• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. ساجد

    کیا مغربی جمہوریت کو مشرف بہ اسلام کیا جا سکتا ہے؟

    یہی وہ جمہوریت کا دلچسپ کھیل ہے جس سے ہمارا سیاستدان بہرحال چمٹا رہنا ہی پسند کرتا ہے۔ پھر چونکہ عوام بے علم ہونے کے باوجود اسلام کے شیدائی ضرور ہیں۔ اس لئے وہ آیت کی تاویل کر کے اور واقعات کو اِس طرح توڑ موڑ کر پیش کرے گا کہ جس طرف سے دیکھیں جمہوریت کے آئینہ میں اسلام ہی اسلام نظر آئے۔ 2...
  2. ساجد

    کیا مغربی جمہوریت کو مشرف بہ اسلام کیا جا سکتا ہے؟

    عوام کی اپنی رائے کچھ نہیں ہوتی نہ ہی وہ اہل الرائے ہوتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ اور دولت کے وسائل پر قابض لوگ ان کی رائے کو بگاڑتے اور سنوارتے رہتے ہیں۔ عوام کی حیثیت اس خام مال کی ہوتی ہے جو چند سرمایہ داروں کو سیاسی اقتدارِ اعلیٰ سے اُٹھا کر آئینی اقتدارِ اعلیٰ کے ایوانوں میں لا کھڑا کرتا ہے تاکہ...
  3. ساجد

    کیا مغربی جمہوریت کو مشرف بہ اسلام کیا جا سکتا ہے؟

    سیاست دانوں کی جمہوریت سے وابستگی کی وجوہات: مذکورہ مذہبی رہنماؤں کے علاوہ پیشتر سیاست دان ایسے ہیں جو بہرحال مغربی طرزِ انتخاب کو سینے سے لگائے رکھنا چاہتے ہیں۔ اس کی وجوہات درج ذیل ہیں: 1. حقیقت یہ ہے کہ جمہوری نظام میں حاکمیت عوام کی نہیں ہوتی بلکہ ان پیشہ ور ریاست بازوں کی ہوتی ہے جو عوام...
  4. ساجد

    کیا مغربی جمہوریت کو مشرف بہ اسلام کیا جا سکتا ہے؟

    اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ جو سیاسی اور دینی رہنما جمہوری طرزِ انتخاب کو غیر اسلامی قرار دیتے ہیں وہ خود کیوں انتخابات میں حصہ لیتے رہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ لوگ برضا و رغبت الیکشن میں حصہ نہیں لیتے بلکہ بہ امر مجبوری انہیں یہ تلخ فریضہ سر انجام دینا پڑتا ہے تاکہ دین بیزار اور خراب عناصر کے...
  5. ساجد

    کیا مغربی جمہوریت کو مشرف بہ اسلام کیا جا سکتا ہے؟

    اب رہا یہ سوال کہ علامہ شبیر احمد عثمانیؒ اور ان کے ساتھیوں نے ۱۹۴۹ء کی قرار داد مقاصد پر اطمینان کا اظہار کیا تھا تو اس کی وجہ محض یہ ہے کہ اسلامی نظام کی طرف پیش رفت کے لئے ایک نسخہ تجویز ہوا تھا۔ یہ لوگ اس خوش فہمی میں مبتلا رہے کہ اس نسخہ کا استعمال بھی کیا جائے گا مگر جب یہ امید بر نہ آئی...
  6. ساجد

    کیا مغربی جمہوریت کو مشرف بہ اسلام کیا جا سکتا ہے؟

    1. مولانا معین الدین صاحب لکھوی 2. رفیق احمد باجوہ 3. رانا خداداد خاں 4. حافظ عبد القادر روپڑی اور ایسے حضرات تو بہت زیادہ ہیں جو کسی سیاسی شہرت کے مالک نہیں لیکن وہ جمہوریت کے خلاف مضامین قلمبند کر رہے ہیں۔ اور ایسے مضامین نوائے وقت سمیت دوسرے اخبارات میں بھی چپ رہے ہیں۔ گویا آج سے پچاس...
  7. ساجد

    کیا مغربی جمہوریت کو مشرف بہ اسلام کیا جا سکتا ہے؟

    8. جزوی مضامین: 1. درخواست دہندگی اور عہدہ کی طلب تفہیم القرآن زیر آیت اجعلنا للمتقین امام مولانا ابو الاعلیٰ مودودی 2. حق بالغ رائے دہی کا ابطال تفہیم القرآن زیر آیت استخلاف مولانا ابو الاعلیٰ مودودی ہمیں ایسی مطبوعات یا مضامین کو مزید تلاش کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس ''اجماع سکوتی'' کے...
  8. ساجد

