• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : بغیر کسی عذر کے ظہر کی نماز کو عصر کے وقت تک مؤخر کر دینا (۳۳۶)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے مدینہ میں ظہر اور عصر کی آٹھ رکعات اور مغرب و عشاء کی سات رکعات (ایک ساتھ) پڑھیں ۔
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : ظہر کا وقت زوال کے وقت سے (شروع ہوتا) ہے (۳۳۴)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ (ایک دن) رسول اللہﷺ جب آفتاب ڈھل گیا، باہر تشریف لائے اور آپﷺ نے ظہر کی نماز پڑھی۔ پھر آپﷺ منبر پر کھڑے ہو گئے اور آپﷺ نے قیامت کا ذکر کیا اور بیان فرمایا : '' اس میں بڑے بڑے حوادث ہوں گے۔ '' اس کے بعد آپﷺ نے...
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : گرمی کی شدت میں ظہر کو ٹھنڈا کر کے پڑھنا (۳۳۲)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' جب گرمی زیادہ بڑھ جائے تو نماز کو ٹھنڈا کر کے پڑھا کرو۔ اس لیے کہ گرمی کی شدت جہنم کے جو ش سے (ہوتی) ہے اور جہنم نے اپنے پروردگار سے شکایت کی اور کہا کہ اے میرے پروردگار ! میرے ایک...
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : نماز پڑھنے والا اپنے رب سے منا جات کرتا ہے (۳۳۱)۔ ؂ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا : '' سجدوں میں اعتدال کرو اور تم میں سے کوئی شخص اپنے دونوں ہاتھ کتے کی طرح نہ بچھا دے اور جب تھو کے تو چاہیے اپنے آگے نہ تھو کے اور نہ اپنی داہنی جانب، اس لیے کہ وہ اپنے پروردگار سے مناجات کرتا ہے۔ ''
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : پانچوں نمازیں گناہوں کا کفارہ ہیں (۳۳۰)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہﷺ سے سنا آپﷺ فرماتے تھے '' اگر تم میں سے کسی کے دروازہ پر کوئی نہر بہتی ہو کہ وہ اس میں ہر روز پانچ مرتبہ نہاتا ہو کہ تو تم کیا کہتے ہو کہ یہ (نہانا) اس کے میل کچیل کو باقی رکھے گا ؟'' صحابہ کرامؓ نے...
  6. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : نماز، اس کے وقت (معین) پر پڑھنے کی فضیلت (۳۲۹)۔ سیدناعبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے پوچھا کہ اللہ کے نزدیک کونسا عمل زیادہ محبوب ہے ؟ تو آپ نے فرمایا : '' نماز، جو اپنے وقت پر (پڑھی گئی) ہو۔ '' میں نے پھر پوچھا کہ اس کے بعد کونسا ؟ تو آپﷺ نے فرمایا : '' اس کے بعد والدین...
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : نماز (گناہوں) کا کفارہ ہے (۳۲۶)۔ سیدنا حذیفہؓ بیان کرتے ہیں کہ وہ لو گ امیر المومنین عمرؓ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو انھوں نے کہا کہ فتنہ کے بارے میں رسول اللہﷺ کی حدیث تم میں سے کسے یاد ہے ؟ میں نے کہا کہ مجھے (بالکل اسی طرح) یاد ہے جیسا کہ آپﷺ نے فرمایا۔ امیر المومنین عمرؓ نے فرمایا کہ پھر...
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    نماز کے اوقات کا بیان باب : نماز کے اوقات اور ان کی فضیلت (کا بیان) (۳۲۵)۔ سیدنا ابو مسعو د انصاریؓ، مغیرہ بن شعبہؓ کے پاس گئے، جبکہ وہ عراق میں تھے اور ایک دن نماز میں تاخیر ہو گئی تھی، کہا کہ اے مغیرہ ! (تم نے) یہ کیا کیا ؟ تم نہیں جانتے کہ (ایک دن) جبریلؑ تشریف لائے اور انھوں نے نماز پڑھی تو...
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : (کیا جائز ہے کہ) عورت نماز پڑھنے والے (کے جسم) سے نا پاکی کی کوئی چیز ہٹا دے؟ (۳۲۴)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود کی حدیث، نبیﷺ کی قریش پر بد دعا کرنے کے بارے میں، جو کہ آپﷺ نے قریش پر اس دن کی تھی جس دن انھوں نے آپ پر اوجھڑی رکھ دی تھی، پہلے گزر چکی ہے (دیکھے حدیث : ۱۷۸) اور اس روایت میں اتنا...
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : اگر حالت میں نماز میں کسی چھوٹی لڑکی کو اپنی گردن پر اٹھائے (تو کچھ مضائقہ نہیں) (۳۲۳)۔ سیدنا ابو قتادہ انصاریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نماز پڑھتے تھے اور آپﷺ (اسی حالت میں) ابو لعاص بن ربعیہ بن عبدالشمس کی بیٹی امامہ بنت زینب، بنت رسول اللہﷺ کو اٹھائے ہوتے تھے۔ پھر جب سجدہ کرتے تو ان کو...
