• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : وہ مسجدیں جو مدینہ کے راستوں پر ہیں اور وہ مقامات جن میں نبیﷺ نے نماز پڑھی (کون سے ہیں) (۳۰۲)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ راستہ میں کچھ مقامات پر نماز پڑھا کرتے تھے اور کہتے کہ میں نے نبیﷺ کو ان مقامات میں نماز پڑھتے دیکھا تھا۔ (۳۰۳)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب (بھی)...
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : مسجد وغیرہ میں تشبیک کرنا (ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسری میں ڈالنا) (۳۰۰)۔ سیدنا ابو موسیٰ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: '' مومن، مومن کے لیے مثل عمارت کے ہے کہ اس کا ایک حصہ دسرے حصے کو تقویت دیتا ہے۔ '' اور آپﷺ نے اپنی انگلیوں میں تشبیک فرمائی۔ (۳۰۱)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں...
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :بازار کی مسجد میں نماز پڑھنا (درست ہے) (۲۹۹)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ جماعت کی نماز، اپنے گھر کی نماز اور اپنے بازار کی نماز سے پچیس (۵۰) درجے (ثواب میں) فوقیت رکھتی ہے، اس لیے کہ جب تم میں سے کوئی وضو کرے اور اچھا وضو کرے اور مسجد میں محض نماز ہی کا ارادہ کر کے آئے...
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : مسجد میں چت لیٹنا درست ہے (۲۹۸)۔ سیدنا عبد اللہ بن زید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبیﷺ کو مسجد میں چت لیٹے ہوئے دیکھا اور آپﷺ اپنا ایک پاؤں دوسرے پاؤں پر رکھے ہوئے تھے۔
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : مسجد میں حلقہ باندھنا اور بیٹھنا (درست ہے) (۲۹۷)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے نبیﷺ سے پوچھا اور آپ (اس وقت) منبر پر تھے کہ رات کی نماز کے بارے میں آپ کیا حکم دیتے ہیں ؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ دو دو رکعت (پڑھنی چاہیے) ۔ پھر جب تم میں سے کوئی صبح (ہو جانے) کا خوف کرے تو ایک...
  6. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : کعبہ اور مسجدوں میں دروازے اور زنجیر (تالے) رکھنا (۲۹۶)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ مکہ میں تشریف لائے تو عثمان بن طلحہؓ کو بلایا، انھوں نے (کعبہ کا) دروازہ کھول دیا، پھر نبیﷺ اور بلال اور اسامہ بن زید اور عثمان بن طلحہؓ اندر گئے، اس کے بعد دروازہ بند کر لیا گیا، پھر آپﷺ اس میں...
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : مسجد میں کھڑ کی اور گزر گاہ (کا رکھنا درست ہے) (۲۹۴) ۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے (ایک روز) خطبہ پڑھا تو فرمایا کہ بیشک اللہ سبحانہٗ نے ایک بندہ کو (دنیا کے اور) اس چیز کے درمیان،جو اللہ کے ہاں ہے، اختیار دیا (کہ چاہے جس کو پسند کر لے) تو اس نے اس چیز کو اختیار کر لیا جو اللہ...
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : ضروریات کے لیے مسجد میں اونٹ کا لے جانا (جائز ہے) (۲۹۲)۔ ام سلمہؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے شکایت کی کہ میں بیمار ہوں تو آپﷺ نے فرمایا : '' تم سوار ہو کر لوگوں کے پیچھے سے طواف کرو۔ '' پس میں نے طواف کیا اور رسول اللہﷺ کعبہ کے ایک گوشہ میں نماز پڑھ رہے تھے۔ آپﷺ سورۂ طور کی تلاوت...
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : مسجد میں بیماروں وغیرہ کے لیے خیمہ (نصب کرنا درست ہے) (۲۹۱) ۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ (غزوۂ) خندق کے دن سیدنا سعدؓ کو ہفت اندام (ایک رگ کا نام ہے) میں زخم لگ گیا تو نبیﷺ نے ایک خیمہ مسجد میں نصب کیا تاکہ قریب سے ان کی عیادت کریں۔ پس یکایک اس حال میں کہ مسجد میں بنی غفار کا...
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : قیدی اور قرض دار مسجد میں باندھا جائے (تو کیا جائز ہے ؟) (۲۹۰)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' ایک سرکش جن گزشتہ شب میرے سامنے آیا (یا اس کی مثل کوئی کلمہ فرمایا) تا کہ میری نماز قطع کر دے مگر اللہ نے مجھے اس پر قابو دے دیا اور میں نے چاہا کہ مسجد کے ستونوں...
