• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. شاکر

    حیات حضرت عیسیٰ علیہ السلام - حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کی تحقیق

    جزاک اللہ محترم ابن بشیر بھائی جان۔۔ بہت ہی گہری تحقیق ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائیں۔ یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ آٹھ شاہد مل کر بھی ضعیف + ضعیف = حسن لغیرہ والے اصول کے حساب سے اس حدیث کو تقویت کیوں نہیں پہنچاتے؟
  2. شاکر

    اولیاء اللہ کی نذر ماننے کا معروف او رمروج غلط طریقہ

    جزاک اللہ ابن بشیر بھائی جان۔ آپ نے بہت اہم حوالہ جات مہیا کر دئے ہیں۔ مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ جب خود حنفی علماء بلکہ پہلے حوالے کے حساب سے تو بریلوی علماء بھی ایسی نذر کے مخالف ہیں تو عوام کی ایسی کثیر تعداد کیوں اس جہالت میں مبتلا ہے؟ ان کے علماء کیوں اپنی عوام کو ایسی ’بالاجماع حرام‘ نذر سے...
  3. شاکر

    قبر پر اذان کہنا علمائے احناف کی زبانی

    جزاک اللہ ابن بشیر بھائی جان۔ دفن کے بعد اذان کی دلیل بعض حضرات یہ دیتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ شیطان اذان کی آواز سن کر بھاگتا ہے۔ اور وہ وقت چونکہ میت سے سوال و جواب کا ہوتا ہے لہٰذا شیطان کی دخل اندازی سے میت کی حفاظت کے لئے یہ اذان کہی جاتی ہے۔ اس کا درست جواب کیا ہے؟
  4. شاکر

    نماز میں ہاتھ باندھنے کا حکم اور مقام

    اختلاط کی بحث بعض علماء نے بتایا ہے کہ سماک بن حرب کا حافظہ آخری عمر میں خراب ہوگیا تھا، وہ اختلاط کا شکار ہو گئے تھے۔ تغیر باخرۃ، دیکھئے الکواکب النیرات لابن الکیال (ص ۴۵) اور الاغتباط بمن رمی بالاختلاط (ص۱۶۱ ت ۴۸) ابن الصلاح الشہرزوری نے کہا: "واعلم ان من کان من ھذا قبیل مختجاً برواتیہ فی...
  5. شاکر

    نماز میں ہاتھ باندھنے کا حکم اور مقام

    معدلین اوران کی تعدیل ان جارحین کی جرح کے مقابلے میں درج ذیل محدثین سے تعدیل مروی ہے: 1۔ مسلم: احتج بہ فی صحیحہ (دیکھئے میزان الاعتدال ۲۳۳/۲) شروع میں سماک کی بہت سی روایتوں کا حوالہ دیا گیا ہے جو صحیح مسلم میں موجود ہیں لہٰذا سماک مذکور امام مسلم کے نزدیک ثقہ وصدوق اور صحیح الحدیث ہیں۔...
  6. شاکر

    نماز میں ہاتھ باندھنے کا حکم اور مقام

    جارحین اور ان کی جرح * شعبہ: قال یحیٰ بن معین : "سماک بن حرب ثقۃ وکان شعبۃ یضعفہ"۔۔۔ الخ (تاریخ بغداد ۲۱۵/۹ ت ۴۷۹۲) ابن معین ۱۵۷ھ میں پیدا ہوئے اور شعبہ بن الحجاج ۱۶۰ھ میں فوت ہوئے یعنی یہ روایت منقطع ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔ 1۔ سفیان الثوری : "کان یضعفہ بعض الضعف" امام العجلی (مولود...
  7. شاکر

