الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
الفرقان:
فرقان کا کیا معنی ہے ؟ اس کی وضاحت کے لئے یہ آیت پڑھنے کے قابل ہے۔
{اِنْ کُنْتُمْ اٰمَنْتُمْ بِاللّٰہِ وَمَآ اَنْزَلْنَا عَلٰی عَبْدِنَا یَوْمَ الْفُرْقَان}
اگر تم ایمان لائے ہو اللہ پر، اور اس چیز پر جو ہم نے اپنے بندے پر اس دن اتاری جو دن حق و باطل کے درمیان فیصلہ کن تھا۔
اس...
یہ وصفی نام قرآن مجید کی عظمت، برکت، تاثیر اور جامعیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ علماء نے ان ناموں پر کتب لکھی ہیں۔ علامہ ابوالمعالی جو شَیذَلہ کے نام سے بھی معروف تھے ان کی رائے کے مطابق قرآن کے پچپن (۵۵) نام ایسے ہیں جو خود اس کی آیات کریمہ میں موجود ہیں۔ (البرہان از زرکشی ۱؍۲۷۳) ان ناموں میں...
قرآن مجید کے چند مشہور نام:
قرآن مجید کے متعدد نام ہیں جو اس کے مقام وشرف اور فضیلت کی گواہی دیتے ہیں۔ناموں کی یہ کثرت باہم اشتراک بھی رکھتی ہے اور امتیاز بھی۔امتیاز اس معنی میں کہ ہر نام مختصر ہے اور دوسرے مختصر نام کے مقابلے میں مخصوص معنی رکھتا ہے جو اپنے تمام مطالب اور غرض و غایت کی طرف...
غیرمنقطع متواتر روایت :
اس سے مراد یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ سے صحابہ کرام نے قرآن مجید لیا پھر ان سے لے کر آج تک قرآن مجید ایک سے دوسری نسل میں منتقل ہوتا آیا ہے اور کسی بھی مرحلے میں یہ سلسلہ منقطع نہیں ہوا۔جس کی ایک متواترسند یہ ہے: رسول اللہ ﷺ سے سیدتنا ام سلمہؓ نے ان سے حسن بصری نے، ان سے...
اس طرح قرآن کی عظمت، ملائکہ اور اہل ایمان دونوں پر واضح کردی گئی اور آپ ﷺ کو بھی یقین ہوگیا کہ یہ شیطانی کلام نہیں بلکہ جبریل امین ہی اسے میرے پاس لائے ہیں جو فرشتوں کے مطاع ہیں۔ باقی قائمۃ الکروبین، اہل المراتب والتمکین جیسے فرشتے یا نون فرشتہ اور قلم فرشتہ سب اختراعات ہیں جو عوام کو قرآنی...
نازل کیا گیا :
المُنَزَّلُ کا مطلب ہے بتدریج نازل کردہ۔یعنی صرف وہ کلام ، قرآن یا کلام اللہ ہے جو آپﷺپر بذریعہ وحی اترا۔ صحف ابراہیم وموسی، تورات، زبور ، انجیل وغیرہ کلام الٰہی ہونے کے باوجود قرآن میں شامل نہیں کیونکہ وہ دوسرے انبیاء پر نازل ہوئیں۔ مُنَزَّل کہنے سے یہ نکات بھی معلوم ہوئے کہ...
عاجز کردینے والا :
المُعْجِز کا مطلب ہے عاجز کر دینے والا۔ قرآن مجید نے ثابت کر دیا کہ عرب فصحاء ہی نہیں بلکہ دنیا کے سارے انسان اس جیسی کتاب پیش کرنے سے عاجز و قاصر ہیں۔ اس میں غیب کی خبریں اور امم سابقہ کے حالات ہیں۔ زمان ومکان کی مناسبت سے معاشی اور معاشرتی ضرورت کو دیکھ کر اس میں محکم قانون...
زائد از ضرورت :
یعنی قرآن مجید کا کوئی لفظ زائد نہیں بلکہ اس کے فوائد ہیں۔ یہ مختصر، جامع، تعمیری، اور واقعیت پسندی کے ساتھ اپنے معانی و اہداف کو بیان کرتے ہیں ۔ مثلاً طہ، ألم ، عسق وغیرہ۔ انہیں ہم زائد نہیں کہتے مگر اس کے فوائدعرب بہتر جانتے ہیں کیونکہ ان کے خطباء کے ہاں ان کی زبردست اہمیت ہے۔...
قرآن کریم کی خصوصیات:
مندرجہ بالا تعریف میں قرآن مجید اور اس کی خصوصیات کا اجمالی (summery) تذکرہ آگیا ہے۔ جن کی تفصیل حسب ذیل ہے:
کلام اللہ:
قرآن میں صرف اللہ تعالی کا کلام ہے۔ کسی انسان، جن یافرشتے کا کلام اس میں شامل نہیں۔ اسے اللہ تعالی نے خود ہی کلام اللہ یا آیات اللہ فرمایا ہے۔...
علماء سلف کے نزدیک:
بہت سے اصولی علماء اور فقہاء کرام کی رائے یہ ہے کہ قرآن مجید کی تعریف کرنا ممکن ہی نہیں اس لئے کہ اس طرح بہت سی قرآنی خصوصیات کو ہم محدود کردیں گے۔یہ رائے شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ اور ان کے شاگرد رشید امام ابنؒ قیم کی بھی ہے۔ دیگر علماء نے قرآن مجید کی ایک جامع تعریف یہ...
