• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۶۰۔ سورۃ الممتحنۃ ۶۰|۱|اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر تم میری راہ میں جہاد کرنے کے لیے اور میری رضا جوئی کی خاطر (وطن چھوڑ کر گھروں سے) نکلے ہو تو میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ تم اُن کے ساتھ دوستی کی طرح ڈالتے ہو، حالانکہ جو حق تمہارے پاس آیا ہے اُس کو ماننے سے وہ انکار کر چکے ہیں اور اُن...
  2. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۵۹۔ سورۃ الحشر ۵۹|۱|اللہ ہی کی تسبیح کی ہے ہر اُس چیز نے جو آسمانوں اور زمین میں ہے، اور وہی غالب اور حکیم ہے ۵۹|۲|وہی ہے جس نے اہل کتاب کافروں کو پہلے ہی حملے میں اُن کے گھروں سے نکال باہر کیا تمہیں ہرگز یہ گمان نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے، اور وہ بھی یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ اُن کی گڑھیاں انہیں...
  3. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۵۸۔ سورۃ المجادلۃ ۵۸|۱|اللہ نے سن لی اُس عورت کی بات جو ا پنے شوہر کے معاملہ میں تم سے تکرار کر رہی ہے اور اللہ سے فریاد کیے جاتی ہے اللہ تم دونوں کی گفتگو سن رہا ہے، وہ سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے ۵۸|۲|تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں ان کی بیویاں ان کی مائیں نہیں ہیں، ان کی...
  4. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۵۷۔ سورۃ الحدید ۵۷|۱|اللہ کی تسبیح کی ہے ہر اُس چیز نے جو زمین اور آسمانوں میں ہے، اور وہی زبردست دانا ہے ۵۷|۲|زمین اور آسمانوں کی سلطنت کا مالک وہی ہے، زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے، اور ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۵۷|۳|وہی اول بھی ہے اور آخر بھی، ظاہر بھی ہے اور مخفی بھی، اور وہ ہر چیز کا علم...
  5. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۵۶۔ سورۃ الواقعۃ ۵۶|۱|جب وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا ۵۶|۲|تو کوئی اس کے وقوع کو جھٹلانے والا نہ ہو گا ۵۶|۳|وہ تہ و بالا کر دینے والی آفت ہو گی ۵۶|۴|زمین اس وقت یکبارگی ہلا ڈالی جائے گی ۵۶|۵|اور پہاڑ اس طرح ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے ۵۶|۶|کہ پراگندہ غبار بن کر رہ جائیں گے ۵۶|۷|تم لوگ اُس وقت...
  6. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۵۵۔ سورۃ الرَّحمٰن ۵۵|۱|رحمٰن نے ۵۵|۲|اِس قرآن کی تعلیم دی ہے ۵۵|۳|اُسی نے انسان کو پیدا کیا ۵۵|۴|اور اسے بولنا سکھایا ۵۵|۵|سورج اور چاند ایک حساب کے پابند ہیں ۵۵|۶|اور تارے اور درخت سب سجدہ ریز ہیں ۵۵|۷|آسمان کو اُس نے بلند کیا اور میزان قائم کر دی ۵۵|۸|اِس کا تقاضا یہ ہے کہ تم میزان میں خلل نہ...
  7. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۵۴۔ سورۃ القمر ۵۴|۱|قیامت کی گھڑی قریب آ گئی اور چاند پھٹ گیا ۵۴|۲|مگر اِن لوگوں کا حال یہ ہے کہ خواہ کوئی نشانی دیکھ لیں منہ موڑ جاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو چلتا ہوا جادو ہے ۵۴|۳|اِنہوں نے (اس کو بھی) جھٹلا دیا اور اپنی خواہشات نفس ہی کی پیروی کی ہر معاملہ کو آخر کار ایک انجام پر پہنچ کر رہنا...
  8. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۵۳۔سورۃ النجم ۵۳|۱|قسم ہے تارے کی جبکہ وہ غروب ہوا ۵۳|۲|تمہارا رفیق نہ بھٹکا ہے نہ بہکا ہے ۵۳|۳|وہ اپنی خواہش نفس سے نہیں بولتا ۵۳|۴|یہ تو ایک وحی ہے جو اُس پر نازل کی جاتی ہے ۵۳|۵|اُسے زبردست قوت والے نے تعلیم دی ہے ۵۳|۶|جو بڑا صاحب حکمت ہے ۵۳|۷|وہ سامنے آ کھڑا ہوا جبکہ وہ بالائی افق پر تھا...
  9. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۵۲۔ سورۃ الطور ۵۲|۱|قسم ہے طور کی ۵۲|۲|اور ایک ایسی کھلی کتاب کی ۵۲|۳|جو رقیق جلد میں لکھی ہوئی ہے ۵۲|۴|اور آباد گھر کی ۵۲|۵|اور اونچی چھت کی ۵۲|۶|اور موجزن سمندر کی ۵۲|۷|کہ تیرے رب کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے ۵۲|۸|جسے کوئی دفع کرنے والا نہیں ۵۲|۹|وہ اُس روز واقع ہو گا جب آسمان بری طرح...
  10. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۵۱۔ سورۃ الذٰریٰت ۵۱|۱|قسم ہے اُن ہواؤں کی جو گرد اڑانے والی ہیں ۵۱|۲|پھر پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھانے والی ہیں ۵۱|۳|پھر سبک رفتاری کے ساتھ چلنے والی ہیں ۵۱|۴|پھر ایک بڑے کام (بارش) کی تقسیم کرنے والی ہیں ۵۱|۵|حق یہ ہے کہ جس چیز کا تمہیں خوف دلایا جا رہا ہے وہ سچی ہے ۵۱|۶|اور جزائے اعمال ضرور...
