• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۸۰۔ سورۃ عَبَس ۸۰|۱|ترش رو ہوا، اور بے رخی برتی ۸۰|۲|اِس بات پر کہ وہ اندھا اُس کے پاس آ گیا ۸۰|۳|تمہیں کیا خبر، شاید وہ سدھر جائے ۸۰|۴|یا نصیحت پر دھیان دے، اور نصیحت کرنا اس کے لیے نافع ہو؟ ۸۰|۵|جو شخص بے پروائی برتتا ہے ۸۰|۶|اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو ۸۰|۷|حالانکہ اگر وہ نہ سدھرے تو تم پر...
  2. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۷۹۔ سورۃ نٰزِعٰت ۷۹|۱|قسم ہے اُن (فرشتوں کی) جو ڈوب کر کھینچتے ہیں ۷۹|۲|اور آہستگی سے نکال لے جاتے ہیں ۷۹|۳|اور (اُن فرشتوں کی جو کائنات میں) تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں ۷۹|۴|پھر (حکم بجا لانے میں) سبقت کرتے ہیں ۷۹|۵|پھر (احکام الٰہی کے مطابق) معاملات کا انتظام چلاتے ہیں ۷۹|۶|جس روز ہلا مارے گا...
  3. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۷۸۔ سورۃ نباء ۷۸|۱|یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں؟ ۷۸|۲|کیا اُس بڑی خبر کے بارے میں ۷۸|۳|جس کے متعلق یہ مختلف چہ میگوئیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟ ۷۸|۴|ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا ۷۸|۵|ہاں، ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا ۷۸|۶|کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے...
  4. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۷۷۔ سورۃ المرسلٰت ۷۷|۱|قسم ہے اُن (ہواؤں) کی جو پے در پے بھیجی جاتی ہیں ۷۷|۲|پھر طوفانی رفتار سے چلتی ہیں ۷۷|۳|اور (بادلوں کو) اٹھا کر پھیلاتی ہیں ۷۷|۴|پھر (اُن کو) پھاڑ کر جدا کرتی ہیں ۷۷|۵|پھر (دلوں میں خدا کی) یاد ڈالتی ہیں ۷۷|۶|عذر کے طور پر یا ڈراوے کے طور پر ۷۷|۷|جس چیز کا تم سے وعدہ کیا...
  5. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۷۶۔ سورۃ الدھر ۷۶|۱|کیا انسان پر لا متناہی زمانے کا ایک وقت ایسا بھی گزرا ہے جب وہ کوئی قابل ذکر چیز نہ تھا؟ ۷۶|۲|ہم نے انسان کو ایک مخلوط نطفے سے پیدا کیا تاکہ اس کا امتحان لیں اور اِس غرض کے لیے ہم نے اسے سننے اور دیکھنے والا بنایا ۷۶|۳|ہم نے اسے راستہ دکھا دیا، خواہ شکر کرنے والا بنے یا کفر...
  6. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۷۵۔ سورۃ القیامۃ ۷۵|۱|نہیں، میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی ۷۵|۲|اور نہیں، میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی ۷۵|۳|کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو جمع نہ کر سکیں گے؟ ۷۵|۴|ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنا دینے پر قادر ہیں ۷۵|۵|مگر انسان چاہتا یہ ہے کہ آگے بھی بد...
  7. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۷۴۔ سورۃ المدثر ۷۴|۱|اے اوڑھ لپیٹ کر لیٹنے والے ۷۴|۲|اٹھو اور خبردار کرو ۷۴|۳|اور اپنے رب کی بڑائی کا اعلان کرو ۷۴|۴|اور اپنے کپڑے پاک رکھو ۷۴|۵|اور گندگی سے دور رہو ۷۴|۶|اور احسان نہ کرو زیادہ حاصل کرنے کے لیے ۷۴|۷|اور اپنے رب کی خاطر صبر کرو ۷۴|۸|اچھا، جب صور میں پھونک ماری جائے گی ۷۴|۹|وہ دن...
  8. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۷۳۔ سورۃ مزمل ۷۳|۱|اے اوڑھ لپیٹ کر سونے والے ۷۳|۲|رات کو نماز میں کھڑے رہا کرو مگر کم ۷۳|۳|آدھی رات، ۷۳|۴|یا اس سے کچھ کم کر لو یا اس سے کچھ زیادہ بڑھا دو، اور قرآن کو خوب ٹھیر ٹھیر کر پڑھو ۷۳|۵|ہم تم پر ایک بھاری کلام نازل کرنے والے ہیں ۷۳|۶|درحقیقت رات کا اٹھنا نفس پر قابو پانے کے لیے بہت...
  9. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۷۲۔ سورۃ الجنّ ۷۲|۱|اے نبیؐ، کہو، میری طرف وحی بھیجی گئی ہے کہ جنوں کے ایک گروہ نے غور سے سنا پھر (جا کر اپنی قوم کے لوگوں سے) کہا: ''ہم نے ایک بڑا ہی عجیب قرآن سنا ہے ۷۲|۲|جو راہ راست کی طرف رہنمائی کرتا ہے اِس لیے ہم اُس پر ایمان لے آئے ہیں اور اب ہم ہرگز اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں...
  10. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۷۱۔ سورۃ نوح ۷۱|۱|ہم نے نوحؑ کو اس کی قوم کی طرف بھیجا (اس ہدایت کے ساتھ) کہ اپنی قوم کے لوگوں کو خبردار کر دے قبل اس کے کہ ان پر ایک دردناک عذاب آئے ۷۱|۲|ا س نے کہا ''اے میری قوم کے لوگو، میں تمہارے لیے ایک صاف صاف خبردار کر دینے والا (پیغمبر) ہوں ۷۱|۳|(تم کو آگاہ کرتا ہوں) کہ اللہ کی بندگی کرو...
