرات شیخین کے طرز عمل کو دلیل بناتے۔ ظاہر سی بات ہے کہ وہ حضورپاک کا قول وفعل پیش کرتے ۔ لیکن سیاق حدیث سے صاف معلوم ہورہاہے کہ ان کو اس سلسلے میں نسخ کا علم نہ تھا لیکن انہوں نے حضرت شیخین...
جہاں تک میری تحقیق ہے ان الفاظ کے ساتھ کتب روایت میں کوئی روایت نہیں ملتی۔ حضرت ابن تیمیہ نے فتاوی میں انہی الفاظ کے ساتھ ذکر کیاہے لیکن کتب روایت وحدیث میں حضرت ابن عباس کے ساتھ دوسرے الفاظ کے ساتھ مذکور ہے۔ اوراس کے ساتھ یہ بھی دھیان رکھناچاہئے جو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے جواب میں حضرت...
محترم کفایت اللہ صاحب!
کچھ بولنے اورآپ کے مذکورہ فرمان گمراہ اورگمراہ کن میں بہت فرق ہے ۔ علماء ہمیشہ سے ایک دوسرے پر رد کرتے آئے ہیں لیکن رد جب اس سطح پر پہنچ جائے کہ ابوحنیفہ کی جگہ ابوجیفہ اورضال ومضل کے فرمان صادر کئے جانے لگیں تواس کو علمی رد نہیں بلکہ دشمنی نکالنے سے تعبیر کیاجائے گا۔...
اعتدال تحریر کا حسن ہواکرتاہے اوربداعتدالی اورشدت پسندی تحریر کا عیب ماناجاتاہے ۔ کسی موضوع پر بحث مناقشہ اورردوتردید اچھی بات ہے اس سے علم میں اضافہ ہوتاہے۔ بحث کے نئے گوشے سامنے آتے ہیں۔ اورخیالات کو جلاملتی ہے لیکن یہ سب اس وقت بہتر ہوتاہے جب بات معتدل انداز میں کہی جائے ۔ اورسخت بات کوبھی...