الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
وعلیکم السلام،
یہ دھاگا ملاحظہ کیجئے پلیز۔ مختصراً یہ کہ ایک مرتبہ اپنا براؤزر کا کیشے بالکل خالی کر لیجئے۔ اور ایک مرتبہ فورم پر آنے کے بعد Ctrl + F5 کر لیں اور جب بھی پوسٹ شو نہ ہو تو یہی Ctrl + F5 دبا دیا کریں۔
جزاکم اللہ خیرا۔
فواد صاحب،
یہ سیکشن اراکین کے تعارف کے لئے ہے۔ نہ کہ امریکی ڈیپارٹمنٹ کی تشہیر کے لئے ۔ آپ سے گزارش ہے کہ کچھ اپنا تعارف بھی پیش کر دیں، چونکہ یہ ایک اسلامی فورم ہے لہٰذا ممکن ہو تو یہ بھی بتا دیجئے گا کہ آپ مسلمان ہیں یا نہیں۔ تاکہ آپ سے اسی انداز میں بات چیت کرنا ممکن ہو سکے۔ اور آپ جیسے...
بہن، ایک ہی بات کو بار بار دہرائے چلے جانا کوئی معقول بات نہیں ۔ دیکھئے ابوالحسن علوی بھائی نے پچھلی پوسٹ میں بانداز احسن وضاحت کر دی ہے کہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ دین کی ایک داعیہ ہیں۔ ان کی خدمات سے انکار ناممکن ہے۔ جو بات آپ کو اور مفتی عبداللہ صاحب کو سمجھانے کی کوشش کی...
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
اللہ تعالیٰ آپ کی دعاؤں کو اور آپ کی محنت کو قبول فرمائیں۔ دراصل کتب کے معاملات ہمارے ادارے میں کلیم حیدر بھائی دیکھتے ہیں۔ وہ چند روز کی چھٹیوں پر ہیں، ان کی واپسی پر پہلے یہ معلوم کر لیتے ہیں کہ آیا یہ کتاب ہماری لائبریری میں موجود ہے یا نہیں؟ اگر تو موجود...
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
ابن داؤد بھائی جان،
ہمارا فرض ہے کہ اگر کوئی نادانی میں علماء کی تعریف میں مبالغہ کر رہا ہے تو اس کو احسن انداز میں سمجھائیں اور ہار نہ مانیں بلکہ مسلسل انہیں سمجھاتے رہیں۔ یہ بھی ہمارے دینی بہن بھائی ہی ہیں، بس کسی معاملے میں ان کی سوچ کچھ غلط ہے تو آہستہ...
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بھائی اگرچہ اردو فورم پر انگریزی حروف میں یوزرنیم کی ہم خوب حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کی کوئی مجبوری ہے تو ہم بہرحال آپ کو مایوس نہیں کر سکتے تھے۔ یوزر نیم آپ کے حسب خواہش بدل دیا گیا ہے۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ،
بھائی کچھ دنوں کے لئے کلیم حیدر بھائی چھٹیوں پر ہیں۔ واپس آتے ہیں تو یہ معلومات ان شاءاللہ مہیا کریں گے۔ ویسے مختصر شرح تو سنن ابن ماجہ اور سنن ابو داؤد جو دارالسلام نے شائع کی ہیں، ان کے ساتھ موجود ہے۔ اور یہ دونوں ہی ہماری کتب لائبریری میں اپ لوڈ کی جا چکی ہیں۔ مستقل...
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
مین پیج پر لاگ ان نہ ہو سکنے والے مسئلے کے لئے درج ذیل پوائنٹس دیکھئے۔
۱۔ سب سے پہلے تو یہ دیکھ لیں کہ آپ کس یو آر ایل سے فورم کے مین صفحہ پر آتے ہیں:
www.KitaboSunnat.com/forum/forum.php
یا
KitaboSunnat.com/forum/forum.php
یا
KitaboSunnat.com/forum
یا...
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محدث فورم انتظامیہ کی جانب سے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے مجھے دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ محقق عالم دین اور محدث فورم کے سینئر رکن و رکن مجلس شوریٰ محترم شیخ کفایت اللہ حفظہ اللہ کو محدث فورم پر حدیث اور علوم الحدیث سیکشن کا ناظم مقرر کیا...
محترم فارق بھائی،
ہمارے کلیم حیدر بھائی ابھی کچھ روز کی چھٹیوں پر جا چکے ہیں یا جانے والے ہیں۔ ان کی واپسی ہوتے ہی ان شاءاللہ اس کی جانب توجہ کرتے ہیں۔ اگر یہ کتب لائبریری میں موجود ہوئیں تو ان شاءاللہ ترجیحی بنیادوں پر اپ لوڈ کروانے کی کوشش کریں گے۔
محترمہ یہاں صرف عالم عرب کے سلفی شیوخ کی ویب سائٹس کے لنک دئے گئے ہیں۔ اور اردو جاننے والے کسی بھی عالم دین کی ویب سائٹ کا کوئی لنک نہیں ہے۔ لہٰذا ازراہ کرم دوسروں کے بارے میں حسن ظن سے کام لیا کریں۔!