  11. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۷۰۔ سورۃ معارج ۷۰|۱|مانگنے والے نے عذاب مانگا ہے، (وہ عذاب) جو ضرور واقع ہونے والا ہے ۷۰|۲|کافروں کے لیے ہے، کوئی اُسے دفع کرنے والا نہیں ۷۰|۳|اُس خدا کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے ۷۰|۴|ملائکہ اور روح اُس کے حضور چڑھ کر جاتے ہیں ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے ۷۰|۵|پس اے...
  12. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۶۹۔ سورۃ الحاقۃ ۶۹|۱|ہونی شدنی! ۶۹|۲|کیا ہے وہ ہونی شدنی؟ ۶۹|۳|اور تم کیا جانو کہ وہ کیا ہے ہونی شدنی؟ ۶۹|۴|ثمود اور عاد نے اُس اچانک ٹوٹ پڑنے والی آفت کو جھٹلایا ۶۹|۵|تو ثمود ایک سخت حادثہ میں ہلاک کیے گئے ۶۹|۶|اور عاد ایک بڑی شدید طوفانی آندھی سے تباہ کر دیے گئے ۶۹|۷|اللہ تعالیٰ نے اُس کو...
  13. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۶۸۔ سورۃ قلم ۶۸|۱|ن، قسم ہے قلم کی اور اُس چیز کی جسے لکھنے والے لکھ رہے ہیں ۶۸|۲|تم اپنے رب کے فضل سے مجنوں نہیں ہو ۶۸|۳|اور یقیناً تمہارے لیے ایسا اجر ہے جس کا سلسلہ کبھی ختم ہونے والا نہیں ۶۸|۴|اور بیشک تم اخلاق کے بڑے مرتبے پر ہو ۶۸|۵|عنقریب تم بھی دیکھ لو گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے ۶۸|۶|کہ...
  14. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۶۷۔ سورۃ الملک ۶۷|۱|نہایت بزرگ و برتر ہے وہ جس کے ہاتھ میں کائنات کی سلطنت ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۶۷|۲|جس نے موت اور زندگی کو ایجاد کیا تاکہ تم لوگوں کو آزما کر دیکھے تم میں سے کون بہتر عمل کرنے والا ہے، اور وہ زبردست بھی ہے اور درگزر فرمانے والا بھی ۶۷|۳|جس نے تہ بر تہ سات آسمان...
  15. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۶۶۔ سورۃ التحریم ۶۶|۱|اے نبیؐ، تم کیوں اُس چیز کو حرام کرتے ہو جو اللہ نے تمہارے لیے حلال کی ہے؟ (کیا اس لیے کہ) تم اپنی بیویوں کی خوشی چاہتے ہو؟ اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۶۶|۲|اللہ نے تم لوگوں کے لیے اپنی قسموں کی پابندی سے نکلنے کا طریقہ مقرر کر دیا ہے اللہ تمہارا مولیٰ ہے،...
  16. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۶۵۔ سورۃ الطلاق ۶۵|۱|اے نبیؐ، جب تم لوگ عورتوں کو طلاق دو تو اُنہیں اُن کی عدت کے لیے طلاق دیا کرو اور عدت کے زمانے کا ٹھیک ٹھیک شمار کرو، اور اللہ سے ڈرو جو تمہارا رب ہے (زمانہ عدت میں) نہ تم اُنہیں اُن کے گھروں سے نکالو اور نہ وہ خود نکلیں، الا یہ کہ وہ کسی صریح برائی کی مرتکب ہوں یہ اللہ کی...
  17. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۶۴۔ سورۃ التغابن ۶۴|۱|اللہ کی تسبیح کر رہی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور ہر وہ چیز جو زمین میں ہے اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۶۴|۲|وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا، پھر تم میں سے کوئی کافر ہے اور کوئی مومن، اور اللہ وہ سب کچھ دیکھ رہا ہے جو تم کرتے ہو...
  18. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۶۳۔ سورۃ المنٰفقون ۶۳|۱|اے نبیؐ، جب یہ منافق تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں ''ہم گواہی دیتے ہیں کہ آ پ یقیناً اللہ کے رسول ہیں'' ہاں، اللہ جانتا ہے کہ تم ضرور اُس کے رسول ہو، مگر اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ منافق قطعی جھوٹے ہیں ۶۳|۲|انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور اِس طرح یہ اللہ کے...
  19. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۶۲۔ سورۃ الجمعۃ ۶۲|۱|اللہ کی تسبیح کر رہی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور ہر وہ چیز جو زمین میں ہے بادشاہ ہے، قدوس ہے، زبردست اور حکیم ہے ۶۲|۲|وہی ہے جس نے امیوں کے اندر ایک رسول خود اُنہی میں سے اٹھایا، جو اُنہیں اُس کی آیات سناتا ہے، اُن کی زندگی سنوارتا ہے، اور اُن کو کتاب اور حکمت کی...
  20. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۶۱۔ سورۃ الصّٰفّ ۶۱|۱|اللہ کی تسبیح کی ہے ہر اُس چیز نے جو آسمانوں اور زمین میں ہے، اور وہ غالب اور حکیم ہے ۶۱|۲|اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم کیوں وہ بات کہتے ہو جو کرتے نہیں ہو؟ ۶۱|۳|اللہ کے نزدیک یہ سخت ناپسندیدہ حرکت ہے کہ تم کہو وہ بات جو کرتے نہیں ۶۱|۴|اللہ کو تو پسند وہ لوگ ہیں جو اس کی...
Top