الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کیا مشرکوں کی قبریں انسان؟
کسی بشیر خان جیولرز آف لاہور نے ایک کتابچہ شائع کیا ہے جس میں اس نے عذاب قبر کا شدت سے انکار کیا ہے۔ اور عذاب قبر کو جھٹلانے کے لئے کچھ سائنسی تحقیقات کا سہارا لیا ہے۔ اس کے کتابچہ کا نام ’’کیا مشرکوں کی قبریں انسان؟ غلط نظریئے کے خوفناک نتائج، عذاب قبر کی حقیقت‘‘ ہے۔...
اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اللہ اور رسول ﷺ دونوں ہی کو معیار قرار دیا ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جن کے سامنے قرآن کریم کا نزول ہوتا رہا۔ اور انہوں نے قرآن کریم کو جس طرح سینہ سے لگایا اور اس امانت کو اپنے بعد والوں کی طرف منتقل کیا۔ اسی طرح صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے قرآن کریم کی وضاحت و...
احادیث رسول ﷺ کے متعلق موصوف کے خود ساختہ اصول
احادیث رسول ﷺ کے متعلق بھی موصوف نے من گھڑت اور خود ساختہ قسم کے اصول بیان کر کے انہیں ناقابل اعتبار قرار دینے کی کوشش کی ہے جبکہ موصوف کے ان تمام خود ساختہ اصولوں سے قرآن کریم کی بھی نفی ہوتی ہے۔ جس نبی نے اس اُمت کو قرآن کریم عنایت کیا یعنی آپ ﷺ...
اب موصوف بتائیں کہ یوم الحساب سے پہلے ان لوگوں کو شدید عذاب میں مبتلا کرنا اور انہیں تباہ و برباد کر دینا، اسے وہ اللہ تعالیٰ کا انصاف قرار دیں گے یا نہیں؟ اور پھر اگر دنیا میں انہیں عذاب ہو سکتا ہے تو عذاب قبر سے انہیں کون سی چیز مانع ہو سکتی ہے؟؟ ؎
آپ خود ہی اپنی اداؤں پہ پر ذرا غور کریں...
دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ نافرمان قوموں کو ہلاک کر دیتا ہے
بلکہ انسان ابھی دنیا میں ہی ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کی وجہ سے اس پر مختلف عذاب بھیج دیتا ہے اور اسے تباہ و برباد کر دیتا ہے اور دنیا سے اس کا نام و نشان مٹا دیتا ہے۔ کئی قوموں کو اللہ تعالیٰ نے اپنے عذاب کے ذریعے ہلاک کر دیا۔...
کیا آخرت کے معاملات دنیا کی طرح ہیں؟
موصوف آخرت کے معاملات کو دنیا پر قیاس کرتے ہوئے لکھتا ہے:
’’اور فیصلہ سے پہلے سزا دنیا میں بھی ایک سنگین جرم مانا جاتا ہے‘‘
لیکن موصوف کی یہ بات بالکل غلط اور باطل ہے کیونکہ موصوف خالق کائنات کے معاملہ کو دنیا کے انسانوں پر قیاس کر بیٹھا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ...
درمیانی زندگی کا تصور؟
موصوف حاشیہ میں لکھتا ہے: ’’موت کے بعد کوئی زندگی نہیں بلکہ فنا ہو کر انسان عدم میں چلا جاتا ہے۔ (ایضاً۔ ص:۱۲)۔ اور حرف اول میں لکھا ہے: ’’اس طرح تیسری زندگی کا کوئی تصور اسلام پیش ہی نہیں کرتا، ایک لامتناہی عرصہ ہے جو دنیاوی موت اور قیامت کی زندگی کے درمیان ہے اور وہ برزخ...
یوم اَلست میں ذریت آدم کے جسموں کا مسئلہ
موصوف یوم اَلست کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
’’یہ اقرار روحوں سے نہیں بلکہ ذریت آدم (آدم کی اولاد یعنی جسم و جان کے مرکب) سے لیا گیا‘‘۔ (ایضاً۔صفحہ:۱۱)۔
دنیا میں آنے سے پہلے اجسام پیدا ہی نہیں ہوئے تھے، صرف روحیں موجود تھیں لیکن موصوف نے ان...
اس وضاحت سے ثابت ہو گیا کہ یہ عذاب قبض روح کے وقت ہوتا ہے اور موصوف قیامت کے دن کی آیات کو درمیان میں لا کر اس مسئلہ کو الجھانا چاہتے ہیں۔ موصوف کو غالباً یوم اور الیوم میں فرق بھی معلوم نہیں ہے۔ الیوم اکملت لکم دینکم (المائدہ:۳) ’’آج کے دن میں نے تمہارے لیے تمہارے دین کو مکمل کر دیا ہے‘‘۔ کیا...