  11. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۵۰۔ سورۃ ق ۵۰|۱|ق، قسم ہے قرآن مجید کی ۵۰|۲|بلکہ اِن لوگوں کو تعجب اس بات پر ہوا کہ ایک خبردار کرنے والا خود اِنہی میں سے اِن کے پاس آگیا پھر منکرین کہنے لگے ''یہ تو عجیب بات ہے ۵۰|۳|کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک ہو جائیں گے (تو دوبارہ اٹھائے جائیں گے)؟ یہ واپسی تو عقل سے بعید ہے'' ۵۰|۴|زمین ان...
  12. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۴۹۔ سورۃ الحجٰرات ۴۹|۱|اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ اور اس کے رسول کے آگے پیش قدمی نہ کرو اور اللہ سے ڈرو، اللہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے ۴۹|۲|اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اپنی آواز نبیؐ کی آواز سے بلند نہ کرو، اور نہ نبیؐ کے ساتھ اونچی آواز سے بات کیا کرو جس طرح تم آپس میں ایک دوسرے سے کرتے...
  13. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۴۸۔ سورۃ فتح ۴۸|۱|اے نبیؐ، ہم نے تم کو کھلی فتح عطا کر دی ۴۸|۲|تاکہ اللہ تمہاری اگلی پچھلی ہر کوتاہی سے درگزر فرمائے اور تم پر اپنی نعمت کی تکمیل کر دے اور تمہیں سیدھا راستہ دکھائے ۴۸|۳|اور تم کو زبردست نصرت بخشے ۴۸|۴|وہی ہے جس نے مومنوں کے دلوں میں سکینت نازل فرمائی تاکہ اپنے ایمان کے ساتھ وہ...
  14. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۴۷۔ سورۃ محمد ۴۷|۱|جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کے راستے سے روکا، اللہ نے ان کے اعمال کو رائیگاں کر دیا ۴۷|۲|اور جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اُس چیز کو مان لیا جو محمدؐ پر نازل ہوئی ہے اور ہے وہ سراسر حق اُن کے رب کی طرف سے اللہ نے ان کی برائیاں اُن سے دور کر دیں اور ان کا حال...
  15. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۴۶۔ سورۃ احقاف ۴۶|۱|ح م ۴۶|۲|اِس کتاب کا نزول اللہ زبردست اور دانا کی طرف سے ہے ۴۶|۳|ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور اُن ساری چیزوں کو جو اُن کے درمیان ہیں برحق، اور ایک مدت خاص کے تعین کے ساتھ پیدا کیا ہے مگر یہ کافر لوگ اُس حقیقت سے منہ موڑے ہوئے ہیں جس سے ان کو خبردار کیا گیا ہے ۴۶|۴|اے نبیؐ،...
  16. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۴۵۔ سورۃ جاثیہ ۴۵|۱|ح م ۴۵|۲|اِس کتاب کا نزول اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست اور حکیم ہے ۴۵|۳|حقیقت یہ ہے کہ آسمانوں اور زمین میں بے شمار نشانیاں ہیں ایمان لانے والوں کے لیے ۴۵|۴|اور تمہاری اپنی پیدائش میں، اور اُن حیوانات میں جن کو اللہ (زمین میں) پھیلا رہا ہے، بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو...
  17. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۴۴۔سورۃ دخان ۴۴|۱|ح م ۴۴|۲|قسم ہے اِس کتاب مبین کی ۴۴|۳|کہ ہم نے اِسے ایک بڑی خیر و برکت والی رات میں نازل کیا ہے، کیونکہ ہم لوگوں کو متنبہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے ۴۴|۴|یہ وہ رات تھی جس میں ہر معاملہ کا حکیمانہ فیصلہ ۴۴|۵|ہمارے حکم سے صادر کیا جاتا ہے ہم ایک رسول بھیجنے والے تھے ۴۴|۶|تیرے رب کی...
  18. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۴۳۔ سورۃ زخرف ۴۳|۱|ح م ۴۳|۲|قسم ہے اِس واضح کتاب کی ۴۳|۳|کہ ہم نے اِسے عربی زبان کا قرآن بنایا ہے تاکہ تم لوگ اِسے سمجھو ۴۳|۴|اور در حقیقت یہ ام الکتاب میں ثبت ہے، ہمارے ہاں بڑی بلند مرتبہ اور حکمت سے لبریز کتاب ۴۳|۵|اب کیا ہم تم سے بیزار ہو کر یہ درس نصیحت تمہارے ہاں بھیجنا چھوڑ دیں صرف اِس لیے...
  19. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۴۲۔ سورۃ شوریٰ ۴۲|۱|ح م ۴۲|۲|ع س ق ۴۲|۳|اِسی طرح اللہ غالب و حکیم تمہاری طرف اور تم سے پہلے گزرے ہوئے (رسولوں) کی طرف وحی کرتا رہا ہے ۴۲|۴|آسمانوں اور زمین میں جو کچھ بھی ہے اُسی کا ہے، وہ برتر اور عظیم ہے ۴۲|۵|قریب ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں فرشتے اپنے رب کی حمد کے ساتھ اُس کی تسبیح کر رہے...
  20. Aamir

    تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

    ۴۱۔ سورۃ حٰمٓ السجدۃ ۴۱|۱|ح م ۴۱|۲|یہ خدائے رحمان و رحیم کی طرف سے نازل کردہ چیز ہے ۴۱|۳|ایک ایسی کتاب جس کی آیات خوب کھول کر بیان کی گئی ہیں، عربی زبان کا قرآن، اُن لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں ۴۱|۴|بشارت دینے والا اور ڈرا دینے والا مگر اِن لوگوں میں سے اکثر نے اس سے رو گردانی کی اور وہ سن کر...
Top