الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
ظاہر سی بات ہے اہل حدیث علماء مقلد تو ہیں نہیں ۔ دلائل کی بنیاد پر اجتہاد کرتے ہیں ۔ اور کسی ایسے مسئلہ میں جس میں فقہاء کے یہاں سے اختلاف چلا آیا ہو اہل حدیث مجتہدین میں اختلاف ہوجانا بھی فطر ی ہے ۔ پھر بھی اہل حدیث علماء کی عام رائے عورت کو شہوت سے چھونے پر وضو کے نہ ٹوٹنے کی ہی ہے ۔ دیکھیے...
ویسے اہل حدیث ان کی گالیوں کا جواب کیسے دیتے ہیں وہ بھی ملاحظہ فرمالیں۔ یہ تقریر شیخ جلال الدین قاسمی کی ہے جو انہوں نے انہیں انظر قاسمی کے جواب میں کی تھی۔
Ghair Mohammadiyo ki Galiyoon ka Jawab - Sheikh Jalaluddin Qasmi 1-2 - YouTube
ویسے ہمارے یہاں دیوبندی تبلیغی ان کی گالیاں اہل حدیثوں کو سنانے کے لیے وقفہ وقفہ سے انہیں بلاتے رہتے ہیں۔خوب مزے لے لے کر ان کی گالیاں سنتے سناتے ہیں۔ اس وقت کسی تبلیغی کو اکرام مسلم یاد نہیں آتا ۔ تو یہ ان گالیوں کا جواب ہے جو اب تک دیوبندی اہل حدیث کو انہیں صاحب کےزبانی دلاتے رہے ہیں۔
میں نے ان کی گالیوں کی تائید نہیں کی۔ ان کے اس خطاب میں کچھ کام کی باتیں بھی ہیں۔ میں نے واضح کردیا ہے کہ یہ کام کی باتیں سن لیں اور ان کی گالیوں کو نظر انداز کردیں۔
aqeel بھائی یہ اہل حدیث لوگ ہیں۔ ان کو جب تک آپ اللہ ، اس کے رسول اور صحابہ کے حوالہ سے کوئی بات نہیں لا کر دیں گے صرف ہندستان کے اکابرین کے حوالہ سے کچھ بھی نہیں منواسکتے ۔
تو کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ میں آپ کو کوئی ایسا مسئلہ بتاوں جس میں احناف کا موقف سارے ہی صحابہ کے خلاف ہو اور اہل حدیث علماء نے سارے صحابہ کو چھوڑ کر احناف کا موقف اختیار کرلیا ہو؟
مولانا عبدالمعید مدنی کا ایک قول ہمارے ادارہ کے صدر زید پٹیل صاحب نے روایت کیا ہے کہ :
اگر اللہ مولانا مودودی کی ایک خدمت پردہ قبول کرلے تو کیا معلوم ان کی نجات کے لیے کافی ہوجائے۔
خانقاہی تصوف کا ہندستانی معاشرہ پر بڑا گہرا اثر رہا ہے ۔ علماء اہل حدیث کو ان اثرات سے باہر نکلنے میں تھوڑا وقت لگ گیا۔ یہ ساری مثالیں اصل میں باہر نکلنے کے مرحلہ کے درمیان کی مثالیں ہیں ۔ ہمارے کسی بڑے کا کوئی قول وعمل اگر قرآن وسنت یا منہج صحابہ سے ٹکرائے گا ہم سے رد کر دیں گے یہی ہمارا منہج ہے ۔