    کیا مغربی جمہوریت کو مشرف بہ اسلام کیا جا سکتا ہے؟

    7. مندرجہ ذیل مستقبل تصانیف ہیں جو مغربی طرز انتخاب کو باطل قرار دیتی ہیں۔ 1. اسلام میں خلیفہ کا انتخاب ڈاکٹر محمد یوسف پی۔ ایچ۔ ڈی 2. اسلام میں مشورہ کی اہمیت مفتی محمد شفیع صاحب کراچی 3. امیر کہاں تک شوری کا پابند ہے؟ قاری محمد طیب مہتمم دار العلوم دیو بند 4. اکثریت معیار حق نہیں مولانا...
  9. ساجد

    کیا مغربی جمہوریت کو مشرف بہ اسلام کیا جا سکتا ہے؟

    1. پولیٹیکل تھیوری سید ابو الاعلیٰ مودودی صفحہ ۳۷ 2. اسلام کا اقتصادی نظام مولانا حفظ الرحمان سیوہاروی صفحہ ۸۹ 3. پولیٹیکل تھیوری ڈاکٹر عزیز احمد صفحہ ۱۷ 4. قرآنی قوانین غلام احمد پرویز صفحہ ۹ نیا ایڈیشن ص ۳۱ پرانا ایڈیشن 5. اسلام کا نطام حکومت مولانا حامد اللہ انصاری صفحہ ۴۷۱ 6. اسلام کا...
  10. ساجد

    کیا مغربی جمہوریت کو مشرف بہ اسلام کیا جا سکتا ہے؟

    1. تعارف مدنیت: پروفیسر محمد امین جاوید ایم اے سیاسیات، تاریخ پہلا ایڈیشن ۱۹۶۵ء، تیسواں ایڈیشن ۱۹۷۸ء صفحہ ۱۰۱ تا ۱۰۶ 2. کتاب شہریت: پروفیسر محمد سرور، پروفیسر محی الدین صدر شعبہ سیاسیات پانچواں ایڈیشن ۲۴۴ تا ۲۴۸ 3. اصول سیاسیات: پروفیسر صفدر رضا صدر شعبہ سیاسیات پہلا ایڈیشن ۱۹۶۵ء، پانچواں...
  11. ساجد

    کیا مغربی جمہوریت کو مشرف بہ اسلام کیا جا سکتا ہے؟

    4. مورخ اسلام اکبر شاہ خان نجیب آبادی نے اپنی تصنیف ''تاریخ اسلام'' جلد اول کے مقدمہ کے آخر میں (صفحہ ۳۷ تا ۴۶) ملوکیت، جمہوریت اور خلافت کے فرق کو واضح کر کے موجود جمہوریت کو باطل قرار دیا ہے۔ 5. اس وقت سیاسیات کے کورس کی تین کتابیں ہمارے سامنے پڑی ہیں۔ یہ کتابیں کالجوں میں طالب علموں کو...
  12. ساجد

    کیا مغربی جمہوریت کو مشرف بہ اسلام کیا جا سکتا ہے؟

    حیرت تو اس بات پر ہے کہ اس قومی ہیرو کی ہر سال بڑے جوش و خروش سے برسی منائی جاتی ہے۔ مقرر حضرات علامہ اقبال کے شعروں سے اپنی تقریر کو مزین کرتے ہیں اور مصنفین اس کے شعروں کے بغیر اپنی تحریر کو مستند و مکمل نہیں سمجھتے لیکن یہ عقیدت محض رسمی اور نمائشی ہی معلوم ہوتی ہے۔ علامہ اقبال کے بعد قائد...
  13. ساجد

    کیا مغربی جمہوریت کو مشرف بہ اسلام کیا جا سکتا ہے؟

    3. وہ اس نظام کو بھی آمریت اور استبداد ہی کی ایک شکل قرار دیتے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ ملوکیت میں ایک آدمی خود سر اور خود رائے ہوتا ہے۔ جمہوریت میں اکثریتی پارٹی خدا بن بیٹھتی ہے۔ باقی پارلیمنٹ اور رعایا سب اس کی محکوم و مجبور و مقہور ہوتی ہے۔ فرماتے ہیں ؎ دیو استبداد، جمہوری قبا میں پائے کوب...
  14. ساجد