    نماز میں ہاتھ باندھنے کا حکم اور مقام

    نصرالرب فی توثیق سماک بن حرب سماک بن حرب کتب ستہ کے راوی اور اوساط تابعین میں سے ہیں۔ صحیح بخاری وصحیح مسلم میں ان کی درج ذیل روایتیں ہیں: صحیح البخاری: (ح۶۷۲۲ قال: تابعہ یونس وسماک بن عطیۃ وسماک بن حرب۔۔۔۔"الخ) صحیح مسلم: (۲۲۴، ۱۲۸/۴۳۶ ۴۵۸،۴۵۹، ۴۹۹، ۶۰۶، ۶۱۸، ۶۴۳(۶۷۰) ۷۳۴، ۸۶۲، ۸۶۶، ۹۶۵،...
  8. شاکر

    عمیر کی والدہ محترمہ کے لیے دعا کی اپیل

    أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ ، اشْفِ وَأَنْتَ الشَّافِى لاَ شِفَاءَ إِلاَّ شِفَاؤُكَ ، شِفَاءً لاَ يُغَادِرُ سَقَمًا اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحت یاب فرمائے اور ایمان و صحت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین
  9. شاکر

    نماز میں ہاتھ باندھنے کا حکم اور مقام

    ضمیمہ1: اثبات التعدیل فی توثیق مؤمل بن اسماعیل اثبات التعدیل فی توثیق مؤمل بن اسماعیل ابو عبداللہ مؤمل بن اسماعیل القرشی العدوی البصری نزیل مکہ کے بارے میں مفصل تحقیق درج ذیل ہے ، کتب ستہ میں مؤمل کی درج ذیل روایتیں موجود ہیں: صحیح البخاری = (ح۲۷۰۰، اور بقول راجح ح ۷۰۸۳، تعلیقاً) سنن...
  10. شاکر

    اب تک کی گئی یوزر کی طرف سے فرمائشی کتب کی لسٹ

    کلیم اللہ بھائی، کچھ گزارشات ہیں: 1۔ اللمحات کو اسکین نہ کروائیں۔ یہ کتاب پہلے ہی اسکین حالت میں میرے پاس موجود ہے۔ 2۔ فتح الباری کے نام سے جو کتاب ہے۔ یہ چونکہ حقیقت میں فتح الباری نہیں ہے۔ لیکن اس کی اہمیت بھی ہے۔ لہٰذا ابو الحسن علوی بھائی سے گزارش ہے کہ اس کا کوئی مناسب حل نکالا جائے۔...
  11. شاکر

    معین اختر کی موت!!!!ایک سوالیہ نشان!

    اختر بھائی، میرے خیال میں تو یہ بس میڈیا کی یلغار کا اثر ہے کہ معین اختر اور ان جیسے دیگر ’فنکار‘ حضرات کی موت پر عوام اتنا دکھی ہو جاتی ہے۔ کسی عام (نان میڈیا) عالم دین کی موت پر بھی کبھی ٹاک شوز میں بات ہوئی ہو یا اخبارات میں کالمز آئے ہوں۔ عوام کے دکھ کو میڈیا پر بیان کیا گیا ہو؟ ٹھیک ہے...
  12. شاکر

    کن کن لوگوں سے پردہ کرنا ضروری نہیں؟

    جزاک اللہ عامر بھائی۔ دور حاضر میں تو یہ بھی بہت بڑا جہاد ہے اگر کوئی واقعی اپنے گھر میں شرعی پردہ رائج کر لے۔ اللہ تعالیٰ سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین
  13. شاکر

    علمِ رجال پرکتب

    محترم بھائی، علم الرجال پر تو میرے علم کے مطابق اردو میں اب تک کوئی کتاب نہیں آئی۔ ابھی حال ہی میں تو بمشکل تمام بڑی کتب احادیث کا ترجمہ ہوا ہے۔ بلکہ ابھی بھی کچھ پر کام چل رہا ہے۔ علم الرجال چونکہ اہل علم کا فن ہے اور وہ ویسے ہی عربی سے واقفیت رکھتے ہیں، شاید اس لئے بھی کسی نے اردو ترجمہ نہیں...
  14. شاکر

