الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
دو زندگیاں اور دو موتیں
اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے:
کَیْفَ تَکْفُرُوْنَ بِاللّٰہِ وَ کُنْتُمْ اَمْوَاتًا فَاَحْیَاکُمْ ثُمَّ یُمِیْتُکُمْ ثُمَّ یُحْـِــیــــیْکُمْ ثُمَّ اِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ (البقرۃ:۲۸)
’’تم اللہ (کے ایک معبود ہونے) کا کیسے انکار کرتے ہو کہ تم مردہ تھے پھر اللہ تعالیٰ نے تمہیں...
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ پر ڈاکٹر عثمانی نے شیعہ ہونے کا بہتان بھی لگایا ہے جیسا کہ منکر حدیث تمنا عمادی وغیرہ نے امام زہری رحمہ اللہ جیسے عظیم محدث پر شیعہ ہونے کا بہتان باندھا ہے۔ دیکھئے: امام زہری و امام طبری صفحہ۲۱۔ لیکن خود تمنا عمادی مرزا غلام احمد قادیانی اور اُس کے خلفاء کو رحمۃ اللہ...
برزخی قبر کا تصور کہاں سے آیا؟
قرآن و حدیث کے دلائل سے ثابت ہوتا ہے کہ قبر زمین میں ہوتی ہے جسے ارضی قبر کہتے ہیں اور کسی فرضی (برزخی) قبر کا قرآن و حدیث میں کہیں دور دور تک نام و نشان نہیں ملتا۔ لیکن موصوف اس بات پر مصر ہیں کہ قبر برزخ میں ہوتی ہے اس سلسلہ میں جب ہم نے تحقیق کی تو اس کی ایک...
برزخ کیا ہے؟
برزخ لغت میں آڑ، حاجز، فاصل اور پردہ کو کہتے ہیں۔ دو حالتوں اور دو چیزوں کے درمیان جو چیز فاصل ہو اسے برزخ کہتے ہیں۔ قرآن کریم میں برزخ کے الفاظ تین مقامات پر وارد ہوئے ہیں۔ دو مقامات پر برزخ کو دو دریاؤں یعنی میٹھا اور کھاری کے درمیان ایک روک اور آڑ قرار دیا گیا ہے۔ اور سورۃ...
عذاب القبر مرکب اضافی ہے
عذاب مضاف ہے اور القبر مضاف الیہ ہے یعنی اس مرکب میں عذاب کی نسبت قبر کی طرف کی گئی ہے اور مراد یہ ہے کہ وہ عذاب جو قبر میں ہوتا ہے اور اس وضاحت سے بھی ثابت ہو گیا کہ قبر میں میت کو عذاب ہوتا ہے۔ نبی ﷺ کا اِرشاد ہے: عذاب القبر حق (بخاری:۱۳۷۲) قبر کا عذاب حق ہے۔
ایک زبردست دلیل
قرآن کریم میں ایک مقام پر یوں بھی ارشاد فرمایا گیا ہے:
قَالَ کَمْ لَبِثْتُمْ فِی الْاَرْضِ عَدَدَ سِنِیْنَ قَالُوْا لَبِثْنَا یَوْمًا اَوْ بَعْضَ یَوْمٍ فَسْئَلِ الْعَآدِّیْنَ قَالَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا قَلِیْلًا لَّوْ اَنَّکُمْ کُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
’’اللہ تعالیٰ ان سے پوچھے...
امام بخاری رحمہ اللہ اپنے مخصوص انداز میں ایک مسئلہ پر مختلف ابواب قائم کر کے اس مسئلہ کو اچھی طرح ذہن نشین کرا دیتے ہیں اور قبر کے مفہوم کو تو انہوں نے مختلف ابواب قائم کر کے اتنا واضح کر دیا ہے کہ کہیں معمولی سا اشتباہ بھی باقی نہیں رہ جاتا اور پوری کتاب الجنائز میں انہوں نے برزخی قبر کی طرف...
امام بخاری رحمہ اللہ ایک اور باب میں قبر کی وضاحت اس طرح بیان کرتے ہیں:
باب موعظۃ المحدث عند القبر و قعود اصحابہ حولہ یوم یخرجون من الاجداث الاجداث: القبور بعثرت اثیرت بعثرت حوضی ای جعلت اسفلہ اعلاہ الایفاض الا سراع وقرأ الاعمش الی نصب یوفضون الی شئ منصوب یستبقون الیہ و النصب واحد والنصب مصدر...
غور فرمائیں کہ امام بخاری رحمہ اللہ قرآن کریم، احادیث نبویہ ﷺ اور عرب کے محاوروں تک سے ایک ہی مسئلہ ثابت کرتے ہیں اور وہ مسئلہ ہے ’’ارضی قبر‘‘ کا۔ امام بخاری رحمہ اللہ دوٹوک انداز میں فیصلہ کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ قبر اسی مقام کو کہتے ہیں جس میں میت دفن کی جاتی ہے۔ مگر امام بخاری رحمہ اللہ کی...
(۲) دوسری حدیث بھی امام بخاری رحمہ اللہ نے اُمّ المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ہی کی ذکر کی ہے جس میں وہ بیان کرتی ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو یہود و نصاریٰ پر جنہوں نے اپنے انبیاء کرام علیہم السلام کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا۔ اُمّ المؤمنین رضی اللہ عنہا فرماتی...
حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے امام بخاری رحمہ اللہ کے الفاظ کو کھول کر یوں بیان کیا ہے۔ ’’اس کی پیدائش کے بعد پھر اسے موت دی اور پھر قبر میں لے گیا۔ عرب کا محاورہ ہے وہ جب کسی کو دفن کرتے ہیں تو کہتے ہیں: قبرت الرجل اور کہتے ہیں اقبرہ اللّٰہ اسی طرح اور بھی محاورے ہیں (جن کاذکر امام بخاری رحمہ اللہ...
ان ابواب کے علاوہ امام بخاری رحمہ اللہ نے کتاب الکسوف اور کتاب الدعوات میں بھی عذاب قبر سے پناہ مانگنے کا ایک ایک باب قائم کیا ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے قبر کی وضاحت کرتے ہوئے ان ابواب میں بہت سی باتوں کی وضاحت بیان کی ہے۔ چنانچہ باب ما جاء فی قبر النبی ﷺ میں فرماتے ہیں: ’’نبی ﷺ، ابوبکر اور...
امام بخاری رحمہ اللہ کے نزدیک قبر کی تعریف
قرآن کریم اور احادیث نبویہ میں جہاں بھی لفظ قبر ذکر کیا گیا ہے وہاں قبر اسی مقام کو کہا گیا ہے کہ جہاں میت کو دفن کیا جاتا ہے اس قبر کے علاوہ کسی دوسری قبر کا ذکر قرآن و حدیث میں کہیں بھی نہیں ملتا اور الحمد للّٰہ فریق مخالف ہزار کوششوں کے باوجود ایک...
ارضی قبر کے علاوہ کسی فرضی قبر کا ذکر قرآن کریم میں کسی مقام پر بھی موجود نہیں ہے۔
احادیث میں قبر کے الفاظ اس کثرت سے استعمال ہوئے ہیں کہ اگر صرف قبر کے الفاظ ہی کو احادیث سے اکٹھا کیا جائے تو اس پر ایک ضخیم کتاب تیار ہو جائے گی۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے صحیح بخاری میں کتاب الجنائز میں سترہ...
نیز ملاحظہ فرمائیں: سورۃ المعارج آیت:۴۳، ان گیارہ مقامات پر قبر کے علاوہ دو مقامات پر مستودع (جہاں وہ سونپا جائے گا یعنی قبر) کے الفاظ بھی ارضی قبر کے لئے استعمال ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مندرجہ ذیل مقامات میں بھی زمین ہی کو انسان کا مستقر اور قیامت کے اُٹھنے کا مقام قرار دیا گیا ہے۔ ملاحظہ...
ان احادیث میں بھی قبر کے الفاظ دفن کے معنی میں استعمال ہوئے ہیں۔ لہٰذا اقبرہ کا مطلب بھی قبر میں رکھنے اور دفن کرنے کے ہیں۔ یہ عربی کے الفاظ ہیں اور ان کا کوئی خود ساختہ مطلب قبول نہیں کیا جائے گا۔ اور اس آیت کے سیاق ہی سے ثابت ہے کہ ہر انسان کی قبر زمین ہی ہے کیونکہ اگلی آیت میں فرمایا کہ اللہ...
ہر انسان کی قبر زمین ہی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
ثُمَّ اَمَاتَہٗ فَاَقْبَرَہٗ ثُمَّ اِذَا شَآئَ اَنْشَرَہٗ (عبس:۲۱،۲۲)
پھر اس (انسان کو) موت دی اور قبر میں پہنچایا۔ پھر جب چاہے گا تو اسے (قبر سے) اٹھا کھڑا کرے گا۔
اقبرہ کا مطلب ہے کہ اسے قبر میں پہنچایا یا قبر میں رکھوایا۔امام بخاری رحمہ...
قبر کسے کہتے ہیں؟
میت کو دفن کرنے کی جگہ کو قبر کہتے ہیں۔ اور جس میت کو دفن نہ کیا گیا ہو تو وہ بھی آخر کار زمین میں لوٹا دی جاتی ہے اور زمین ہی میں اس کی قبر بن جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ کا ضابطہ اور قانون بھی یہی ہے۔ کیونکہ قیامت کے دن انسان زمین ہی سے زندہ ہو کر نکلے گا۔ اللہ تعالیٰ کا اِرشاد...
ان احادیث سے کئی باتیں معلوم ہوئیں
(۱) میت کو عذاب اسی ارضی قبر میں ہوتا ہے اور ان احادیث میں یہی عام قانون بیان ہوا ہے منکرین عذاب القبر چند استثنائی صورتیں ذکر کر کے جو عذاب القبر کا انکار کرتے ہیں تو یہ بات بالکل غلط ہے کیونکہ اس طرح منکرین عذاب القبر اپنی عقل پر تو ایمان رکھتے ہیں اور قرآن...
(۶) چھٹی حدیث:
سیدنا ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اِرشاد فرمایا:
’’جب میت کو چارپائی پر رکھ دیا جاتا ہے اور مرد اس کو اپنے کاندھوں پر اٹھا لیتے ہیں تو اگر وہ میت نیک ہوتی ہے تو کہتی ہے کہ مجھے آگے لے چلو اور اگر وہ نیک نہیں ہوتی تو اپنے گھر والوں سے کہتی ہے کہ...