    کیا مغربی جمہوریت کو مشرف بہ اسلام کیا جا سکتا ہے؟

    یہاں دو صد خر سے مراد عوام اور پختہ کار انسان سے مراد صاحب الرائے ہے۔ اِسی مضمون کو دوسرے شعر میں اس طرح ادا کیا ہے۔ جمہوریت اِک طرزِ حکومت ہے کہ جس میں بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے 2. ووٹوں کی اکثریت حاصل کرنے کے لئے پارٹیاں بنانے اور الیکشن لڑنے کے متعلق فرماتے ہیں: الیکشن،...
  15. ساجد

    کیا مغربی جمہوریت کو مشرف بہ اسلام کیا جا سکتا ہے؟

    2. علامہ اقبال جنہیں سیاسی بصیرت کے لحاظ سے نظریہ پاکستان کا خالق اور دینی بصیرت کے لحاظ سے مفکر اسلام سمجھا جاتا ہے۔ جنہوں نے خود مغربی ملکوں میں گھوم پھر کر اس جمہوریت کا بغور مطالعہ کیا۔ انہوں نے نصف صدی پیشتر مسلمانوں کو جمہوریت کی قباحتوں سے متنبہ کر دیا تھا۔ مثلاً: 1. حق بالغ رائے دہی اور...
  16. ساجد

    کیا مغربی جمہوریت کو مشرف بہ اسلام کیا جا سکتا ہے؟

    ہم صرف تیسری شِق پر غور کریں گے۔ اگر یہ اجماع ہی ثابت نہ ہو سکے تو باقی دو کی تفصیل و تشریح تحصیل حاصل ہو گی۔ ہم پہلے لکھ آئے ہیں کہ مغربی طرزِ انتخاب کے پانچ ارکان ہیں اور ان کی بنیاد عوام کی حاکمیت ہے ان میں سے ایک بھی حذف ہو جائے تو یہ نظام چل نہیں سکتا اب دیکھیے: 1. عوام کی حاکمیت کے بجائے...
  17. ساجد

    کیا مغربی جمہوریت کو مشرف بہ اسلام کیا جا سکتا ہے؟

    یہاں تین باتیں قابلِ غور ہیں۔ 1. اجماعِ صحابہ کے حجت ہونے میں تو کسی کو کلام نہیں۔ لیکن ما بعد کے ادوار کا اجماع کا حجت ہونا بذات خود مختلف فیہ مسئلہ ہے اور راحج قول یہی ہے کہ ما بعد کا اجماع امت کے لئے قابلِ حجت نہیں ہے۔ 2. صحابہ کا اجماع تو ثابت کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ ان کا زمانہ بھی محدود...
  18. ساجد

    کیا مغربی جمہوریت کو مشرف بہ اسلام کیا جا سکتا ہے؟

    4. بہت سے ممتاز علمائے کرام خود اس طرزِ انتخاب میں حصہ لیتے رہے ہیں۔ 5. ان ساری سرگرمیوں کے باوجود آج تک (یعنی ۸۰-۱۹۷۹ء تک) کسی عالمِ دین نے اس کے خلاف فتویٰ نہیں دیا لہٰذا یہ اجماع سکوتی ہے جو منجملہ ادلّہ شرعیہ ایک قابلِ حجت امر ہے۔ اب اس کے خلاف آواز اُٹھانا: ﴿ومن یشاقق الرسول من بعد ما...
  19. ساجد

    کیا مغربی جمہوریت کو مشرف بہ اسلام کیا جا سکتا ہے؟

    3. موجودہ طرزِ انتخاب اور اجماعِ سکُوتی جمہوریت نوازوں کی طرف سے اکثر یہ اعتراض بھی اُٹھایا جاتا ہے کہ: 1. مغربی جمہوری نظام ہمارے ملک میں تقریباً ایک صدی سے رائج ہے لیکن علماء نے اس کے عدم جواز کا آج تک فتویٰ نہیں دیا۔ 2. ۱۹۴۹ء میں جو قراردادِ مقاصد منظور ہوئی۔ یہ قرار داد تقریباً ۲۲ ممتاز...
  20. ساجد

    کیا مغربی جمہوریت کو مشرف بہ اسلام کیا جا سکتا ہے؟

    پھر یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ یہ طرزِ انتخاب اور مرکزی اسمبلیوں کا قیام دراصل مغربی عیاشی کی ایک شکل ہے۔ پاکستان جیسا غریب ملک اس مدّ پر ہر چوتھے پانچویں سال کروڑوں روپے خرچ کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ قومی دولت اور وقت کے ضیاع کا تو اندازہ لگانا ہی بہت مشکل ہے۔ قوم میں اخلاقی اور معاشرتی...
Top