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : سوئے ہوئے آدمی کے پیچھے نماز پڑھنا (۳۲۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ بے شک رسول اللہﷺ نماز پڑھ رہے ہوتے تھے اور میں عرض کے بل آپﷺ کے سامنے بستر پر سو رہی ہوتی تھی۔ پس جب آپﷺ وتر پڑھنے کا ارادہ فرماتے تو مجھے جگا دیتے تو میں بھی وتر پڑھ لیتی۔
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : نماز پڑھنے والے کے سامنے سے گزر نے والے کا گناہ (۳۲۱)۔ سیدنا ابو جہیمؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' اگر نماز پڑھنے والے کے سامنے سے گزرنے والا یہ جان لیتا کہ اس پر کس قدر گناہ ہے، تو بے شک اسے چالیس۔ ۔ ۔ تک کھڑا رہنا بھلا معلوم ہوتا اس بات سے کہ اس کے سامنے سے نکل جائے۔ '' (ابو...
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : نمازی، اپنے سامنے سے گزرنے والے کو واپس کر دے (۳۲۰)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ جمعہ کے دن کسی چیز کے طرف (منہ کر کے) نماز پڑھ رہے تھے جو ان کو لوگوں سے چھپاتی تھی۔ پس ایک جوان نے جو (قبیلہ) بنی ابی معیط سے تھا، یہ چاہا کہ ان کے آگے سے نکل جائے تو سیدنا ابو سعیدؓ نے اس کے سینہ میں دھکا دیا، پس...
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : تخت یا چارپائی کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھنا (درست ہے) (۳۱۹)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ نے کہا کیا تم لوگوں نے ہمیں کتے اور گدھے کے برابر کر دیا ؟ بے شک میں نے اپنے آپ کو چار پائی پار لیٹا ہوا دیکھا اور نبیﷺ تشریف لاتے تھے تو چار پائی کے بیچ میں (کھڑے ہو کر) نماز پڑھتے اور میں اس بات کو برا...
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : سواری، اونٹ، درخت اور کجاوہ کی طرف نماز پڑھنا (۳۱۸)۔ سیدنا ابن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ اپنی سواری کو چوڑائی میں بٹھا دیتے تھے اور اس کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھتے تھے (عبید اللہ راوی نے نافع راوی سے پوچھا) کہ جب سواریاں چرنے کے لیے چلی جاتیں (تو پھر آپﷺ کیا کرتے تھے؟) وہ بولے کہ...
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : بغیر جماعت کے ستونوں کے درمیان نماز پڑھنا (درست ہے) (۳۱۷)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ رسول اللہﷺ کے کعبہ میں داخل ہو نے کی حدیث بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ کعبہ میں داخل ہوئے۔ میں نے سیدنا بلالؓ سے پوچھا (جب وہ باہر آ گئے) کہ نبیﷺ نے (کعبہ نے اندر) کیا کیا ؟ سیدنا بلالؓ نے کہا کہ آپﷺ نے ایک ستون کو...
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : ستون کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا درست ہے (۳۱۶)۔ سیدنا سلمہ بن اکوعؓ سے روایت ہے کہ وہ (مسجد نبوی) میں اس ستون کے پاس نماز پڑھا کرتے تھے جو مصحف کے قریب تھا تو (ان سے) پوچھا گیا کہ اے ابو مسلم ! میں (یزید بن ابی عبیدہ) تمہیں دیکھتا ہوں کہ تم اس ستون کے پاس نماز پڑھنے کی کوشش کیا کرتے ہو ؟...
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : نیزہ کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھنا (درست ہے) (۳۱۵)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ جب قضائے حاجت کے لیے باہر تشریف لے جاتے تو میں اور ایک لڑکا آپﷺ کے پیچھے جاتے، ہمارے پاس ایک عکازہ (گانسی دار لکڑی) یا لاٹھی یا نیزہ ہوتا تھا اور ہمارے ساتھ ایک پانی کی چھاگل ہوتی تھی ۔ پس جب آپﷺ اپنی...
  19. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : نماز پڑھنے والے اور سترہ کے درمیان (زیادہ سے زیادہ) کتنا فاصلہ ہونا چاہیے ؟ (۳۱۴) ۔ سیدنا سہل بن سعدؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے نماز پڑھنے کی جگہ اور دیوار کے درمیان ایک بکری کے گزر جا نے کے بقدر فاصلہ ہوتا تھا۔
  20. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : امام کا سترہ مقتدیوں کا (بھی) سترہ ہے (۳۱۲)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جب عید کے دن (نماز پڑھانے) نکلتے تو حکم دیتے کہ حربہ (چھوٹا نیزہ) آپ کے سامنے گاڑ دیا جائے اور آپﷺ اس کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھاتے اور لوگ آپﷺ کے پیچھے ہوتے اور سفر میں (بھی) آپﷺ یہی کیا کرتے تھے، اسی...
Top