عذاب قبر مرنے کے بعد اور قیامت قائم ہونے سے پہلے ہوتا ہے
قیامت سے پہلے عذاب کا ذکر قرآن کریم کی متعدد آیات سے ثابت ہے چنانچہ ایک مقام پر اللہ تعالیٰ اپنے نبی ﷺ سے خطاب فرماتا ہے:
وَ لَوْ لَآ اَنْ ثَبَّتْنٰکَ لَقَدْ کِدْتَّ تَرْکَنُ اِلَیْھِمْ شَیْئًا قَلِیْلاً اِذًا لَّااَذَقْنٰکَ ضِعْفَ...
عقیدئہ عذاب القبر اور منکرین حدیث
عذاب القبر کا عقیدہ قرآن و حدیث سے ثابت شدہ ہے، ایک ایسی حقیقت ہے کہ جس کا انکار گویا قرآن کریم ہی کا انکار ہے۔ کوئی شخص اگر سورج کے وجود کا انکار کر دے تو اس کی عقل پر صرف ماتم ہی کیاجا سکتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ عذاب قبر کے ثبوت کے لئے احادیث اس کثرت سے مروی ہیں...
قہر رحمانی بر فرقہ عثمانی
برزخی فرقہ کے باطل ہونے کی ایک زبردست دلیل یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے درمیان زبردست اختلاف پیدا کر دیئے ہیں اور یہ دو گروہوں اور فرقوںمیں بٹ چکے ہیں اور ہم عقیدہ ہونے کے باوجود بھی یہ ایک دوسرے پر مرتد ہونے کا فتویٰ لگاتے ہیں اور ایک دوسرے کو نہ تو سلام کرتے ہیں...
عقیدہ عذاب القبر سے عقیدہ توحید کو نقصان؟
عذاب القبر کے انکار کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ اس سے عقیدہ توحید کو نقصان پہنچا ہے اور (بقول ان کے) مردہ کو قبر میں زندہ ماننے سے عقیدہ توحید متزلزل ہو جاتا ہے حالانکہ یہ سفید جھوٹ ہے اس لئے کہ مردہ کو کوئی بھی قبر میں زندہ نہیں مانتا یعنی دنیاوی زندگی...
دینی معاملات میں عقل کو معیار بنانا درست نہیں ہے
ایمان باللّٰہ کا تقاضا یہ ہے کہ انسان جب کوئی مسئلہ بیان کرے تو اس کے دلائل قرآن و حدیث سے پیش کرے لیکن چونکہ قرآن و حدیث ان کے باطل عقائد کی قطعاً تائید نہیں کرتے لہٰذا یہ احادیث صحیحہ کے مقابلے میں عقلی گھوڑے دوڑانے لگتے ہیں اور ہر حدیث پر عقلی...
عثمانی فرقہ کا طریقہ استدلال
عثمانی فرقہ جسے برزخی فرقہ بھی کہا جاتا ہے ان کا طریقہ استدلال بڑا ہی عجیب و غریب ہے۔ یہ لوگ جب عذاب القبر کی احادیث پر تنقید کرنے لگتے ہیں تو انہیں ضعیف، موضوع اور قرآن کریم کا خلاف ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بغیر دلیل کے کہہ دیتے ہیں کہ فلاں روایت میں شیعہ راوی...
قبر کی زندگی نیند سے مشابہہ ہے
اللہ تعالیٰ نے سونے والے کو مرنے والا قرار دیاہے۔ دیکھئے سورۃ الانعام آیت:۶۰، الزمر آیت:۴۲۔ اسی طرح احادیث میں بھی نیند کو موت قرار دیا گیا ہے:
اللھم باسمک اموت و احیاء
اے اللہ تیرے حکم سے مرتا ہوں اور تیرے حکم سے جیوں گا۔
اور جاگتے وقت:
الحمد للّٰہ الذی احیانا...
اعادئہ روح کا مسئلہ
قبر میں جب میت کو دفن کیا جاتا ہے تو اس وقت دو فرشتے آکر اس میت کو اٹھا کر بٹھاتے ہیں اور اس سے سوال و جواب کرتے ہیں۔ یہ تمام باتیں بخاری و مسلم کی احادیث میں موجود ہیں۔ صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ سوال و جواب کے وقت میت کی طرف روح کو لوٹا دیا جاتا ہے، چنانچہ ایک طویل اور مشہور...
برزخی قبر کس کے لئے؟
برزخی فرقہ برزخ میں قبر ثابت کرنے کے لئے قرآن و حدیث میں تحریف تک کرنے کا روادار ہے لیکن تمام کوششوں اور جدوجہد کے باوجود بھی وہ برزخ میں قبر ثابت کرنے میں بالکل ناکام رہا ہے۔ یہاں سوال یہ ہے کہ آخر برزخ میں قبر ثابت کرنے کے لئے یہ تمام کوششیں کیوں کی جارہی ہیں۔ اس لئے کہ...