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : مسجد میں شراب کی تجارت کو حرام کہنا (درست ہے) (۲۸۹)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ جب سُود کے بارے میں سورۂ بقرہ کی آیات نازل کی گئیں تو نبیﷺ مسجد کی طرف تشریف لے گئے اور ان آیات کو لوگوں کے سامنے پڑھ دیا۔ پھر آپﷺ نے شراب کی تجارت حرام کر دی۔
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : مسجد میں جھاڑ و دینا اور چیتھڑوں اور کوڑے اور لکڑیوں کا اٹھا دینا (بڑے ثواب کا کام ہے) (۲۸۸)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ ایک حبشی عورت مسجد میں جھاڑو دیا کرتی تھی جب وہ مر گئی تو نبیﷺ نے اس کی بابت پوچھا تو لوگوں نے کہا کہ وہ تو مر گئی،۔ فرمایا : '' تم نے مجھے اطلاع کیوں نہ دی ؟ (اچھا...
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : (قرض دار سے) مسجد میں تقاضا کرنا (اور اس کے) پیچھے پڑنا (۲۸۷)۔ سیدنا کعب بن مالکؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے مسجد میں ابن ابی حدرد سے اس قرض کا تقاضا کیا جوان پر تھا۔ پس دونوں کی آوازیں بلند ہو گئیں یہاں کہ انھیں رسول اللہﷺ نے سنا اور آپﷺ گھر میں تھے تو آپﷺ ان کے پاس تشریف لائے یہاں تک کہ...
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : اسلحہ بردار لوگوں کا مسجد میں داخل ہو نا۔ (۲۸۶)۔ ام المو منین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو ایک دن اپنے حجرہ کے دروازہ پر دیکھا اور حبش کے لو گ مسجد میں کھیل رہے تھے اور رسول اللہﷺ مجھے اپنی چادر سے چھپا رہے تھے اور میں ان کے کھیل کو دیکھ رہی تھی۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ...
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : مسجد میں شعر پڑھنا (کیسا ہے ؟) (۲۸۵)۔ سیدنا حسان بن ثابت انصاریؓ نے سیدنا ابوہریرہؓ سے گواہی طلب کی کہ میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں (بتاؤ) کیا تم نے نبیﷺ سے سنا ہے کہ آپﷺ (مجھ سے) فرماتے تھے : '' اسے حسان ! رسول اللہﷺ کی طرف سے (مشرکوں کو) جواب دے، اے اللہ ! حسان کی روح القدس کے ذریعے...
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : مسجد میں سے گزرنا سے (کس طرح چاہئے ؟) (۲۸۴)۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: '' جو شخص ہماری مسجدوں یا بازاروں میں سے کسی تیر کے ساتھ گزرے تو اسے چاہیے کہ اس کی پیکانوں کو پکڑے کہیں ایسا نہ ہو کہ اپنے ہاتھ سے کسی مسلمان بھائی کو زخمی کر دے۔ ''
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : جب مسجد میں گزرے تو تیر کی پیکان پکڑے (۲۸۳)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص مسجد میں سے گزرا اور اس کے ہمراہ کچھ تیر تھے تو اس کو رسول اللہﷺ نے فرمایا: '' ان کی پیکان (جس سے آدمی زخمی ہو سکتا ہے) پکڑ لو۔ ''
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : جو شخص مسجد بنائے (اس کا کیا ثواب ہے ؟) (۲۸۲)۔ سیدنا عثمان بن عفانؓ سے روایت ہے کہ جب لو گ ان کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے،جس وقت کہ انھوں (عثمان) نے رسول اللہﷺ کی مسجد بنائی، انھوں نے کہا کہ تم نے (میرے بارے میں) بہت کچھ کہا حالانکہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : '' جو شخص...
  19. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : مسجد کی تعمیر میں ایک دوسرے کی اعانت کرنا (۲۸۱)۔ سیدنا ابوسعید خدریؓ (ایک دن) حدیث بیان کرنے لگے یہاں تک کہ مسجد (نبویؓ) کی تعمیر کے بیان پر آئے تو کہنے لگے کہ ہم ایک ایک اینٹ اٹھاتے تھے اور سیدنا عمارؓ دو دو اینٹیں اٹھاتے تھے تو انھیں نبیﷺ نے دیکھا تو آپﷺ ان (کے جسم) سے مٹی جھاڑنے لگے اور...
  20. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :مسجد کی تعمیر کا بیان (۲۸۰)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے زمانے میں مسجد کچی اینٹوں سے (تعمیر کی ہوئی تھی) اور اس کی چھت کھجور کی شاخوں کی تھی اور اس کے ستون کھجور کی لکڑی کے تھے تو امیر المومنین سیدنا ابوبکرؓ نے اس میں کچھ زیادتی نہیں کی اور امیر المومنین سیدنا عمرؓ...
Top