تعارف قرآن کریم
قرآن مجید کا تعارف اللہ تعالی نے بھی کرایا اور رسول اکرمﷺنے بھی۔ نیزسلف نے بھی اصطلاحی تعریف پیش کی۔
اللہ تعالی کے نزدیک:
سورۃ الشعراء میں قرآن کریم کا تفصیلی تعارف ہے کہ یہ کس کی طرف سے ہے؟ کس کے ذریعے آیا ہے؟ کس پر نازل ہوا ہے ؟ مقصد نزول کیا ہے؟ عربی میں کیوں نازل ہوا؟
{...
قصص وواقعات
تعلیم وتربیت کے بہترین اسالیب میں سے قصہ وکہانی سنانا یا اسے پیش کرنا بھی ہے تاکہ سامعین گوش بر آواز رہیں اور ان کی دل چسپی برقرار رہے۔تجربہ شاہد ہے کہ یہ بہت ہی کامیاب تعلیمی اور تربیتی اسلوب ہے جسے بہت سے مربی، مصلح اور ادباء ومعلمین نے اختیار کیا اور ہر زمان ومکان میں اپنایا۔قصہ...
ایک غلط خیال:
مستشرق جارج سیل کا کہنا ہے کہ قرآن عبرانی زبان کا لفظ ہے۔اس کی دلیل یہ ہے کہ حضرت یحمیاؑ نبی کی کتاب کا نام یہود نے قرا یا مقرا (Charrah or Macharrah)رکھا۔ اسی طرح وہ مجموعہ تورات کو قرا یا مقرابھی کہتے تھے۔ لہذا قرآن بھی اسی لفظ قرا یا مقرا سے ماخوذ ہے۔یعنی اس کا کہنا یہ...
دوسری رائے:
یہ فُعْلان کے وزن پر بطور وصف کے ہے۔ اور قَرَئَ سے جو بمعنی جمع کرنے کے ہے مشتق ہے۔جیسے: قَرَأَ الْمَائُ فِیْ الْحَوْضِ جب حوض پانی کو جمع کرلے تو یہ کہا جاتا ہے۔عربی زبان میں قُرآن کا مطلب : جمع کرنابھی ہے۔جو ظاہر ہے ایک مصدری معنی ہے۔ اگریہ مصدر بمعنی اسم فاعل لیں تو معنی: اخبار...
باب ۲:
قرآن کی تعریف کیا ہے؟
لفظی تعریف :
لفظ قرآن، قرآن مجید میں ساٹھ دفعہ استعمال ہوا ہے۔ یہ خالص عربی لفظ ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن مجید کا اصل نام ہی قرآن ہے۔ صحیح لفظ قُرٰآن اور صحیح تلفظ بھی قُرٰآن ہے ۔ بقول امام ابن کثیر، صرف ابوعمرو بن العلاء ہی اسے بغیر ہمزہ کے پڑھا کرتے...
مشق
۱۔ قرآن سائنس اور بائیبل مؤلفہ موریس بکائی کو پڑھ کر یہ بتائیے کہ قرآن اور بائیبل میں کون سے واضح فرق واختلاف ہے۔
۲۔ سورہ یونس کی آیات ۲۴تا ۲۶میں ان الفاظ: زُخْرُف، حَصِیْداً، لَمْ تَغْنَ، الْحُسْنی، لاَ یَرْہَقُ، قَتَرٌ کا معنی مترادفات القرآن سے لکھئے۔ نیز ان آیات میں کون سے علوم قرآن...
سوالات
۱۔قرآن کریم کا تعارف مثالوں کے ذریعے بیان کیجئے۔
۲۔ اس کی تعلیمات آپ کو کیسی لگتی ہیں؟ کیا کوئی اور الہامی کتاب بھی ایسی روشن ہدایات سے آراستہ ہے؟
۳۔ تورات وانجیل اور قرآن کا موازنہ اس طرح کیجئے کہ دونوں کی تحریر میں بنیادی فرق کیا ہے؟یادلائل سے ثابت کیجئے کہ قرآن پاک تحریف وتبدیلی سے...
غور وفکر اور تدبر:
قرآن کریم اللہ تعالی کا کلام ہے ۔ اس کلام کی جامعیت کی وجہ سے اس میں بہت ہی گہرے معانی پوشیدہ ہیں۔ اس میں تاریخ ہے، نظام ہائے جاہلیہ ہیں۔ عقائدواحکام ہیں۔خرافی اور ملحد ومشرک کی سوچ، عمل اور ذہنیت کا تذکرہ بھی ہے۔عباد الرحمن جو اولیاء اللہ ہیں ان کی صفات بھی ہیں۔انبیاء...
٭… اسلام کے درست تعارف کے لئے اس سے بہتر کوئی اور کتاب غیر مسلم کے لئے نہیں۔یہ عقل اور جذبات دونوں کو بیک وقت اپیل کرتی اور اسے دلیل سے قائل کرتی ہے۔ناقدین بھی اس کے عدیم النظیر کلام ہونے کے قائل ہوئے ہیں۔ یہ زندہ کتاب ہے جس میں نئے مسائل کا حل ضرور ملتا ہے۔شیرون نامی ایک امریکی نومسلم خاتون نے...
یحیی بن اکثم کہتے ہیں:
میں اسی سال حج پر گیا تو میری ملاقات امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ سے ہوئی۔ جنہیں میں نے یہ داستان سنائی۔وہ فرمانے لگے: یہ واقعہ تو اللہ تعالی کے ارشاد کو مزید سچ دکھاتا ہے۔میں نے عرض کی: وہ کونسی آیت ہے؟ فرمانے لگے: اللہ تعالی نے توراۃ وانجیل کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا...