جو حقوق انسان پر واجب ہيں ان ميں سے ايك والدين كے ساتھ نيك سلوك روا ركھنا ہے ' خواہ وہ زند ہوں يا مر چكے ہوں ' اچھے ہوں يا بُرے ، والدين كا احترام اور ان كى شرعى ضروريات كا پورا كرنا اس قدر اہميّت كا حامل ہے كہ خدا نے قرآن مجيد ميں اس كا ذكر كيا ہے ، حتى كہ بعض مقامات پر تو اللہ تعالى نے اپنى...