الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
23۔کم عمر اور نوجوان لڑکیوں کے لیے کیا نصیحت کریں گی؟
مجھے تو خود ابھی نصیحت کی ضرورت ہے۔۔ لیکن یہ کہ دنیا میں آنے کا مقصد پہچانیں، تا کہ ناکام نہ لوٹنا پڑے۔۔
جی یہ میں نے دیکھا تھا۔۔ اور کچھ نے تو کہا کہ یہ عربی نام ہے ہی نہیں۔ کسی اور زبان کا نام ہے اور اس کا معنی بھی کچھ اور ہے۔۔ خیر اگر کوئی مجھے باحوالہ بتا دے تو ٹھیک ہے۔
22۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟
اپنا آئیڈیل اداکاروں کی بجائے رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کو بنائیں۔
فضول کام کرنے اور گپیں ہانکنے کی بجائے علم و عمل پر توجہ دیں۔
ابھی وقت اور صحت ہے، ذہنی صلاحیتیں ساتھ دے رہی ہیں۔ اس سے فائدہ اٹھا لیں...
20۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟
کہ آپ کچھ بھی کر لو۔ کسی بھی حد تک چلے جاؤ۔ لوگوں کو خود سے راضی اور اپنا ہم خیال نہیں بنا سکتے۔ دنیا کے پیچھے دن رات بھاگتے رہو۔ وہ آپ سے آگے بھاگے گی۔آپ خود دنیا سے چلے جاؤ گے مگر دنیا نہیں پا سکو گے۔ نہ دنیا ملی نہ سکون ملا۔
اس لئے...
19۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
ایک خواب۔۔ میں نے دیکھا تھا کہ میرے والد مجھے ایک قبر کے پاس چھوڑ آئے تھے۔میں خود ہی قبر میں لیٹ گئی۔مجھ پر مٹی ڈالی گئی۔ میں نے بہت مزاحمت کی مگر...
18مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتی ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو محدث فورم سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
زیادہ سے زیادہ علم نافع کا حصول اور ساتھ عمل ۔
17محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئیں اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟ ارکان خواتین میں سے کسی بہن کا بھی تذکرہ کیجئے۔
یہاں سبھی ممبر محنتی ہیں۔ جو خود لکھتے ہیں وہ بھی، جو کاپی کرتے ہیں اور حوالہ بھی ساتھ دہتے ہیں وہ بھی اور جو ٹائپنگ کرتے ہیں وہ بھی قابل...
16۔محدث فورم پر پہلا دن کیسا تھا ؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟
یاد ہی نہیں آرہا کہ کیسا تھا۔۔آغاز میں میں نے بہت غلط لکھا تھا۔ ٹائپنگ مسٹیکس بہت زیادہ تھیں۔اور مجھے فورم پر کچھ بھی ٹھیک سے سمجھ نہیں آرہا تھا، بعد میں سب سمجھ آگیا۔
15. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتی ہیں؟
اسلام سے دوری کی کچھ کو سزا ہے، کچھ کی آزمائش ہورہی ہے۔ وقت تیزی سے گزر رہا ھے اور ہم طرح طرح کے فتنوں میں مبتلا ہیں۔ جو جتنا حصہ سمیٹ سکتا تھا سمیٹ رہا ہے۔۔۔ اور جہالت، انا اور سستی ہمیں لے کر ڈوب رہی ہے۔۔کاش ہمیں اس سے...
14۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتی ہیں ؟
کہ اگلا انسان کس قسم کی سوچ کا حامل ہے۔ مقصد کیا ہے اسکا اور اسکی ترجیحات کیا ہیں۔۔
10آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
کسی کو میری وجہ سے تکلیف نہ ہو۔۔ اگر کسی کا اچھا نہیں کر سکتی تو برا بھی نہ کروں۔ اللہ کو راضی کر لوں۔ جان دے کر بھی اللہ کو راضی نہ کیا تو سب بیکار اور رائیگاں ہے۔ اسلام پر جینا ہو اور مرنا ایمان پر ہو، شھادت مل جائے۔ جب مرنا ہی ہے تو کچھ کر کے مرو۔۔
9۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتی ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
فرصت میں انٹر نیٹ استعمال کرتی ہوں یا پھر سو جاتی ہوں۔ اور پریشانی میں روتی ہوں اور کھاتی ہوں۔۔ عام لوگ پریشانی میں کھاتے نہیں مگر مجھے پریشانی سے بھوک لگ جاتی ہے۔۔ابتسامہ
روز مرہ کے مشاغل تو پڑھنا اور گھر کا...
8۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
ویسے تو میں ہر وقت مسرور ہی رہتی ہوں۔۔ مگر جب کسی کو کوئی مسئلہ سمجھاؤں اور اسکی سمجھ میں آجائے تو دلی مسرت ہوتی ہے ۔
7۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئیں ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟
2011 میں۔۔۔ میں دراصل پہلے بریلوی تھی پھر دیوبندی ہوئی ، اور اب اھلحدیث ہوں۔، جب فیس بک پر اکاؤنٹ بنایا تو حنفیوں سے بحث کرنے کا موقع ملا۔ بس وہیں سے یہ سلسلہ شروع ہو گیا۔ کچھ عرصہ بحث کے بعد چھوڑ دیا ۔...