    نماز میں ہاتھ باندھنے کا حکم اور مقام

    خلاصۃ التحقیق آخر میں بعض دیوبندیوں کی ایک غلطی پر تنبیہ ضروری معلوم ہوتی ہے جسے علمی خیانت اور تحریف کہنا زیادہ مناسب ہے، تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ مصنف ابن ابی شیبہ حال ہی میں کراچی کے ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ سے طبع ہوئی ہے، اس میں ایک حدیث اس طرح درج ہے: وضع یمینہ علی شمالہ فی...
  15. شاکر

    نماز میں ہاتھ باندھنے کا حکم اور مقام

    سلیمان بن موسی ٰ الاموی الدمشقی الاشدق تعدیل کرنے والے : تعدیل ۱: سعید بن عبدالعزیز : کان اعلم اھل الشام بعد مکحول ۲: دحیم: اوثق اصحاب مکحول سلیمان بن موسی(الجرح والتعدیل ۱۴۱/۴ وسندہ صحیح) ۳: ابن معین: ثقۃ (تاریخ عثمان بن سعید الدارمی : ۲۶، ۳۶۰) ۴: ابن عدی: وھوعندی ثبت...
  16. شاکر

    نماز میں ہاتھ باندھنے کا حکم اور مقام

    ثور بن یزید بن زیاد الکلاعی ابو خالد الحمصی ابن سعد، محمد بن اسحاق، دحیم، احمد بن صالح، یحییٰ بن معین ، یحییٰ بن سعید ، محمد بن عوف ، نسائی ، ابوداؤد اور العجلی نے کہا: ثقہ ہے۔ ابن حبان نے ثقہ لوگوں میں اس کا ذکر کیا۔ ساجی اور ابوحاتم نے کہا: صدوق۔ ابن عدی نے کہا: "ھو مستقیم الحدیث...
  17. شاکر

    نماز میں ہاتھ باندھنے کا حکم اور مقام

    الہیثم بن حمید صدوق رمی بالقدر (تقریب التہذیب : ۷۳۶۲) جمہور محدثین نے اس کی توثیق کی ہے لہٰذا وہ حسن الحدیث ہیں۔ ۱۔ دحیم: اعلم الاولین والآخرین بمکحول (المعرفۃ والتاریخ ۳۹۵/۲ وسندہ صحیح) ۲۔ احمد بن حنبل: ماعلمت الا خیراً (الجرح والتعدیل ۸۲/۹ وسندہ صحیح) ۳۔ یحییٰ بن معین : لا باس بہ...
  18. شاکر

    نماز میں ہاتھ باندھنے کا حکم اور مقام

    ابوتوبہ الربیع بن نافع الحلبی ثقۃ حجۃ عابد (تقریب التہذیب : ۱۹۰۳) یہ صحیح بخاری و صحیح مسلم کے راوی اور ثقہ بالاتفاق ہیں۔
  19. شاکر

    نماز میں ہاتھ باندھنے کا حکم اور مقام

    دیوبندیہ کا ایک عجیب اصول تھانوی صاحب فرماتے ہیں: (قواعد فی علوم الحدیث ص۷۷ نیز ملاحظہ فرمائیں اعلاء السنن ۲۰۶/۲) تھانوی صاحب کے اس قول سے معلوم ہوا کہ مؤمل حسن الحدیث ہے اور اس کی حدیث حسن ہے کیونکہ وہ مختلف فیہ ہے! اگر کوئی کہے کہ مؤمل اس روایت میں تنہا ہے تو اس کا جواب یہ کہے کہ...
  20. شاکر

    نماز میں ہاتھ باندھنے کا حکم اور مقام

    مؤمل بن اسماعیل تعدیل کرنے والے: تعدیل ۱: یحیٰ بن معین: ثقۃ (تاریخ ابن معین: ۲۳۵) ۲: الضیاء المقدسی: اورد حدیثہ فی المختارۃ (۳۴۵/۱ ح ۲۳۷) ۳: ابن حبان: ذکرہ فی الثقات وقال : ربما اخطا (۱۸۷/۹) ۴: احمد: روی عنہ (دیکھئے مجمع الزوائد ۸۰/۱) ۵: ابن شاہین: ذکرہ فی کتاب الثقات...
Top