الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
خوارج سے متعلق علماءکی رائیں
خوارج کی تکفیراورعدم تکفیرسے متعلق علماءکے تین اقوال ہیں :
اول : وہ کافرہیں اوران کے ساتھ وہی معاملہ کیاجائگاجوکافروں کے ساتھ کیاجاتاہے ، یہ قول امام بخاری ، امام ابوبکربن العربی ،امام سبکی اورامام قرطبی کاہے ، نیز امام شافعی ، امام مالک،امام احمد اور اہل حدیث کی...
ثعالبیہ
ثعلبہ بن مشکان ( شہرستانی نے ثعلبہ بن عامرلکھاہے ) کے متبعین ہیں جوعبدالکریم بن عجردکے گہرے دوستوں میں سے تھا، پھربچوں کی ولایت سے متعلق اختلاف ہونےکی وجہ سے دونوں الگ ہوگئے ، ہوایوں کہ عجاردہ میں سے ایک آدمی نے ثعلبہ کی بیٹی سے نکاح کا پیغام دیا ثعلبہ نے اس سےمہرکی تعیین کے لئے کہا،...
عجاردہ
عبدالکریم بن عجردکی طرف منسوب ہے،جوعطیہ بن اسودحنفی کے متبعین میں سے تھا،اس فرقے کی نشوونماسجستان میں ہوئی اور اپنےاختلافات کی وجہ سےیہ تقریباپندرہ فرقوں میں تقسیم ہوگئے،ان میں سے جب کوئی ایک رائے پیش کرتاتودوسرااسے ردکردیتااورپھراس کےمتبعین اس سے براءت کا اظہارکردیتے اورپھروہ اپنے...
بیہسیة
ابوبیہس ہیثم بن جابرکی طرف منسوب ہے ، جوسعدبن ضبیعہ میں سے تھا، اورابتداءمیں خوارج محکمہ میں سے تھا، پھران سے اختلاف کی وجہ سے ان سے الگ ہوگیا، اسے ولیدبن عبدالملک کے حکم سے مدینہ کے والی عثمان بن حیان مری نے سنہ 94ھ میں قتل کردیا ۔ ان کے بہت سارےشاذاقوال ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں ہے ،...
صفریہ
صفریہ خوارج کے بڑے فرقوں میں سے ایک ہے ، زیادبن اصفرکی جانب منسوب الصفریۃ الزیادیۃ کے نام سے معروف ہے ، اس گروہ نے چند امورمیں ازارقہ نجدات اوراباضیہ کی مخالفت کی ہے ، مثلا:
قعدہ عندالقتال کو کفرنہیں گردانتے، رجم کو ساقط نہیں مانتے ، مشرکین کے بچوں کو قتل کرنےکے قائل نہیں ، اورنہ ان...
نجدات
نجدہ بن عامرالحنفی کی طرف نسبت کرکے اس جماعت کونجدات کہاجاتاہے،نافع بن ازرق نے جب ان لوگوں کوجو قعدہ (یعنی مخالفین کے خلاف جنگ سے بازرہنے) سے اپنی برءت کا اظہارکرکے اس کی طرف ہجرت نہ کریں گرچہ وہ ان کے ہم مشرب ہوں مشرکین کا نام دیدیا اورمخالفین کے بچوں اورعورتوں کےقتل کو جائز قرار...
ازارقہ کے باطل عقائد
1 – علی ، عثمان ، طلحہ ، زبیر، عائشہ اورعبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم جیسے جلیل القدر صحابۂ کرام کی تکفیر۔
2 – تکفیرقاعد: یعنی جوجنگ سے روگردانی کرکےبیٹھارہے وہ کافرہے گرچہ وہ ان کے مذہب وطریقہ پرہی کیوں نہ ہو۔
3 – مخالفین کے بچوں اورعورتوں کو قتل کرناجائزہے ۔
4 –...
ازارقہ
یہ ابوراشد نافع بن ازرق حنفی کے متبعین ہیں جس نے یزید بن معاویہ کےآخری عہدمیں خروج کیا، خوارج کی اتنی بڑی تعداداورقوت جواس کے عہدمیں تھی کبھی نہیں رہی ، یہ اپنی جماعت لےکربصرہ سے اہوازکی طرف نکلا اورعبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہ کے عمال کو قتل کرکے فارس وکرمان کےشہروں پرقابض ہوگیا، اس کا...
محکمہ اولی
جیساکہ پچھلےصفحات میں گذراکہ خوارج کو محکمہ بھی کہا جاتاہے جوکہ خوارج میں سب سے پہلا گروہ ہے ، انہوں نے علی رضی اللہ عنہ کے خلاف خروج کیااورحکمین کے فیصلہ کوماننے سے انکارکردیااورپھرحروراء نامی مقام پر جمع ہوگئے ، ان کے سردارعبداللہ بن کواء،عتاب بن اعور، عبداللہ بن وہب راسبی ،...
عقیدہ کےباب میں اباضیہ کاموقف
1 – عبداللہ بن اباض کی امامت پرتمام اباضیہ کا اتفاق ہے ۔
2 – عام خوارج کی طرح ان کے نزدیک مرتکب کبیرہ کافرہے ، البتہ اس کفرکو کفر نعمت سے تعبیرکرتےہیں ، جس کے مرتکب کے ساتھ دنیامیں کافروں جیساسلوک نہیں کیاجائےگا لیکن آخرت میں کافروں کی طرح ہمیشہ ہمیش جہنم میں...
اباضیہ
اباضیہ خوارج کا مشہورفرقہ ہے ،اورباعتبارفرقہ خوارج کا یہ پہلافرقہ ہے اوردنیامیں اسی کو زیادہ وسعت وترقی ملی جس کی وجہ سے آج بھی اٹلانٹک کےبعض خطوں میں ان کا وجودہے ،اس فرقےکا امام عبد اللہ بن اباض تھاجس کا پورانام عبداللہ بن یحیی بن اباض المری ہے ، اس کا ظہورپہلی صدی ہجری کے نصف اخیرمیں...
خوارج کے فرقے
خوارج شروع میں متحدتھے اوران میں کوئی اختلاف نہیں تھا ، لیکن گذرتے وقت کے ساتھ ان میں بھی گروہ بندی ہوتی گئی اوریہ مختلف فرقوں میں بنٹتےگئے، ان فرقوں کی تعدادمیں علماءکا اختلاف ہے ، امام ابوالحسن اشعری کے مطابق ان کی تعدادچارہے ، لیکن دیگرلوگوں نے مختلف تعدادبیان کی ہے ، کسی...
احادیث نبویہ میں خوارج کی مذمت
جیساکہ پہلےمذکورہواکہ خوارج کے وجودکی پیشن گوئی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلےہی کردی تھی ، ذیل میں ہم وہ روایتیں پیش کررہےہیں جن میں خوارج اوران کی علامتوں کابیان اوران کی مذمت ہے :
(1) ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، فرماتےہیں : ایک بار...
خوارج کی حکومتیں
جیساکہ مذکورہ سطورمیں یہ بیان کیاجاچکا ہے کہ خوارج کی کو ئی باضابطہ مستقل او رطویل حکومت تو قائم نہ ہو سکی لیکن انہوں نے بعض علاقوں پرقبضہ کرکے اپنی سیادت قائم کرنے کی کوششیں ضرورکیں ،اس ضمن میں خوارج صفریہ کاظہور مغرب اقصی میں ہو ا اوران لوگوں نے اس پرقبضہ کرلیا اوراباضیہ کا...